2025-04-23@04:31:43 GMT
تلاش کی گنتی: 570

«فلمیں بھی»:

(نئی خبر)
    ایک محوری دنیا کے مدار مہام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہایت ڈھٹائی سے انتہائی شرمناک بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ پاگل پن پر مبنی اعلان کیا ہے جسے نہ صرف پوری دنیا نے مسترد کر دیا ہے بلکہ اپنے اور پرائے، حامی اور مخالف سب ہی شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہائوس میں خصوصی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا طویل عرصہ کے لیے غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے، ہمارا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت...
    بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا  کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...
    اسلام ٹائمز: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ دورہ امریکہ میں غزہ کے فلسطینیوں کو جبری طور پر خطے کے دیگر ممالک نقل مکانی پر مجبور کر دینے کا عجیب موقف پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے انسانی ہمدردی کے بیہودہ اظہار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں یہ موقف پیش کیا۔ درحقیقت امریکی صدر فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سے جبری طور پر جلاوطن کر کے صیہونی ریاست کی تشکیل کو قانونی حیثیت عطا کرنے کے درپے ہے جو 1948ء میں صیہونیوں کی فلسطین کی جانب مہاجرت کے نتیجے میں تشکیل پائی تھی۔ اسی طرح وہ فلسطین نامی مفہوم کو بھی صفحہ روزگار سے محو کر دینا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کے...
    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے تین ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے، جن میں مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ شامل ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور سرزمین سے زبردستی نکال کر ان ممالک میں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک سیاسی بیان نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کو وقتی طور پر غزہ سے نکالا جائے تاکہ وہاں تعمیر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے 3 ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بیدخل کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور آبائی سرزمین سے زبردستی نکال کر مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ بھیجنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ صرف روایتی بیان نہیں بلکہ پہلے سے تیار کردہ منصوبہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین بارے پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کیلئی1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں، کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں،ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں،جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بے حرمتی حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )غزہ کو ملکیت میں لینے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی کوئی بھی منتقلی عارضی ہو گی جبکہ وائٹ ہاﺅس نے اصرار کیا کہ امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا کوئی وعدہ نہیں ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقے میں نسل کشی کے خلاف متنبہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں، عرب حکومتوں اور عالمی راہنماﺅں کی جانب سے بھی امریکی صدر کی تجویز پر تنقید کی گئی ہے تاہم ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی وہ منصوبہ پسند کرتا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے خیال میں کچھ بھی غلط نہیں ہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹرمپ کی اس تجویز کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے گھر کیا جانا چاہیے جب کہ امریکا کی جانب سے غزہ پر قبضے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے واضح طور پر ٹرمپ کے اس خیال کے بارے میں بات نہیں کی کہ امریکا غزہ کی پٹی...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے یمن اور حزب اللہ کے جنگ میں کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے فلسطین کی حمایت میں اپنے قائد کو قربان کیا ہے اور یمن نے بھی فلسطینی عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈاکٹر قدومی نے امریکی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا پہلے جیسا نہیں رہا اور حماس نے اسرائیل کی سب سے بڑی فوج کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عوام کی خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی قسمت کا فیصلہ اہل غزہ خود کریں گے۔ ڈاکٹر قدومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکیاں دینے والا شخص قرار دیتے...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کیخلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا...
    آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
    فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ، او آئی سی آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو ''مستقل طور پر‘‘ کہیں اور آباد کیا جا سکتا ہے اور امریکہ اس علاقے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کا ردعمل سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کی...
    نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان...
    اپنے ایک بیان میں UNHR کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگبندی کے بعد اگلے مرحلے کیجانب حرکت کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بعد اس علاقے کی تعمیر نو کرے گا۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے آج اقوام متحدہ میں ہیومن رائٹس کے دفتر (UNHR) نے اعلان کیا کہ مقبوضہ سرزمین سے کسی بھی قسم کی مہاجرت یا جبری نقل مکانی ممنوع ہے نیز یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی بھی...
      چین میں 2025 اسپرنگ فیسٹیول فلم باکس آفس 9.51 بلین یوآن تک جا پہنچا ہے جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک جا پہنچی جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے اور چین کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران باکس آفس کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ موجودہ اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے دوران ، چینی فلم “Creation of the Gods II: Demon Force” بیک وقت امریکہ ، فرانس ، برطانیہ اور بلغاریہ سمیت 16 ممالک اور علاقوں میں ریلیز کی...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان دے کر سبھی کو حیران کردیا۔ انہوں نے غزہ پٹی پر امریکی قبضے کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے کبھی بھی ایک فلسطینی ملک کا مطالبہ نہیں کیا۔ ٹرمپ اپنے دوسرے دور حکومت میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ جو بائیڈن نے بھی اس سمت میں کوششیں کیں لیکن 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کے باعث مذاکرات پٹڑی سے اتر گئے۔ تاہم اب سعودی عرب نے ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینی ریاست...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا اصرار ہے کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ کے ملبے کے بڑے ڈھیر کو چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان کے اعلیٰ معاونین نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ زدہ علاقے کی تعمیر نو کے لیے تین سے پانچ سال کی ٹائم لائن، جیسا کہ عارضی فائر بندی کے معاہدے میں طے کیا گیا ہے، قابل عمل نہیں ہے.(جاری ہے) قبل ازیں وائٹ ہاﺅس میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں...
    رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کا مجموعی فلم باکس آفس دنیا میں پہلے نمبر پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین میں 2025 اسپرنگ فیسٹیول فلم باکس آفس 9.51 بلین یوآن تک جا پہنچا ہے جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک جا پہنچی جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے اور چین کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران باکس آفس کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ موجودہ اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے دوران ،...
    ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر حماس اور فلسطینیوں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی خود مختاری پر قدغن لگانے والے بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ پر طویل المدتی قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کا عندیہ دیا ہے۔غزہ کی حکمراں تنظیم حماس نے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ترجمان حماس نے کہا کہ فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، یہ منصوبہ اسرائیلی قبضے اور جارحیت کو...
    جب تاریخ کے اوراق پلٹے جاتے ہیں تو کچھ باب ایسے ہوتے ہیں جو خونِ دل سے لکھے گئے ہیں۔ وہ داستانیں جو صرف جغرافیائی سرحدوں کے جھگڑوں تک محدود نہیں بلکہ ایک پوری قوم کی اجتماعی یادداشت، دکھ، اور مزاحمت کا حصہ بن جاتی ہیں۔ کشمیر اور فلسطین دو ایسے المیے ہیں جو تاریخ کے صفحات پر ابھرتے رہے ہیں، مگر ان کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔ ان خطوں کے باسی ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جو نہ صرف گولی اور بارود سے لڑی جا رہی ہے بلکہ عالمی ضمیر، انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کی سنگین آزمائش بھی ہے۔ کشمیر، جسے جنتِ ارضی کہا جاتا ہے، 7 دہائیوں سے مسلسل جل رہا ہے۔ 1947 کے...
    سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے مملکت کا مؤقف اٹل، غیر متزلزل اور غیر مشروط ہے، سعودی عرب کسی بھی قسم کی سودے بازی یا مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے 15 ربیع الأول 1446 (18 ستمبر 2024) کو مجلس شوریٰ کے پہلے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں اس مؤقف کو دوٹوک الفاظ میں دہرایا، اور واضح کیا کہ مملکت فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی اور ایک آزاد فلسطینی...
    ریاض: سعودی عرب نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ “سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے،فلسطین کے حوالے سے اس کا مؤقف غیر متزلزل ہے، ہم امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے  ہیں کہ سعودی عرب  فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کے مؤقف کو “واضح اور غیر مبہم انداز میں” بیان کیا ہے، جس میں کسی...
    فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، ہم کسی صورت غزہ چھوڑ کر کسی اور مقام پر منتقل نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر فلسطینیوں کی طرح غزہ کے جنوبی شہر رفح کے رہائشی حاتم عزام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو مصر یا اردن منتقل ہو جانا چاہیے۔ 34 سالہ شہری نے ٹرمپ کے گزشتہ ہفتے غزہ میں صفائی سے متعلق اپنے منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے...
    ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ ​​روکنے کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک اردن اور مصر بے گھر فلسطینیوں کو اپنی پناہ میں لے لیں۔ وائٹ ہاؤس میں میں میڈیا سے گفتگو سے قبل انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ امریکہ کی شمولیت کو روکنے اور اقوام متحدہ کے فلسطینی امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی فنڈنگ روکنے کے لئے ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ انہوں نے ایک صدارتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں ایران کے خلاف ایک سخت پالیسی کو دوبارہ نافذ کیا گیا جس کا مقصد ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور...
    اسلام ٹائمز: فلسطین و کشمیر کی جدید تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب لیلیٰ خالد اور مقبول بٹ جیسے مزاحمت کاروں نے اپنی جدوجہد سے رقم کیا ہے۔ انکی جدوجہد کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ظالموں کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت صرف زمینوں کو آزاد کرانے کیلئے ہی نہیں بلکہ دماغوں اور سینوں میں افکار و نظریات کو زندہ رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے۔ زمینوں کی آزادی کی مانند افکار و نظریات بھی آزادی چاہتے ہیں۔ افکار و نظریات کی آزادی کی جدوجہد کے راستے میں گزرنے والا ہر لمحہ وہ بیج ہے، جس سے ظلم کی تیز آندھی کا مقابلہ کرنے کیلئے مقاومت اور مزاحمت کے دیوقامت درخت اُگتے ہیں۔ آزادی کی جو بھی قسم اور شکل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔ یہ خط پیر تین فروری کو بھیجا گیا تھا اور اس پر اردن، مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدارتی مشیر حسین الشیخ نے بھی دستخط کیے۔ یہ خبر سب سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کی طرف سے شائع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ...
    اسلام ٹائمز: اہل غزہ کو جبری جلاوطنی پر مجبور کرنے سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات زیادہ تر بچگانہ خواب جیسے ہیں جن کا سرچشمہ اوہام اور غرور ہے۔ امریکہ سے کینیڈا کے الحاق، خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکہ رکھ دینا اور پاناما کینال پر امریکی تسلط کی بحالی جیسے منصوبوں سے صرف ایک چیز ظاہر ہوتی ہے اور وہ حد درجہ لالچ اور زمینی حقائق سے لاعلمی ہے۔ غزہ کے فلسطینی شہریوں کو جبری جلاوطنی پر مجبور کر دینے کے منصوبہ بھی ایسا ہی ہے اور یقیناً اس کا انجام شکست ہو گا۔ چونکہ ٹرمپ ان منصوبوں کو خطے میں امن اور صلح کے عنوان سے پیش کرتا ہے لہذا ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا...
