حج آپریشن 2025 کا آغاز، پہلی پرواز نجی ایئرلائن آپریٹ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : حج آپریشن 2025 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 29 اپریل کو جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج 2025کے سلسلے میں قبل ازحج آپریشن کے دوران جناح ٹرمینل کراچی سے پہلی حج پرواز نجی پاکستانی ائیرلائن سیرین ائیر کی ای آر 1611کی روانگی 29 اپریل کو رات 10:15 بجے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ حج پرواز براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 285 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے حج کی دوسری پرواز بھی نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیوکے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، 30 اپریل کو 148عازمین حج کے ہمراہ پرواز پی اے 1766 صبح 3:40 پر اڑان بھرے گی۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
گلزار سومرو کا کہنا تھا کہ کراچی سے سعودی ائیرلائن کی پہلی پرواز ایس وی 3701 یکم مئی کی صبح 9:15 بجے 365 اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے )کی پہلی پروازپی کے 743 2 مئی کو صبح 5:55 بجے 393 عازمین حج کے ہمراہ مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔ہ قبل ازحج آپریشن کےدوران تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر اتریں گی تاہم 14 مئی سے حج پروازیں بنیادی طور پر جدہ اور چند ایک کی روانگی مدینہ منورہ کی جانب رہیں گی۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
ڈپٹی ڈائریکٹر حج نے بتایا کہ نظامت حج کراچی اور متعلقہ ادارےعازمین کی باعزت اور باوقار روانگی کے لیے مکمل تیار ہیں اور ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟
پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانے، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔
روڈ شو کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج اتوار (20 اپریل) کو روانہ ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان باکو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے