مشہور ہدایتکار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ مادھوری ڈکشت نے ان سے  سلمان خان کے ساتھ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرن سے معذرت کرلی تھی۔

سورج برجاتیا کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ٹیلی ویژن پر اب بھی دیکھی جاتی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور سونالی باندرے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ سیف علی خان، کرشمہ کپور، منیش بہل اور تبو بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں سورج بجاجتیا نے انکشاف کیا کہ مشہور اداکارہ مادھوری اس فلم کا حصہ بننے کی خواہشمند تھیں اور سلمان خان کی بھابھی کا کردار ادا کرنے پر بھی تیار تھیں۔

تاہم سورج کو یہ فیصلہ مشکل لگا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان اور مادھوری کی جوڑی نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا تھا، جس کی وجہ سے انہیں بھابھی کے کردار میں دیکھنا مشکل ہوگا۔

سورج برجاتیا نے بتایا کہ مادھوری ڈکشت نے کہا کہ وہ کسی بھی کردار میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہدایتکار نے فیصلہ کیا کہ ناظرین کے لیے نیا تاثر دینے کے لیے کسی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے جس کی سلمان خان کے ساتھ کوئی اسکرین امیج نہ ہو۔ اس لیے انہوں نے تبو کو اس کردار کے لیے منتخب کیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے ہدایتکار سورج برجاتیا کی کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن 2006 کی فلم ’ویواہ‘ میں ہدایتکار نے شاہد کپور اور امرتا راؤ کو کاسٹ کیا، کیونکہ انہیں معصوم اور نوجوان نظر آنے والے اداکاروں کی ضرورت تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور، کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ہے، آئندہ دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے، آج بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 23 اپریل تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد تک جا پہنچا، شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، ادھر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