    ٭امیتابھ کے پاس 56 ہٹ فلمیں، راجیش کھنا کے پاس 42 اور شاہ رخ خان و سلمان خان کے پاس تقریبا 30 ہٹ فلمیں ہیں بھارتی سنیما کی دنیا میں عام طور پر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، رجنی کانت اور راجیش کھنا جیسے نام سر فہرست آتے ہیں، لیکن ایک ایسا سپر اسٹار بھی ہیں جنہوں نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پریم نذیر، جنہیں ”نیتھی ہریتھ نایاکن”یعنی ”ایورگرین ہیرو”بھی کہا جاتا ہے، نے ملیالم سنیما میں تقریبا تین دہائیوں تک بے مثال کامیابی حاصل کی۔پریم نذیر کا کیریئر 1951 سے 1989 تک پھیلا ہوا تھا، جس دوران انہوں نے کل 720 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ مختلف تجزیہ کاروں اور انڈسٹری کے ماہرین کے...
    امریکی حکومت نے ملک کی 5 جامعات میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کی تحقیقات شروع کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہادتیں اب تک رپورٹ ہوئی تعداد سے کہیں زیادہ، نئے اعدادوشمار سامنے آگئے وائس آف امریکا کے مطابق جن جامعات میں فلسطینیوں کے حق اور یہودیوں کے مخالف مظاہرے کیے گئے تھے اور جہاں مظاہرین کا پتا لگانے کے لیے چھان بین شروع کردی گئی ہے ان میں نیویارک کی کولمبیا یونیوسٹی اور برکلے میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف منی سوٹا، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں شامل تھا کہ وہ امریکی جامعات میں...
    بھارت کی تامل فلموں کے 44 سالہ معروف پروڈیوسر شنکر کرشنا پرساد چوہدری (کے پی چوہدری) نے بھارتی شہر گووا میں خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ رپورٹ کے مطابق تامل فلمساز کے پی چوہدری کی لاش بھارت کے سیاحتی شہر گوا میں ملی اور حکام نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی۔ کے پی چوہدری نے رجنی کانت کی فلم ’کبالی‘ بھی پروڈیوس کی تھی اور فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ان کی مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔ رپورٹس کے مطابق 2023 میں پولیس نے کے پی چوہدری کو منشیات کیس میں گرفتار کیا...
    فلسطینی سرزمین پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں عرب ممالک کی عدم مداخلت سے مجھے شدید دھچکا پہنچا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سرزمین پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے مسئلہ فلسطین کی نسبت عرب حکام کی عدم توجہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے مغربی کنارے پر جاری غاصب صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنین کیمپ کو خالی کروانا چاہتا ہے۔ الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی جبری...
    سورج برجاتیا کی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ آج بھی ناظرین کے درمیان اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ فلم سلمان خان اور سونالی باندرے کی مرکزی جوڑی کے ساتھ سیف علی خان، کرشمہ کپور، مونیش بہل اور تبو جیسے مشہور اداکاروں کی شاندار کاسٹ پر مشتمل ہے۔ فلم کا فیملی ڈرامہ اور گانوں کے ذریعے ناظرین پر گہرا اثر رہا ہے، اور آج بھی یہ ٹی وی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دیکھی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں سورج برجاتیا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ نے اس فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سلمان خان کی ’بھابھی‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ  ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ  انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں...
    ایک دور تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری کا طوطی بولتا تھا پہلے اردو فلموں کا دور آیا جب محمدعلی، وحیدمراد ،درپن ،سنتوش کمار، رنگیلا ، لہری، ندیم ، شاہد ، یوسف خان جبکہ اداکاراؤں میں صبیحہ خانم، شمیم آرائ، فردوس، یاسمین، بابرہ شریف، نیلی، مسرت نذیر اور بہت سے نام جو طویل عرصہ تک چھائے رہے اس کے بعد پنجابی فلموں کا دور آیا تو ہمارے سامنے سلطان راہی، مصطفی قریشی اردو فلموں کے وحید مراد، ندیم ، شان، ننھا، اعجاز درانی جیسے بڑے نام جبکہ اداکاراؤں میں انجمن ، گوری، آسیہ، نیناں، نادرہ، صائمہ، فردوس، رانی یہاں بھی بڑے نام پردہ سکرین پر بڑے عرصہ تک حکمرانی کرتے نظر آئے اردو اور پنجابی فلموں کے دونوں ادوار میں پاکستانی...
    وزارت صحت نے بتایا کہ جنین کے مشرقی محلے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔ قباطیہ قصبے میں ایک گاڑی پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو دیگر شہری شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے جنین قصبے میں قابض صیہونی فوج کی بربریت 12 ویں روز بھی جاری رہی، صیہونی جارحیت میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور قباطیہ قصبے پر قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہفتے کی شام کو جنین گورنری میں قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں کی جانب سے کیے گئے متعدد فضائی حملوں...
    عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی انتظامیہ کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اس اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے مصر اور اردن سے غزہ سے فلسطینیوں کو واپس اپنے ملک بلانے کے مطالبے کے خلاف ایک متفقہ مؤقف پیش کیا گیا ہے۔ مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل، اسرائیل  نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دیے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کت مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا کیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا  پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال...
    گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا  کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
    مشہور تمل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ریجینا کاسندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے بدلتے رویے پر کھل کر بات کی۔  انہوں نے کہا کہ پہلے ساؤتھ انڈین اداکاروں کو بالی وڈ میں قبولیت نہیں ملتی تھی، مگر اب بالی وڈ کے پاس ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ریجینا نے انٹرویو میں کہا، "پہلے بالی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان واضح فرق تھا، لیکن اب یہ حدیں ختم ہو رہی ہیں۔" بڑے بجٹ کی پین انڈیا فلموں جیسے "باہوبلی"، "RRR"، "KGF"، اور "کانتارا" نے نہ صرف عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ یَش، این ٹی آر جونیئر، پربھاس جیسے ساؤتھ اداکاروں کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جنوری 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ (انروا) اسرائیلی پارلیمان کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں لاکھوں لوگوں کو امداد اور خدمات مہیا کر رہا ہے جن کی بقا کا دارومدار اسی مدد پر ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر اطلاعات جولیٹ ٹوما نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 'انروا' کے طبی مراکز بدستور مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جبکہ معمول کی چھٹی کے بعد اتوار کو سکول بھی دوبارہ کھل جائیں گے۔ ان سکولوں میں 50 ہزار لڑکے اور لڑکیاں زیرتعلیم ہیں اور انہیں اس سہولت کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ادارے...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں بڑے پیمانے پر لگی آگ نے پاکستانی فلم ’دی مارشل آرٹس کی ریلیز بھی روک دی ہے۔ ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ اور ’پروازِ جنون‘ میں اپنی اداکاری سے بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار شاز خان کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’دی مارشل آرٹس‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ ’دی مارشل آرٹس‘ کی ریلیز 31 جنوری 2025 کو ہونی تھی، فلم میں معاون اداکاروں فاران طاہر، صنم سعید اور بابر پیرزادہ نے اپنے فن کے جوہر دِکھائے ہیں، یہ پہلی بین الاقوامی معیار کی انگریزی فلم ہے جس میں پاکستان کے 4 نمایاں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے...
    بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ہوئے۔ تاہم، ایک ہفتے کے اندر وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آ گئے۔ اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سیف علی خان پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’Next On Netflix 2025’ ایونٹ 3 فروری کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں نیٹ فلکس اپنی آنے والی فلموں اور ویب سیریز کے بارے میں اعلانات کرے گا۔ خبروں کے مطابق، سیف علی خان کی نئی فلم ‘Jewel Thief’ کو نیٹ فلکس نے...
    برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق میریان فیتھ فل کی موت لندن میں ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ اس سے قبل انہیں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا ہوئی تھیں۔ میریان فیتھ فل کو 2020ء میں کورونا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ 22 دن اسپتال میں رہی تھیں۔
     ہم عصرموسیقاروں کے مقابلے ماسٹرعبداللہ کو ان کے جداگانہ انداز نے امتیازی شہرت دی۔ سب جانتے ہیں کہ کسی بھی فلم میں موسیقی کو اہم مقام حاصل ہوتا ہے اور برسوں سے چلتی یہ روایت آج بھی جاری ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں‌ جداگانہ انداز، مستند اور قابلِ احترام شخصیت کے مالک ماسٹر عبداللہ کو فنِ‌ موسیقی میں بے مثال شہرت ملی۔ فنِ موسیقی میں ماسٹرعبداللہ کا کردار ماسٹر عبد اللہ 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ماسٹرعبداللہ نے خالص راگ راگنیوں کے رچاؤ سے بھری دھن میں انور کمال پاشا کی فلم سورج مکھی سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ او میرے گورے گورے راجہ گانے کی دھن نے انہیں فلمی دنیا میں شہرت اور مقام دیا۔ دھنوں کی...
    ہالی وڈ کی مشہور فلم "Interstellar" کی دوبارہ ریلیز نے بھارت میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔  فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو کہ عام طور پر کسی بھی فلم کے ریلیز سے کچھ دن پہلے ہی شروع ہوتی ہے۔ چونکہ Interstellar پہلے ہی 2014 میں ریلیز ہو چکی تھی اور اس کا سنسر سرٹیفکیٹ موجود تھا، اسی لیے وارنر برادرز نے جلدی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ ایک شاندار حکمت عملی ثابت ہوئی۔ "Interstellar" کی پہلے دن...
    مشہور ہدایتکار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ مادھوری ڈکشت نے ان سے  سلمان خان کے ساتھ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرن سے معذرت کرلی تھی۔ سورج برجاتیا کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ٹیلی ویژن پر اب بھی دیکھی جاتی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور سونالی باندرے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ سیف علی خان، کرشمہ کپور، منیش بہل اور تبو بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سورج بجاجتیا نے انکشاف کیا کہ مشہور اداکارہ مادھوری اس فلم...
    اسرائیل نے قیدیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور فلسطینی تنظیموں پر دباؤ ڈالنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے مختلف سیاسی حربے بھی آزمائے گئے۔ اسرائیلی حکومت اور میڈیا نے قیدیوں کو ’’معصوم شہری‘‘ اور ’’انسانی ہمدردی‘‘ کا موضوع بنا کر پیش کیا تاکہ عالمی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔ بین الاقوامی نیوز چینلز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور اخبارات میں فلسطینی تنظیموں کو ’’دہشت گرد‘‘ اور اسرائیل کو ’’متاثرہ فریق‘‘ کے طور پر پیش کرنے کے لیے منظم مہم چلائی گئی۔ قیدیوں کے اہل خانہ کے جذباتی بیانات کو بار بار نشر کیا گیا تاکہ عوامی رائے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرکے انہیں غیر ممالک بھجوادینے کی تجویز کو مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ان کا ملک اس غیر منصفانہ اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبد الفتح السیسی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفانہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن  غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا واضح رہے کہ امریکی صدر کے غزہ کی تعمیر نو کے نام پر فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے اور انہیں مصر اور اردن منتقل کروانے کے ارادے کا ساتھ دینے سے...
