فرانس نے غزہ کے مسلمانوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور 2 ریاستی حل کی جانب مستقبل کی کوششوں کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کا ٹرمپ کا پلان عرب لیگ نے مسترد کردیا

حکومت فرانس کے ٹی وی نیٹ ورک فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کو زبردستی مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز پر کہا کہ ’غزہ میں آبادی کی کسی بھی طرح کی جبری نقل مکانی ناقابل قبول ہوگی‘۔

ترجمان نے کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بلکہ 2 ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ہمارے قریبی اتحادیوں مصر اور اردن کے لیے عدم استحکام کا عنصر بھی ہوگا۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ نے فلسطینیوں کو نکال کر غزہ کو ’صاف‘ کرنے کا منصوبہ دے دیا

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ سے غزہ کی پٹی کے تقریباً 24 لاکھ باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔

امریکا اور مصر کے ساتھ مشترکہ طور پر جنگ بندی میں ثالثی کرنے کے بعد قطر نے منگل کو کہا کہ 2 ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

مصر اور اردن کا مؤقف

عرب میڈیا کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے گزشتہ روز ان جبری ہجرت کی کوششوں پر اپنے ملک کی تشویش کا اظہار کیا جن کا مقصد ہمسایہ ممالک میں عوام کو نشانہ بنانا ہے۔

بدر کے مطابق خطے میں سیاسی اور انسانی صورت ابتری کا شکار ہے اور ان میں سیاسی تنازعات اور بحرانات کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شامل ہیں۔

مصری وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ یہ عوامل بے گھر افراد اور مہاجرین میں اضافے میں اپنے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مصر کی جانب مہاجرین کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جو پہلے ہی 90 لاکھ سے زیادہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کا میزبان ہے۔

مزید پڑھیں: زندگی ’صفر‘ سے شروع کرنے پر مجبور فلسطینیوں کی شمالی غزہ کی جانب واپسی جاری

دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ اردن کی مملکت فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے بارے میں کسی بھی بات چیت کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اردن اس موقف کے سامنے ڈٹا رہے گا۔

پارلیمنٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے الصفدی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے متبادل وطن سے متعلق ہر بات مسترد شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن اردنیوں کا اور فلسطین فسلطینیوں کا ہے اور قضیہ فلسطین کا حل فلسطینی مٹی پر ہی ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرمپ غزہ صفائی منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ فرانس کی مذمت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرمپ غزہ صفائی منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ فرانس کی مذمت کی جانب کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی، جہاں انتہائی مطلوب دہشتگرد ذبیح اللہ کو ہلاک کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر ذبیح اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان فتنہ الخوارج وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • 15 ارب کا پیکیج مسترد،کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کاشت نہ کرنے کا اعلان
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا