کامیڈی بلاک بسٹر فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے متعلق اکشے کمار نے بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈی فلموں کی مشہور سیریز ہیرا پھیری کی تیسری قسط کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہوگی۔
ایک انٹرویو میں اکشے نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں بھی ہیرا پھیری 3 کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو ہم سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کر دیں گے۔"
اکشے نے یاد دلایا کہ جب پہلی فلم ہیرا پھیری (2000) بنائی گئی تھی، تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ کلٹ کلاسک بن جائے گی۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک مزاحیہ فلم تھی، لیکن ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہ اتنی مشہور ہو جائے گی۔"
مشہور سیریز میں اکشے کمار (راجو)، پاریش راول (بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے) اور سنیل شیٹھی (شیام) کے کردار ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا چکے ہیں۔ اس کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری (2006) نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی، اور اب مداحوں کی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ اس بار بھی مرکزی کردار وہی ہوں گے، اور فلم وہیں سے شروع ہوگی جہاں پچھلی فلم ختم ہوئی تھی۔
اکشے نے اپنے ساتھی اداکار پاریش راول کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "پاریش اصل زندگی میں بھی بہت مزاحیہ شخصیت ہیں۔ ہم نے حال ہی میں جے پور میں فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ کی، اور خوب مزے کیے۔"
اس اعلان نے مداحوں کے درمیان جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، اور ہیرا پھیری 3 کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، اکشے کمار اپنی فلم اسکائی فورس کے لیے بھی تیار ہیں، جو 24 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ویر پہاڑیہ، نمرت کور، اور سارہ علی خان بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیرا پھیری اکشے کمار
پڑھیں:
وزیر مذہی امور نے پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوش خبری سنادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کے لئے جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوش خبری سنادی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کے لئے جانے والے عازمین ہمیشہ ناقص انتظامات اور عدم تعاون کی شکایات کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وفاقی وزیر مذہبی ا مور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کمرشل وزارت نہیں ہے، ہمارا مقصد نظریہ پاکستان و اسلام ہے۔ حج کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے، گزشتہ دور میں جب ذمہ داری سنبھالی گئی تو 2013ء میں 5 ہزار رہ گیا ، مگر اس کے بعد 2016ء تک ہمارے پاس 5 لاکھ تک درخواستیں موصول ہوئیں، جس کی وجہ کم پیکیج و اچھے انتظامات تھے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے کیوں کہ سعودی حکام کی طرف سے مساوی انتظامات ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھی اب ہم کوئی کمی کوتاہی نہیں برتیں گے۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ٹائم لائن پر جو ہدایات تھیں اسی پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ جو بھی کچھ ہوا ہے اس میں سعودی حکام نہیں پاکستان کی کوتاہی ہے۔ جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا۔ اس سے ہٹ کر جو ہے اس کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودیہ میں پاکستانی سفیر نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کی رپورٹ جمع ہوچکی ہے اس کی روشنی میں جو ہدایات ہونگی عمل کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔ وزیر اعظم نے مجھے اچھا حج کرانے کی ذمہ داری دی ہے۔ میں نے خود سعودی عرب جاکر انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور مجھے پتا چلا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں عازمین حج رہ رہے ہیں۔ میں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بھی کوشش کی۔ سعودی وزیر حج کی کوششوں سے پاکستان کو 10 ہزار حاجیوں کا کوٹہ مل گیا۔ سعودی عرب نے ایک لاکھ 2 حج کوٹہ کا بتایا۔ میں نے سعودی حکومت کو درخواست کی کہ ہمدردی سے تمام پاکستانیوں کے لئے غور کریں ، جس پر سعودی حکومت نے 10 ہزار عازمین کی اجازت دی۔ یہ 10 ہزار کوٹہ اسی پرائیویٹ حج سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ اضافی حج کوٹہ کی بات کررہے ہیں جو درست نہیں۔
فٹنس سے زیادہ اعظم خان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے، شاداب خان
مزید :