    فرانس نے بھی ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینےکی تجویز مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز فرانس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینےکی تجویز مسترد کر دی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے غزہ سے جبری بے دخلی فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ہمارے قریبی اتحادی مصر اور اردن کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ ایران نے...
    غزہ کے لوگوں کی استقامت، ایمان اور قربانیاں نہ صرف ایک تاریخی نظیر بن گئی ہیں بلکہ انہوں نے دنیا کو اسرائیل کی حقیقت اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ان کی قربانیوں نے عالمی سطح پر ایک نئی بیداری پیدا کی ہے اور لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اسلام کی سچائی اور عدلیہ کے اصولوں کا شعور اجاگر کیا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ غزہ کی صورتحال نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں، اور ان کے دل میں فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے ہمدردی اور حمایت کی لہر اْٹھی ہے۔ دنیا بھر کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات سے گریز شروع کیا ہے، جس...
    فرانس نے غزہ کے مسلمانوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور 2 ریاستی حل کی جانب مستقبل کی کوششوں کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کا ٹرمپ کا پلان عرب لیگ نے مسترد کردیا حکومت فرانس کے ٹی وی نیٹ ورک فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کو زبردستی مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز پر کہا کہ ’غزہ میں آبادی کی کسی بھی طرح کی جبری نقل مکانی ناقابل قبول ہوگی‘۔ ترجمان نے کہا کہ یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) وفاقی جرمن چانسلر نے یہ بات منگل 28 جنوری کے روز جرمن دارالحکومت برلن میں ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شمالی غزہ کے بے گھر فلسطینی واپسی کے بعد بھی بے گھر چانسلر شولس اور ڈینش وزیر اعظم فریڈرکسن کی ملاقات برلن میں چانسلر آفس میں ہوئی، جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اولاف شولس نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے بارے میں تفصیلی اظہار رائے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ کی جنگ میں محدود فائر بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کی طرف سے رہائی کا مرحلہ وار سلسلہ شروع ہونے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس ہفتے اپنے گھروں کو لوٹنے والے بے گھر فلسطینیوں نے غزہ سٹی کو 15 ماہ کی جنگ کے بعد کھنڈر کی حالت میں پایا، جہاں بہت سے لوگ ملبے میں پناہ کے لیے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں اور کئی اپنے کھو جانے والے رشتہ داروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ غزہ پٹی کے شمال میں واقع غزہ سٹی، جو کبھی ایک ہنگامہ خیز اور پررونق شہری مرکز تھا، اب ایک تباہ شدہ ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یوں تو غزہ پٹی کے زیادہ تر حصے میں اسرائیلی بمباری سے بڑی تعداد میں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور ہر طرف ملبہ اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر پاکستانی فلم ’مسٹر چارلی‘ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک امیر گھمنڈی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جوامیر باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے۔ وائرل ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک امیر لڑکی استاد کو بھی انتظار کراتی ہے کہ وہ کلاس روم میں آئے تو پڑھائی شروع کی جائے جس پر تمام طلبا بھڑک اٹھتے ہیں۔ فلم میں مغرور لڑکی اپنی کلاس فیلو کو صرف اس وجہ سے تھپڑ مارتی ہے کہ وہ سوالات کے جواب دیتی ہے جس پر لڑکی کا بھائی اس کا بدلہ لیتا ہے اور گھمنڈی خاتون کے منہ پر تھپڑ رسید...
    ان دنوں حد نگاہ تک ہزاروں کاریں، ٹرک اور دیگر گاڑیاں ایک دھیمی رفتار سے چلتی ہوئی آہستہ آہستہ شمالی غزہ کی طرف بڑھتی دکھائی دیتی ہیں جن پر سوار لاکھوں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں انہیں زندگی کو ایک بار پھر صفر سے شروع کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کا ٹرمپ کا پلان عرب لیگ نے مسترد کردیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وہ گدے، کمبل، گھریلو سامان اور کھانے پینے کی اشیا لے جا رہے ہیں جو ان کی گاڑیوں کی چھتوں پر احتیاط سے بندھی ہوئی ہیں۔ بہت سی گاڑیوں میں بوڑھے افراد، خواتین اور بچے سوار ہیں جو اپنے خاندان کے بچھڑے افراد...
      ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر متبادل خیال پیش کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس اور حزب اللہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں نقصانات کے باوجود خود کو دوبارہ مضبوط کررہی ہیں، یہ تنظیمیں ایک خیال اور نظریے کا نام ہیں جو ہمیشہ موجود رہے گا۔ انہوں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے خلاف...
    فلسطینیوں کی جگہ امریکا اسرائیلیوں کو بے دخل کرے، انہیں گرین لینڈ میں بسادے، ایرانی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر متبادل خیال پیش کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس اور حزب اللہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں نقصانات کے...
