2025-04-22@16:28:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1107
«اپنے ایکس»:
(نئی خبر)
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، آج کا دن ہمیں یکجہتی، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا درس دیتا ہے، ان شاء اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا یہ ملک چند خاندانوں اور مافیاز کے ہاتھوں گروی رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، یا اس کا مقصد عوام کی حکمرانی، انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ تھا، جب ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے آواز بلند کی گئی، ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
اپنے ایک جاری بیان میں عیسائیوں کے روحانی پیشواء کا کہنا تھا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارتگری پر پریشان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس روم کے ایک ہسپتال میں 5 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔ آج اپنے معالجے کے دوران پوپ فرانسس کھڑکی پر آئے اور اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دیدار کو آئے ہوئے لوگوں کی جانب کھڑکی سے ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ پوپ فرانسس ایک عرصے سے سانس میں مشکل کی وجہ سے اٹلی کے حِملی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے بیڈ ریسٹ کے...
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے آئے روز خبریں سامنے آتی ہیں کہ فلاں سائنسدان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، لیکن کبھی کبھی جانوروں کا نام بھی گینز ورلڈ ریکارڈ میں آ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟ بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کی پالتو بکری نے بھی گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ کسان بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتا ہے، جس کی پالتو بکری نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارتی کسان کی اس بکری کا نام کرومبی ہے جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی، کرومبی ایک کھیل کود کرنے والی کینیڈین پگمی بکری ہے، جو...
کرناٹک(نیوز ڈیسک)کرناٹک کے ضلع رائچور میں واقع راغویندر سوامی ٹیمپل میں عقیدت مندوں کی جانب سے ایک حیران کن نذرانہ پیش کیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران لاکھوں زائرین نے اس روحانی مرکز کا رخ کیا اور اپنی عقیدت کے اظہار کے طور پر 3 کروڑ 48 لاکھ 69 ہزار روپے سے زیادہ نزرانہ ، 32 گرام سونا اور 1.24 کلوگرام چاندی عطیہ کی گئی۔ یہ نذرانہ سوامی راغویندر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر چڑھایا گیا، جو ایک 16ویں صدی کے معروف شخصیت تھے۔ ان کی تعلیمات اور روحانی خدمات کے سبب عقیدت مند بڑی تعداد میں ہر سال ان کے ٹیمپل کا رخ کرتے ہیں۔ عطیات کی گنتی کے مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک معروف یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی جانب سے اپنی ممکنہ گرل فرینڈ کے لیے مقرر کردہ شرائط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے ”ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین کی زیجیانگ یونیورسٹی کے اسکول آف مارکسزم سے وابستہ 35 سالہ پروفیسر، جنہیں مسٹر لو کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے ایک میچ میکنگ چیٹ روم میں اپنی تفصیلات اور توقعات شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی شناخت 175 سینٹی میٹر لمبے، 70 کلو وزنی، ایک اعلیٰ چینی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ شخص کے طور پر کرائی اور بتایا کہ ان کی سالانہ آمدنی 1 ملین یوان (تقریباً 3.81 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ انہوں...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔ بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا...
یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی، معاشی اور سکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے ثابت قدم رہیں گے، ہر پاکستانی اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے۔صدر نے یوم پاکستان پریڈ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بابائے قوم محمد علی جناح کے تصور کردہ قوم میں تبدیل کرنے کے لیے ثابت قدمی، انتھک محنت اور ایک اجتماعی وژن کی ضرورت ہے۔ گزشتہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جو جرات مندانہ اصلاحات، دانشمندانہ پالیسیوں اور پاکستانی غیور عوام کی ہمت و حوصلے کے ذریعے ممکن ہوا، ہماری مسلح افواج، ادارے اور سکیورٹی افسران و اہلکار پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کی بڑی بہادری سے حفاظت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم...
