بالی ووڈ اب ساؤتھ انڈین ادکاراؤں کے ساتھ فلمیں بنانے پر کیوں مجبور ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے دن درکار ہوں تو ٹیم کو اضافی وقت دے دیا جاتا ہے تاکہ آخری لمحے تک ضروری ترامیم کی جا سکیں۔
A post common by N A Y A N T H A R A (@nayanthara)
ساؤتھ کی مشہور اداکارہ نین تھارا، جنہیں اپنی انڈسٹری کی ’لیڈی سپر اسٹار‘ کہا جاتا ہے، نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی وُڈ میں قدم رکھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’شاہ رخ خان نے میری بالی ووڈ میں انٹری کو آسان بنایا۔ میں نے ’جوان‘ صرف اس لیے کی کیونکہ میں شاہ رخ خان سر سے محبت کرتی ہوں۔‘
دوسری جانب ایس ایس راجہ مولی کی فلم ’باہوبلی‘ نے نہ صرف اپنے مرکزی اداکاروں پرابھاس اور رانا دگوبتی کو شہرت دی بلکہ بھارتی سنیما کے عمومی تصور کو بھی تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
A post common by Prabhas (@actorprabhas)
رانا دگوبتی نے بتایا کہ ’پہلے پانچ سال میں ممبئی میں لوگوں کو یہ سمجھانے میں لگا رہا کہ میں چنئی سے نہیں بلکہ حیدرآباد سے ہوں، کیونکہ وہ ان دونوں میں زیادہ فرق نہیں جانتے تھے۔ پھر تیلگو پروڈیوسرز کو اس بات پر قائل کرنا تھا کہ ہندی میں بھی فلمیں بنائی جا سکتی ہیں‘۔
اس کے بعد ’باہوبلی‘ اور ’غازی‘ جیسی فلمیں آئیں، جنہوں نے دونوں انڈسٹریز کے درمیان حائل رکاوٹیں ختم کر دیں اور جنوبی بھارتی اداکاروں کو بھی بالی ووڈ میں مواقع ملنا شروع ہوئے۔ سوشل میڈیا پر بھی اب جنوبی بھارتی اداکاروں کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جنوبی بھارتی بالی ووڈ میں
پڑھیں:
کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس میں مقتولہ کا بیان قلمبند کروایا گیا جو وزن ڈالتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