    قدیم مصری یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ قابض رژیم اور اس کے مذموم حامی، قتل و غارتگری کے ذریعے غزہ کی فلسطینی سرزمین کو بھی چھین لینے کی کوشش میں ہیں اسلام ٹائمز۔ قدیم مصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ الازہر نے کسی بھی ایسے منصوبے کی کھلی مخالفت کا اعلان کیا ہے کہ جو فلسطینی عوام کو غزہ کی پٹی چھوڑنے پر مجبور کرے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جامعۃ الازہر نے تاکید کی کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غزہ ایک فلسطینی عرب سرزمین ہے اور اسی طرح باقی رہے گا۔ جامعہ الازہر نے تاکید کی کہ غاصب و قابض رژیم اور اس کے مذموم حامی معصوم عوام کا قتل، تباہی...
    فلسطینی اسلامی مزاحمت کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیراعظم معاہدے کے دوسرے مرحلے کی شروعات پر مجبور ہے جبکہ جنگ دوبارہ شروع کرنیکے بارے اسکے بیانات بے معنی و کھوکھلے ہیں جنکا صرف "اندرونی استعمال" ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما سامی ابو زہری نے اعلان کیا ہے کہ ثالثوں نے حماس و غاصب اسرائیلی رژیم کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پاس اس معاہدے کو آخر تک جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں جبکہ جنگ دوبارہ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ہم فلسطین سے اس لیے محبت کرتے ہیں کہ یہ فلسطین انبیا علیہم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا،حضرت دائود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا، حضرت سلیمان ؑ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے،چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا ’’اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جائو‘‘ یہیں اس ملک میں واقع عسقلان...
    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، یہ علاقہ غزہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتا ہے، جس کے بعد آج صبح ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ شدہ علاقوں میں واپسی کے لیے اس علاقے میں جمع ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے گھروں پر واپسی کے دوران بچوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں سے اپنی محبت کا اظہار کیا جبکہ ایک مزاحمت کار کی بزرگ خاتون کو پانی پلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ نتزارم راہداری سے ہزاروں بےگھر فلسطینیوں کی جنگ بندی کے بعد اپنے تباہ شدہ گھروں کو واپسی جاری ہے، اس دوران لوگ بہت خوش دکھائی دیئے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بھی نظر آئیں جبکہ القسام بریگیڈ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک غزہ کی پٹی سے مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کریں۔ دوسری جانب انھوں نے اسرائیل کو 2,000 پاؤنڈ وزنی بم بھیجنے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خیال کا خیرمقدم کیا کہ غزہ کے فلسطینی باشندوں کو مصر اور اردن منتقل کر کے غزہ کو ’’مکمل خالی‘‘ کردیا جائے۔  ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلسطینی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ پر جشن منا رہے ہیں اور اپنے گھروں میں واپسی کے منتظر ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) فلسطینی علاقے نصیرات سے 27 جنوری بروز پیر موصولہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیل اور حماس کی طرف سے اس اعلان کے بعد کہ وہ مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک نئے اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں، پیر کو بے گھر فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد جنگ زدہ غزہ پٹی کے شمالی حصے کی طرف بڑھنے لگی۔ حماس اور اسرائیل نے کہا ہے کہ کہ وہ مزید چھ مغویوں کی رہائی پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ پیش رفت انتہائی نازک جنگ بندی کو تقویت دینے کا سبب بنے گی اور اس اتفاق رائے کے تحت مزید اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی...
    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں ابھی 60 سال کا ہونے والا ہوں مگر اب بھی 30 سال کا لگتا ہوں۔ معروف اداکار دبئی میں اپنے مداحوں میں گھل مل گئے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی، فلم انڈسٹری کے ساتھیوں اور آنے والی فلم کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے:’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان  اس ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنی چند فلموں کے مشہور ڈائیلاگ بھی دہرائے، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ انہوں نے کچھ مداحوں کو اسٹیج پر آنے کی دعوت کی اور اپنی فلموں کے گانوں پر ڈانس بھی کیا۔ SRK singing ‘Chaleya’ like he’s got a PhD in charm and...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا، آئینی بینچ میں ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے، سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
    عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان...
    غزہ :  حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس میں غزہ کے باشندوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی۔ حماس کے ایک رہنما نے کہا کہ وہ اس تجویز کو ہر قیمت پر ناکام بنا دیں گے، جیسا کہ فلسطینی عوام نے ماضی میں بھی ایسے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔   تحریک اسلامی جہاد نے بھی اس تجویز کی سخت مذمت کی ہے اور اسے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف کارروائیوں کی حمایت قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔   دوسری طرف، اسرائیلی وزیر برائے...
    عمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقف کو "ٹھوس اور غیر متزلزل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی ترجیح یہ ہے کہ فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر رہیں۔   یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تجویز کے ردعمل میں آیا ہے، جس میں ٹرمپ نے اردن اور مصر سے کہا تھا کہ وہ غزہ سے مزید فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ٹرمپ نے اس تجویز کو عارضی یا مستقل منتقلی کے طور پر پیش کیا اور غزہ کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک سے...
    بلاضرورت جنگوں نے دنیا کے اہم ترین ممالک کی اقتصادیات کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کی دہشت دنیا پر طاری رہی، اب ان کا وہی حال ہے جو غریب پسماندہ یا ترقی پذیر ملکوں کا ہے، بس بھرم سا ہے کچھ کا تو وہ بھی نہیں رہا یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کے صدور وزرائے اعظم بلکہ بعض کے تو آرمی چیف بھی ان ممالک کے مارکیٹنگ منیجر کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ امریکی صدر بھی اب اسی شمار میں آ گئے ہیں ان کا انداز قدرے مختلف ہے۔ وہ دو سو سے زائد ڈائریکٹو جاری اور ان پر عملدرآمد کرنے کے بعد اب ان لوگوں کی...
