سیف علی خان حملے کے بعد پہلی بار کس ایونٹ میں شرکت کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ہوئے۔ تاہم، ایک ہفتے کے اندر وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آ گئے۔
اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سیف علی خان پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ’Next On Netflix 2025’ ایونٹ 3 فروری کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں نیٹ فلکس اپنی آنے والی فلموں اور ویب سیریز کے بارے میں اعلانات کرے گا۔
خبروں کے مطابق، سیف علی خان کی نئی فلم ‘Jewel Thief’ کو نیٹ فلکس نے حاصل کر لیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوں گے۔
یہ فلم سدھرتھ آنند کی پروڈکشن ہے، جس کی ہدایتکاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں جیدیپ اہلوت اور نکتا دتہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
خبریں ہیں کہ نکھل اڈوانی کی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور فلم میں بھی سیف نظر آئیں گے، جسے راہل ڈھولکیا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں پرکاش گاندھی اور دیپک ڈوبریال بھی شامل ہیں،
سیف علی خان بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر سُکمار سین کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم جنوری میں فلور پر جانی تھی، لیکن حملے کے بعد اس کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
لاہور:پنجاب اسمبلی میں میاں نواز شریف کینسر اسپتال کے قیام سے متعلق بل کی منظوری کا عمل کل پیر کے روز اس وقت تعطل کا شکار ہو گیا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی۔
کورم کی گنتی پر یہ بات سامنے آئی کہ اجلاس میں حکومتی بینچز سے مطلوبہ تعداد میں اراکین موجود نہیں تھے، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس کو 22 اپریل (منگل) تک ملتوی کر دیا۔
مزید پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
ذرائع کے مطابق کورم مکمل نہ ہونے پر وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا، اور تمام حکومتی اراکین اسمبلی کو آئندہ اجلاس میں ہر صورت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے حکومتی اراکین اسمبلی کو پیغامات اور فون کالز کے ذریعے اجلاس میں شرکت کے لیے متحرک کریں۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر
اسی دوران ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غلطی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو بھی اجلاس میں شرکت کا پیغام ارسال کر دیا گیا۔
غلطی سے بھیجا گیا یہ پیغام ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی سطح پر کورم پورا کرنے کے لیے انتظامی مشینری کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