رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کا مجموعی فلم باکس آفس دنیا میں پہلے نمبر پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین میں 2025 اسپرنگ فیسٹیول فلم باکس آفس 9.51 بلین یوآن تک جا پہنچا ہے جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک جا پہنچی جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے اور چین کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران باکس آفس کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

موجودہ اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے دوران ، چینی فلم “Creation of the Gods II: Demon Force” بیک وقت امریکہ ، فرانس ، برطانیہ اور بلغاریہ سمیت 16 ممالک اور علاقوں میں ریلیز کی گئی اور مسلسل چار دنوں تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سنگل اسکرین باکس آفس چیمپئن رہی۔ 31 جنوری سے 2 فروری تک ، یہ شمالی امریکہ میں غیر انگریزی زبان کی فلموں کی باکس آفس فہرست میں سب سے اوپر رہی۔

یہ فلم فرانسیسی سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد اسی عرصے میں سب سے زیادہ باکس آفس اسکور حاصل کرنے والی فلم بھی بن گئی۔ فلم ” Detective Chinatown 1900″ بھی اسپرنگ فیسٹول کے دوران اسپین کے کئی شہروں میں ریلیز کی گئی۔ مختلف ممالک اور علاقوں میں ناظرین کا ماننا ہے کہ موجودہ چینی نئے سال کی فلمیں نہ صرف دورحاضر میں چینی فلم انڈسٹری کے اعلی معیار کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ چین کی بہترین روایتی ثقافت کی خوبصورتی کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ کچھ غیر ملکی ناظرین نے خاص طور پر ذکر کیا کہ چینی فلموں میں انگریزی سب ٹائٹلز کی پروڈکشن کا معیار بھی بہت بہتر ہے ، جو غیر ملکی ناظرین کو چینی فلموں کو سمجھنے اور قبول کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باکس ا فس

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