ہم اپنی دادی کو اماں کہا کرتے تھے۔ ہماری اماں دراصل ’’جگ اماں ‘‘ تھیں، وہ اپنے بچوں، نواسے، پوتے، پوتیوں کے ساتھ ساتھ اُن سے عمر میں چھوٹے اردگرد موجود تمام افراد کی بھی اماں تھیں۔ ہماری اماں کا اسمِ گرامی سکینہ سیدہ تھا، وہ جنوبی ہندوستان کی ریاست میسورکے ایک چھوٹے قصبے چنپٹن میں سن 1922 کے ماہِ جون میں پیدا ہوئی تھیں۔ ہماری اماں اُس زمانے کی ایک پڑھی، لکھی اور باشعور عورت تھیں جس میں دیسی معاشروں میں لڑکوں کو پڑھانے کا بھی کوئی خاص رجحان نہیں تھا۔ اماں کے گھرکا ماحول مذہبی تھا، اُن کے والد قاری تھے جن کی بدولت وہ دینی معاملات سے بھی پوری طرح واقفیت رکھتی تھیں۔ اماں کی والدہ محترمہ...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس آئی فون 17 ایئر لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ آئی فون 17 ایئر ایک پتلی سی ڈیوائس ہے جس میں ایک کیمرا ہوگا اور اس کے پشت کا ڈیزائن نیا ہوگا۔ ڈیوائس کے کیس کے لیک ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کے پشت پر کیمرے کی جگہ ایک نیا ابھار ہے جو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ڈیوائس انتہائی کم وزن ہوگی اور یہ آئی فون اب تک کا سب سے پتلا ( بنیاد میں 5.5 ملی میٹر) آئی فون ہوگا۔ فون کا آئی لینڈ 4 ملی میٹر کا ہوگا جس میں صرف ایک کیمرا ہوگا۔ فون کے سامنے کے حصے...
بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں اداکار نے اپنی اس بات کے پیچھے ایک دلچسپ قصہ بھی سُنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ ان کی ایک مداح یہ سمجھتی ہے کہ وہ ان سے شادی کر چکی ہے اور ان کی بیوی ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک ’پہلی بیوی‘ ہے جس سے انہیں ابھی تک ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے، کپور نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون مداح نے ان کے بنگلے کے گیٹ کے...
بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ ماہرہ شرما اور بھارتی کرکٹر محمد سراج کے درمیان چلنے والی رومانوی تعلقات کی افواہوں پر دونوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ جمعہ کے دن ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں واضح الفاظ میں اپنی ڈیٹنگ کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی۔ ماہرہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’’افواہیں پھیلانا بند کرو، میں کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کر رہی۔‘‘ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب محمد سراج نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان افواہوں کی تردید کی، جسے بعد میں اُنہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔ بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’میں پاپارازی سے گزارش کرتا ہوں کہ...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔ صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے...
جس طرح زمانے کی رفتار نہیں رکتی اسی طرح ہرزمانے میں نابغہ روزگار لوگوں کا پیدا ہونا بھی کبھی نہیں تھما جو ملک کی سیاسی اور سماجی فضا کو آلودگیوں سے محفوظ و مامون رکھنے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں ۔جن کی علمی بصیرت ،پر اعتماد شخصیت اور جرت مندانہ قیادت سے معاشرہ اور ملک مستفید ہوتا ہے ۔ایسے ہی افراد اپنے دور ہی کے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئےایسے نقوش چھوڑ جاتے ہیں جو معاشرے کے ہر طبقے کے لئے روشن مینار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک شخصیت مولانا حافظ حسین احمد کی بھی تھی جو پاکستان کی دینی اورسیاسی تاریخ کے ایک اہم ستون تھے ۔ جنہوں نے محراب منبر کے ماحول میں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ زمین سے جڑتے ہیں، تو آپ پوری کائنات کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں کیونکہ یہ وسیع میدان میں آپ کا نقطہ ہے۔ ایک درخت کو گلے لگائیں، ننگے پاؤں چلیں، بہت سارا پانی پیئیں، صحت بخش غذائیں کھائیں، اپنے پودوں اور پالتو جانوروں سے بات کریں تاکہ صرف اپنے منفرد اور غیر روایتی مہارتوں، حساسیتوں اور تحائف کو جگائیں۔ آپ وہ شعاع ہیں جو کائنات کے ذریعے چمکتی ہے، اور جتنا زیادہ آپ اپنے آپ سے جڑے ہوئے ہیں، آپ کی روشنی اتنی ہی زیادہ چمکے گی۔ منفی: آج آپ کو ذہنی دباؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ اہم خیال: خود بننے کےلیے واپس جائیں، بالکل اسی طرح جیسے آپ آئے...
اسلام ٹائمز: بیداری کا سلسلہ جاری ہے، اسی بیداری کے نتیجے میں اسرائیلی عوام بھی اپنے ناجائز حکمرانوں کیخلاف مظاہرے کرتے ہیں۔ افسوس امت مسلمہ کے خوابیدہ سربراہان مملکت و بادشاہان وقت پر ہے کہ جو اس مظلوم ملت کی مدد، حمایت اور ساتھ دینے کے بجائے اسرائیل سے پیار کی پینگیں بڑھانے میں مشغول ہیں اور نارملائزیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکمران اور مخصوص طبقات بھی اسرائیل کیساتھ اپنے روابط میں کھلتے جا رہے ہیں، ماضی قریب کی طرح حالیہ دنوں مین بھی ایک وفد کی اسرائیلی یاترا کی گونج سنائی دے رہی ہے، جنکو یوم القدس کے روز جواب دینے کیلئے میدان میں للکارنا ہوگا اور انکی منافقت کا پردہ چاک کرنا ہوگا۔ تحریر:...
THREE DAYS TO SEE ہمارے بی اے کی نصاب میں شامل ان چند ایک کہانیوں میں شامل تھی جس نے لیکچر کے دوران آنکھیں نم کردیں۔ انسانی احساسات کا وہ پہلو جو معذوری، محرومی اور نارسائی کے نتیجے میں اُبھر کر سامنے آتا ہے، سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے اور کبھی کبھی زندگی بدل دینے والے فیصلوں کا محرک بن جاتا ہے۔ اسی طرح دو اور کہانیاں بھی ہمارے نصاب میں تھیں جنھیں اپنے اساتذہ کی زبانی سننے کی کیفیت آج تک ذہن پر نقش ہے۔ ان میں ایک RED SHOES تھی۔ ڈنمارک کے شاعر اور مصنف ہانس کرسٹین اینڈرسن کی لکھی اس کہانی نے ہمیں دہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کہانی میں ایک متکبر اور خود سر...
پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا مصنوعی ذہانت (AI) کا نظام لانچ کردیا ہے۔ پاکستان میں بنائے گئے اس نظام کو ’’ذہانت اے آئی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو پاکستانی ماہرین کی محنت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ’’ذہانت اے آئی‘‘ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر آئی ٹی ماہرین، ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں اس منصوبے کی بانی اور آئی ٹی ماہر مہوش سلیمان علی نے شرکاء کو ’ذہانت اے آئی‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مہوش سلیمان نے بتایا کہ یہ منصوبہ کئی...
پاکستان میں بنائے گئے اس نظام کو ’’ذہانت اے آئی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو پاکستانی ماہرین کی محنت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا مصنوعی ذہانت (AI) کا نظام لانچ کر دیا ہے۔ پاکستان میں بنائے گئے اس نظام کو ’’ذہانت اے آئی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو پاکستانی ماہرین کی محنت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ’’ذہانت اے آئی‘‘ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر آئی ٹی ماہرین، ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں اس...
غزہ پراسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی زندہ برآمد ہوئی ہے ۔جمعرات کو غزہ کے خان یونس میں ایک منہدم اپارٹمنٹ کی عمارت کی باقیات کو کھودا جا رہا تھا کہ امدادی کارکنوں کو اچانک ایک بچی کے رونے کی آواز سنائی دی، ملبے کو کافی دیر تک ہٹانے کے بعد وہاں ایک بچی ملی جو پوری طرح صحت مند تھی۔بچی کو ملبے سے نکالتے ہی اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ بچی کو فوری کمبل میں لپیٹ لیا گیا اور ایمبولنس میں اسپتال پہنچایا گیا۔ پیرامیڈیکس نے اسے چیک کیا اور کہا کہ بچی پوری طرح صحت مند ہے۔اس کے والدین اور بھائی رات گئے...
معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہے اس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفی ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذب نظر بنایا ہے۔اپنی نوعیت...
دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے لیے ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لفظ ’فی الحال‘ کے استعمال کی وضاحت کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے چار شادیوں کی وکالت کی۔ دانش تیمور نے کہا کہ، مجھے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لفظ ’فی الحال‘ کے نامناسب استعمال نے تنازعہ کو جنم...
پشاور سے تعلق رکھنے والی دنانیر مبین ایک اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں وہ سنہ 2021 میں اپنے انسٹا گرام پیج پر اپلوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کے بعد کافی مشہور ہوگئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟ بعد ازاں انہوں نے اپنے اندر کے فن کار کو اجاگر کرنے پر توجہ دی اور اب وہ ایک باقائدہ آرٹسٹ کے طور پر اپنے پروجیکٹس کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ دنانیر آج کل ڈرامے ’میم سے محبت‘ میں روشی کے کردار میں نظر آرہی ہیں جنہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ دنانیر مبین اب شو بز انڈسٹری کا اہم حصہ بن چکی ہیں اور تقاریب میں بھی...
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا ایک اور فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں آپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً...
معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔ علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہےاس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے، علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔ یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔ علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پُرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذبِ نظر بنایا...
بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک، سلمان خان اور ایشوریا رائے، جنہوں نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، ان کی محبت کی کہانی کا انجام اتنا تلخ تھا کہ ایشوریا آج بھی اس کا ذکر سننا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، اس بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کےلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی...
ڈاکٹر سلیم خان دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ناحق خون خرابہ ہوتواسے خون کی ہولی سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس سال رنگوں کے تہوار پر صدر دروپدی مرمو نے اسے قیمتی ثقافتی وراثت کی علامت قرار دے کر اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ نریندر مودی نے ہر شخص کی زندگی میں نئی امید، توانائی اوراتحاد کے رنگ کو مزید گہرا ہونے کی دعا کی ۔نائب صدر نے برائی پر اچھائی کی جیت اور اپنے خیالات کو ہمدردی سے ، اپنے اعمال کو رحم دلی سے رنگنے کی یاد دلائی ۔ ملکارجن کھڑگے نے لکھا، ” یہ تہوار خوف، نفرت، حسد اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئیے ہم اپنے...
دانش تیمور پاکستان کے ایک بڑے اسٹار ہیں اور وہ آج کل گرین ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تاہم اسی کے وہ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سپر اسٹار اہلیہ عائزہ خان کے سامنے ایک ایسا بیان دیا تھا جو سامعین کو نہیں بھایا۔ یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟ دانش تیمور نے کہا کہ بطور مرد انہیں 4 شادیاں کرنےکا حق ہے لیکن وہ فی الحال ایسا نہیں کر رہے۔ اس بیان کے بعد دانش تیمور کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، یہ سب اس کے باوجود ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت 2 بار کر چکے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے خود پہاڑی علاقوں کی سیر کےلیے چلی گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسکان رستوگی نامی خاتون نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا اور واردات کے بعد سیاحتی علاقے شملا روانہ ہوگئے۔ سوربھ راجپوت 2016 میں مسکان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، دونوں کی ایک پانچ سالہ بیٹی پیہو بھی ہے۔ آنجہانی سوربھ 2020 میں وہ لندن...
ٹنڈو محمد خان(نیوز ڈیسک)سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں غربت سے مجبور ماں باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا، والدہ نے کہا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ والدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے ادھار پیسے لیے اور اسپتال کا بل ادا کیا، شوہر نے جس سے ادھار رقم لی بچے کو اسکے حوالے کردیا۔ نجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رقم دے کر نومولود بچہ کو لینے والےکی تلاش جاری ہے اس واقعے کے...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے نیا سیکیورٹی چیک اپ پیش کردیا۔ ٹک ٹاک نے سیکیورٹی چیک اپ کے نام سے نیا ڈیش بورڈ متعارف کرادیا، جہاں تمام سیکیورٹی فیچرز ایک ہی جگہ نظر آئیں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صارفین کی آسانی کے لیے اب تمام سیکیورٹی چیک اپس کو ایک ہی جگہ ایک ہی ڈیش بورڈ میں کردیا گیا۔صارفین سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جانے کے بعد سیکیورٹی اینڈ پرمشن میں جاکر سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کر سکیں گے۔ صارفین کے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ کرنے اور کبھی اکاؤنٹ تک دوسری جگہ سے رسائی حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی چیک اپ کو بہتر...