    23 جنوری جمعرات شام اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے سائنس کالج وحدت روڈ میں ایک خوبصورت مجلس کا اہتمام کیا۔ لاہور میں جمعیت میں زندگی گزارنے والے بہت سارے ناظمین و ارکان جمع تھے۔ ہزار ایک سے تو زیادہ ہوں گے۔ ماضی کی خوبصورت یادیں، دلچسپ واقعات، کٹھن مراحل، عزیمت و شہادت سے جڑی تصویریں، جس جس کے پاس جو کچھ تھا، وہ انہیں سنا اور دکھا رہا تھا۔ رات قدرے ٹھنڈی مگر خوش گوار تھی اور جمعیت کے فدائین اسے اپنے نعروں اور ترانوں سے مسلسل گرما رہے تھے۔ ماضی کی یادیں تلخ بھی ہوں تب بھی ہمیشہ خوش گوار لگتی ہیں اور اگر وہ جیلوں کے تذکروں اور شہادتوں کے خون سے دھو کر مزین کی گئی ہوں...
    اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اردن کا فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کرنے کا مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اردن کا فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کرنے کا مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین پر موجود رہیں۔ رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ کا یہ بیان بظاہر امریکی صدر ٹرمپ کی اس تجویز...
    غزہ سے فلسطینیوں کی مکمل بے دخلی سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کو دھچکا، اردن فلسطینیوں کی حمایت میں ڈٹ گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی کسی  بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کر دیا ہے۔ اردون کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اردن کا مؤقف ’مضبوط اور غیر متزلزل‘ ہے۔ اردن نے امریکا سمیت اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کی اپنی زمین پر موجودگی ہماری ترجیح ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اردن کا یہ ردعمل ممکنہ طور پر نو منتخب امریکی صدر کی اس تجویز کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے مصر اور اردن کو مشورہ دیا تھا کہ...
    (گزشتہ سےپیوستہ) مگر یہ بات تاریخی طور پر طے شدہ ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور عام شہریوں کے حقوق اور ان کی بنیادی ضروریات کی طرف مغرب کے معاشرتی انقلاب سے صدیوں پہلے جناب نبی اکرمؐ نے حقوق کی بات کی اور عورتوں، غلاموں، بچوں اور ماتحتوں کے حقوق کی نشاندہی کر کے ان کی ادائیگی اور بحالی کو اسلام کے عادلانہ نظام کا حصہ بنا دیا۔ انسانی اور شہری حقوق کے حوالے سے مغرب کے اس یکطرفہ دعوے کا چند اور حوالوں سے بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ مثلاً:حکومت کا قیام جبر کی بجائے عوام کی رائے پر ہو، اس کا عملی نمونہ سب سے پہلے جناب رسول اکرمؐ نے پیش کیا کہ اپنا جانشین...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن کے حوالے کرکے غزہ کو ’صاف‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ امریکی صدر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ میں نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم سے بات کی ہے اور مصر کے صدر سے بھی اس حوالے سے بات کرنے جارہا ہوں، غزہ ایک منہدم شدہ جگہ بن گیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں غزہ کے لوگوں کو اردن اور مصر اپنے پاس رکھیں، آپ ڈیڑھ ملین لوگوں کی بات کررہے ہیں، اس تمام علاقے کو صاف کیا جاسکتا ہے، کئی صدیوں سے یہاں تنازعات ہوتے آرہے ہیں، مجھے نہیں معلوم لیکن کچھ نہ کچھ ہونا...
    فلمی دنیا کے بڑے انعام آسکر کے لیے فلسطینی دستاویزی فلم ’’نو لینڈ‘‘ کو نامزد کردیا گیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں میں چار اسرائیلی باسل ادرا، ہمدان بالل، یوول ابراہم اور ریچل سزور شامل ہیں، دستاویزی فلم کی کہانی مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عدرا کے گرد گھومتی ہے جو اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔ فلم نے پری آسکر ایوارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سینما آئی آنرز کی طرف سے بہترین فلم ، آئی ڈی اے کی طرف سے بہترین فلم اور ہدایت کاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ نیز برلن میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی حاصل...
    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ”اسکائی فورس“، جو 1965 کی جنگ کے دوران بھارت کے پہلے فضائی حملے پر مبنی ہے، نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس تنازعے کا تعلق فلم میں دکھائے گئے کردار ”اسکواڈرن لیڈر اجماد بوپایا دیویا“ کی نسلی شناخت سے ہے۔ دیوایا کو فلم میں تمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، حالانکہ وہ درحقیقت کرناٹک کے علاقے کوڈاگو کی کوڈاوا کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ کوڈاوا کمیونٹی کے افراد نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے احتجاج کیا اور فلم سازوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دیوایا کی اصل شناخت کو نظر انداز کر دیا۔ کمیونٹی کے مطابق، دیویا کا تعلق نہ...