قرآن و حدیث کے مطالعہ سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے متعلق فضائل اتنی کثرت سے سامنے آتے ہیں کہ ان کو پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ مال و دولت پاس رکھنے کی شئے ہی نہیں ، بلکہ یہ پیدا کر کے انسان کو دیا ہی اس لئے گیا ہے کہ اس کو اللہ کے راستہ میں خرچ کرے ، جتنی کثرت کے ساتھ انفاق فی سبیل اللہ کے فضائل وارد ہوئے ہیں ان سب کا اگر احاطہ کیا جائے تو اس کے لئے تو ایک عظیم دفتر کی ضرورت ہے، اس مختصر مضمون میں تو ان سب کا احاطہ ممکن نہیں بطور نمونہ چند آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ ہدیہ قارئین ہیں۔قرآن کریم میں سورہ البقرہ...
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ان کے ہمراہ نظر آئے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔ View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) عامر خان نے 13 مارچ کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ہندو مداحوں کو ہولی تہوار کی مبارکباد دینے کے لیے بندیا لگا لی جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی موجود ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by...
اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغانستان سے کئی بار بات کی ہے، گڈی گڈی برتاؤ رکھنا ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، افغانستان کے اندر کارروائی کرنی ہے تو کی جائے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے متعدد بار بات کرچکے ہیں جو کہ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ افغانستان کا پیچھا نہیں چھوڑنا چاہیے وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بات کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے...
بالی ووڈ کے ایک حسین جوڑی جن کی کیمسٹری بھی کافی ملتی تھی اور مداح بھی دونوں کی شادی کروانے پر تُلے ہوئے تھے۔ یہ بات ہوری ہے ماضی کے رومانوی جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف کی۔ 'میں نے پیار کیوں کیا؟، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی یہ جوڑی صرف فلمی پردے پر ہی بہت جاذب نظر نہیں تھی بلکہ حقیقی زندگی میں ان درمیان کچھ چل رہا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کا یہ قریبی تعلق ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا لیکن نجانے کیوں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ نہ سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نگری سے واقف باخبر افراد نے بتایا کہ اس رشتے کے بریک اپ کی وجہ...
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلیٹیشن (کے آئی این ڈی آر) معذور افراد اور جسمانی چیلنجز کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے کے لیے سال رواں کے وسط تک آپریشنل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) کی ایک اہم کاوش سی ای این ڈی آر نے اعصابی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات کو از سر نو ترتیب دینے کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ایم نائن موٹروے ایسٹ کے ساتھ واقع اس جدید ترین سہولت کا پہلا مرحلہ یکم اپریل...
جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا تاہم آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروایا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔ ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔ ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو جذباتی ہوتے اور روتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے وجہ والد کی نئی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کو قرار دیا جانے لگا۔ عامر خان کو بالی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ جب بات آتی ہے فلم میں کام کرنے کی تو وہ تعداد کے اوپر کوالٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔ عامر خان نے بالی وڈ کو متعدد سپر ہٹ فلموں اور ڈائیلاگز سے نوازا اور اسی کے ساتھ بھارتی فلم نگری میں ایک ایسا مقام حاصل کیا جو بہت کم کو نصیب ہوتا ہے۔ عامر خان کا اگرچہ کریئر کھلی کتاب کی طرح سب پر واضح رہا ہے لیکن انکی نجی...

جعفر ایکسپریس ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں جہنم واصل کیے جانیوالے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ۔ فصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے...
مدینہ منورہ سے اسّی میل کے فاصلے پر ’’بدر‘‘ ایک گاؤں تھا، جہاں حق و باطل کے درمیان پہلا بڑا معرکہ بپا ہُوا، اسی مناسبت سے اسے غزوۂ بدر کا نام دیا گیا۔ یہ لڑائی سترہ رمضان سن دو ہجری کو لڑی گئی، جس میں تین سو تیرہ مسلمان اور ایک ہزار کفار شامل ہوئے۔ سیرت و تاریخ کی مستند کتب کے مطابق مشرکینِ مکہ کے پاس سات سو اُونٹوں کے علاوہ درجنوں گھوڑے اور سیکڑوں کی تعداد میں تیر و تلوار اور جنگی اسلحہ موجود تھا، جب کہ اس کے مقابلے میں مسلم لشکر کے پاس صرف ایک سو ستّر اُونٹ، دو گھوڑے اور آٹھ تلواریں تھیں۔ اب ہم میدانِ بدر کے جزوی واقعات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ بدترین دور ہے ہمیں جس دہشت گردی کا سامنا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی ایک گروپ ہوتا تھا دو ہوتے تھے، اب سارے گروپوں نے اس ملک پہ ایک ہی دفعہ ہلہ بولا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں نے اپنی اسٹریٹیجی چینج کرلی ہوئی ہے وہ بہت ایڈوانس ہوگئے ہوئے ہیں، صرف آپریشن سے یا صرف مذاکرات سے بات نہیں بنے گی، ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، تب جا کر بات بنے گی۔ تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ من حیث القوم...
کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کثرتِ ازدواج (ایک سے زیادہ شادیوں) کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز کی اجازت اگر اللہ تعالیٰ نے دے دی تو وہ دے دی، کرنہیں رہے ناں وہ الگ بات ہے! سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا ” اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے،میں کر نہیں رہا وہ الگ بات ہے، جسے کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔ اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’یہ میرا...
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔ اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔ عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مذاکرات کی دعوت پر مبنی خط لکھے جانے کے بعد چین، روس اور ایران نے چابہار کے قریب محافظِ امن2024ء نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشقیں عالمی سیاست میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتی ہیں، جہاں مشرق وسطی میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان مشقوں میں آذربائیجان، جنوبی افریقہ، پاکستان، قطر، عراق اور یو اے ای بطور مبصر شریک ہوں گے۔ ان فوجی مشقوں کا وقت نہایت اہم ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں امریکہ اور اسرائیل بارہا ایران کو دھمکا چکے ہیں کہ اگر اس کا جوہری پروگرام روکا نہ گیا تو...
پاکستان کی سرزمین ایک بار پھر خون میں نہا گئی، معصوم مسافروں کی چیخیں خاموشی میں دفن ہو گئیں، اور دہشت گردی کا ایک اور بدنما داغ ہماری تاریخ کا حصہ بن گیا۔ سانحہ بولان ایک ایسا المیہ ہے جس نے دلوں کو چھلنی کر دیا، آنکھوں میں آنسو بھر دیئے اور قومی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ صرف چند جانوں کے ضیاع کا نہیں، بلکہ ایک اجتماعی دکھ اور افسوس کا عنوان ہے، جو بار بار ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر ہمارے پیارے وطن کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟ وہ بدقسمت ٹرین، جو سینکڑوں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، ہر کسی کے دل میں خوشی...
بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ سپر اسٹار ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہتر ہے کہ میں یہ کام اس وقت کروں جب میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہوں تاکہ میں پورے عمل کو نظر میں رکھ سکوں اور یہ دیکھ سکوں کہ آیا صحیح طریقے سے کام ہو رہا...
بھارت بہتر ہے یا پاکستان؟ وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ سے متعلق سوال کا محتاط انداز میں جواب دے دیا۔ ایک مشہور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میرے خیال میں کھیلوں میں دنیا کو متحرک کرنے کی طاقت ہے، اسپورٹس کی روح مختلف قوموں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہوں گا کہ کھیلوں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان ایک گہرا تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ جب وزیراعظم مودی سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں سے کون سی ٹیم بہتر ہے تو انہوں نے ایک متوازن اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ انہوں...
مالے: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیظو کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں غیرمعمولی توسیع کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت عوام کو پورا ہفتہ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔ صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اگر یکم شوال 31 مارچ 2025 کو ہوتا ہے، تو سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ تاہم، اگر عید 30 مارچ کو ہوتی ہے، تو تعطیلات 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہوتیں، لیکن صدر معیظو نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو 3 اپریل تک چھٹیاں دی جائیں گی، قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ 4 اور 5 اپریل...
ایم سرورصدیقی اس نے کہا ان دنوں میری عجیب حالت ہے سمجھ میں نہیں آتاکیاکروں؟ چہرے مہرے سے سنجیدہ لیکن حددرجہ پریشان ،باوقار اور کھاتے پیتے گھرانے کا ایک نوجوان درویش کے روبرو بیٹھا ،اپنا مسئلہ بیان کررہا تھا ۔میراکوئی کام کرنے کو جی نہیں کرتاجیسے جذبات مرگئے ہوں وہ بات کرتے کرتے رک گیا جیسے کسی خیال سے سراسیمہ ہوگیا ہو۔ درویش نے بڑی محبت سے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا اور نرمی سے کہا اپنی بات مکمل کرلو نوجوان نے ادھر ادھر د یکھا شرما کرکہا کسی نازنیں، مہ جبیں کو بھی دیکھ کر کوئی حس بیدارنہیں ہوتی ۔ایک وقت تھا دل کے تار کھڑک کھڑک جاتے تھے ،اب ایسا نہیں ہے۔ شاید اسی کو بے حسی کہاجاسکتاہے...

ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشت گردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔ مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ ہوائی...

"محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ چھوڑنے اور بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی دوبارہ واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر کوشش کررہی ہیں کہ اگر کسی موقع پر شہبازشریف کو بدلنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو ان کا متبادل اُنہیں لایا جائے ، نہ کہ پارٹی کے باہر سے اسٹیبلشمنٹ کوئی اپنا قابل بھروسہ بندہ لے آئے۔ اسد طور نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ محسن نقوی کے بارے میں دو تین دن سے خبر تھی ، صحافی نجم سیٹھی نے بھی اس سلسلے میں بات کی کہ محسن نقوی جارہے ہیں اور پرویز خٹک...
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔ مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو انسٹاگرام پر ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔...
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کی پختہ دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔ حال ہی میں، ریتک نے انسٹاگرام پر سوزین کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کے آغاز پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں سوزین کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود تخلیق کی تھی۔ View this post on Instagram ...

ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے‘سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا موقف بھی آگیا
لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
بہت دن سے یہ بازگشت سننے کو مل رہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دلچسپی کے باعث اب علم و ادب اور شعر و سخن کے متوالے کم ہوتے جا رہے ہیں کچھ دانا و بینا نے تو اس بات کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ آیندہ بیس، پچیس برسوں میں پرنٹ میڈیا زوال کی حدوں کو چھونے لگے گا۔ کتابیں اور اخبارات و رسائل کی اشاعت محدود ہو جائے گی یا پھر بالکل ختم ہو جائے گی لیکن تجربات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسا نہیں ہے آج بھی جونیئر و سینئر لکھاریوں کی کتب کی اشاعت باقاعدگی سے ہو رہی ہے، ہر موضوع پر کتابیں شایع ہوتی ہیں اور قاری اپنے ذوق و فکر کو...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ کی شخصیت ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مزاحمت کی علامت رہی، ان کی قیادت میں، انہوں نے نہ صرف اپنے نظریات کو عملی شکل دی بلکہ اپنے ماننے والوں میں ایک نئی روح پھونکی، یہی وجہ تھی کہ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، جو ان کے اثر و رسوخ اور عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ مفتی گلزار نعیمی، جو جنازے میں شریک تھے، نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اجتماع تھا، لوگوں کا ایک سیلاب تھا جو اپنے محبوب قائد کو آخری وداع...
برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
امریکا میں ایک 28 سالہ خاتون نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے معلوم ہوا کہ اسے کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔ خاتون نے منگیتر کی اس حرکت کو سوشل ویب سائٹ reddit پر ایک سرخ بتی کے طور پر بیان کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اور اس کا منگیتر شادی کی تیاری کر رہے تھے۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس بچت کرنے، کوئی اچھی جگہ تلاش کرنے اور اسے اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے اور وہ اس پر بہت بات کرتے تھے۔ خاتون نے مزید کہا کہ ہم اس موسم گرما میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور...
جنوبی ہندوستان میں ایک دلچسپ اور جذباتی واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کی آنکھوں کو نم کردیا۔ یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں، کیونکہ یہ ایک جذباتی لمحہ...
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ...
گزشتہ ماہ پاکستان آنے والی جاپان کی سابق پورن اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔ رائے نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اور سنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہنا تھا کیونکہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سرفہرست اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ کی مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے ’ہولی‘ کے موقع پر اپنے ہندو مداحوں کو مبارک باد دینے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے ماتھے پر بندی سجائی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں ہانیہ عامر کو بندی لگائے دیکھا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 1 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 730 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 610 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 1 ارب 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔ سابق جاپانی پورن سٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو...
سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد اب ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ان کے مطابق ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بات وی نیوز کو دیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انوارالحق کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان گورنمنٹ تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے۔ شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں...