    ڈاکٹر صغریٰ صدف ایک ہمہ گیر اور ہمہ جہت خاتون ہیں۔ وہ بیک وقت شاعرہ، ادیبہ، مدیرہ، نظامت کار، براڈ کاسٹر، فلسفی دانشور، منتظم اور بیورو کریٹ ہیں اور آج کل وجدان ادبی، ثقافتی تنظیم سے منسلک ہیں۔ اس سے قبل وہ پنجابی ادب و ثقافت اور فنون کی بہترین اور ترویج کے لیے کوشاں سرکاری ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی ذمے داریاں بہ حسن و خوبی نبھا چکی ہیں۔ ڈاکٹر صغریٰ صدف ادب و ثقافت کا وہ روشن نام ہیں جو اپنے اشعار میں بہت دبنگ نظر آتی ہیں۔ ان کی شاعری کا بنیادی موضوع بہت سے شعرا کی طرح محبت ہیں، ان کی پُرکشش شخصیت کا...
    اسرائیلی خواتین فوجیوں کے بدلے 36 سال کے طویل ترین عرصے سے قید فلسطینی بھی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 200 فلسطینی قیدی رہا کردیے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں 4 خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا۔خواتین اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی پروقار تقریب غزہ کے فلسطین اسکوائر پر ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کیلئے خاص اہمتمام کیا گیا تھا اور باقاعدہ میز کرسی پر ریڈکراس کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر یاداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیل نے معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدی رہا...
    غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر...
    فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عباس ملیشیا صیہونی فوج کی وفادار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف عباس ملیشیا نے گرفتار فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ منظم بدسلوکی کی گئی۔ عباس ملیشیا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں مزاحمتی کارکنوں کو گرفتاری کے بعد دکھایا گیا ہے، ان کے جسموں پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ ان...
    سال 2025ء کے لیے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کا طویل عرصے سے شائقین کو انتظار تھا۔ ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔  فلم ’ویکیڈ‘بھی 10 نامزدگیوں کے ساتھ فہرست میں موجود ہے۔ آسکر 2025‘ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں میں ’انوجا‘ بھی شامل ہے جس کی شوٹنگ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔ یہ ایک شارٹ فلم ہے جس نے خوب تعریفیں بٹوری ہیں۔ اس کا مقابلہ ’اے لین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین سائلنٹ‘ سے ہے۔ بہترین فلم ایوارڈ: بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے اینورا، اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی...
    7اکتوبر 2023کو حماس جنگجوؤں نے ایک سر پرائز دیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کر دیا،جس میں ایک ہزار سے کچھ اوپر اسرائیلی مارے گئے اور 300 کے قریب یرغمال بنا لیے گئے۔یہ حملہ اتنا اچانک اور اتنا شدید تھا کہ ساری دنیا دنگ رہ گئی۔اطلاعات کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اپنی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیریہ قدم اُٹھایا۔بظاہر یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی لیکن بربریت پر آمادہ اسرائیلی ریاست کے خون آشام جواب کو نظر میں نہ رکھ کر یہ قدم اٹھایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد امریکا اور مغرب نے صیہونی ریاست کو ہر قسم کے مہلک اسلحے سے نہ صرف لیس کیا بلکہ ہر محاذ پر اس کی سیاسی اور سفارتی پشت پناہی...
    غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں قتل و غارت ہدف بنا لیا۔ اسرائیلی فورسز نے مسلسل دوسرے روز مغربی کنارے کے شہر جینن میں آپریشن کیا، جاری آپریشن کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہودی آبادکاروں سے پابندیاں اٹھانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی مستقل عمل داری کی تجویز کی کوشش کی تھی۔ جب کہ یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈی فلموں کی مشہور سیریز ہیرا پھیری کی تیسری قسط کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہوگی۔ ایک انٹرویو میں اکشے نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں بھی ہیرا پھیری 3 کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو ہم سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کر دیں گے۔" اکشے نے یاد دلایا کہ جب پہلی فلم ہیرا پھیری (2000) بنائی گئی تھی، تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ کلٹ کلاسک بن جائے گی۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک مزاحیہ فلم تھی، لیکن ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہ...
    کنگنا رناوت کی متنازعہ فلم "ایمرجنسی”، جو سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے، برطانیہ میں شدید مظاہروں کا سامنا کر رہی ہے۔  فلم کو سینسر بورڈ کی منظوری کے باوجود سکھ کمیونٹی کی مخالفت کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ کے تین شہروں، بشمول برمنگھم، وولور ہیمپٹن، اور ویسٹ لندن کے کچھ حصوں (جیسا کہ ہونسلو اور فیلتھم)، میں سینما مالکان نے احتیاطاً فلم کی اسکریننگ منسوخ کر دی ہے۔ ایک تنظیم "شیرِ پنجاب” نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ معروف تھیٹر چین Vue نے ان سے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے اختتام پر فلم کی اسکریننگ روک دی گئی ہے۔  مزید برآں، سکھ پریس ایسوسی...
    ’’جنگ بندی‘‘ کا مطلب اگر یہ ہے کہ ہم بیت المقدس سے دستبردار ہوگئے۔ ارضِ فلسطین کو یہودیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور لاکھوں فلسطینیوں کی شہادت کا بدلہ لینے سے بھی منحرف ہوگئے تو پھر اِس طرح کی جنگ بندی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ تاہم جنگ بندی کا مطلب اگر یہ ہے کہ اپنے ہدف اور مقاصد کے حصول تک جنگ اور جہاد جاری رہے گا، جنگ بندی کا اختتام نہیں بلکہ ایک طویل اور صبر آزما جنگ لڑنے کی منصوبہ بندی ہے، جہادیوں کی صفوں کو ازسرنو درست کرنا ہے تو پھر ایسی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ کوئی بھی عزت دار اور غیرت مند مسلمان...