آفتاب احمد خانزادہ ہر انسا ن کے اندر ایک کامیاب ، دانش مند اورعقل مند انسان قید ہوتا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کوئی انسان اپنے اندر قید اس انسان کو کیسے آزادی دلواسکتاہے۔ آئیں پہلے سقراط کاایک قصہ پڑھتے ہیں سقراط کاباپ سو فرونس کس ایک نامور سنگ تراش تھا ۔گھر کے صحن میں جب بھی اس کا باپ کا م کرتا تھا تو وہ اس کا ہاتھ بٹا تا تھا ۔خاصے عرصے تک سقراط صرف تراش خراش کے ابتدائی کام کرتا رہا۔ ابتدائی مشق کے لیے سنگ مرمر جیسی قیمتی چیز کو ضائع نہیں کیاجاسکتا تھا ۔اس لیے سطح کے ہموار ہوجانے کے بعد جب اصل کام شروع ہوجاتا تو سقراط کابا پ خود کام کرنے...
جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔گزشتہ دنوں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے، کل 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالی رہا کروائے گئے، جن میں سے35 یرغمالی زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین ہائی جیکنگ کا کلیئرنس آپریشن دنیا کا سب سے کامیاب آپریشن تھا، یہ واقعہ دہشتگردی...
ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، ️آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انشاء اللہ خوارج کو...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنے مداحوں کو ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز دیا جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو 13 مارچ کو ممبئی میں ایک پری برتھ ڈے ملاقات کے دوران میڈیا سے متعارف کرایا۔ ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر پر گفتگو کی اور پھر سب کو اپنی گرل فرینڈ ’گوری‘ سے ملوایا۔ اس موقع پرعامر اور گوری میڈیا کے ساتھ بیٹھے تھےجب انہوں نے اپنی کہانی شیئر کی عامر خان نے بتایا کہ وہ گوری کو 25 سال سے جانتے ہیں اور گزشتہ 18 ماہ سے ایک رشتہ میں ہیں۔ گوری سپراٹ کا نام منظر عام...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ،دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے،ان کو بھارتی میڈیاسپورٹ کررہاتھا ،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (اے بی این نیوز )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشتگردوں نے دشوار گزار علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ جہاں حملہ ہوا وہ جگہ دشوارگزار تھی۔ گیارہ مارچ کو ایک بجے کے قریب ٹرین کو دھماکہ کرکے روکاگیا۔ ٹرین کو روکنے سے پہلے چیک پوسٹ پر حملہ کیاگیا۔ دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو ٹرین سے اتار کر زمین پر اکٹھا کیا۔ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کو بریک کیا۔ دہشتگرد اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چیف پوسٹ پر حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی۔ حملے کی جگہ...
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ ایک زیریں دریا کا صوبہ ہونے کے ناطے پہلے ہی پانی کی شدید قلت، زرعی زوال، ماحولیاتی بگاڑ اور انڈس ڈیلٹا کی تباہی جیسے نقصانات جھیل رہا ہے جو ہماری ماحولیاتی بقاء کا اہم ذریعہ ہے، یہ منصوبے نہ صرف آئین پاکستان کے خلاف ہیں بلکہ 1991ء کے پانی کے معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے ایک تاریخی اور متفقہ قرارداد منظور کی جس میں دریائے سندھ اور اس کی معاون نہروں پر چھ نئی نہروں، بشمول چولستان کینال، کی تعمیر کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا، حکومت سندھ کی ترجمان کے...

"فقط ایک سٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا" ، سعید اجمل کی بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی پر تنقید
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ایونٹ سے محض 4 روز میں باہر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں تاہم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث باہر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔ سپورٹس سٹار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم کے روپ میں آپ کے پاس محض ایک اسٹار ہے، اسے...
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع کو کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کا فقرہ بولنے کا بڑا شوق ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کامیاب ہوا ہے، جعفر ایکسپریس میں مسافروں اور مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتوں پر ہمارا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ حکومت ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیال تھا کہ جعفر ایکسپریس، بنوں واقعے اور...
پرتگال کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی Porta da Frente Christie's نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حیران کن کامیابی حاصل کر لی۔ کمپنی نے جدید AI ایجنٹ کی مدد سے 100 ملین ڈالر کی فروخت مکمل کر لی جو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ کمپنی کے سی ای او جواؤ سیلیا کے مطابق اے آئی ایجنٹ نے اپنی تیز رفتاری اور درستگی کی بدولت روایتی مشیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا "ایک انسان کے لیے 5000 سے زائد پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات یاد رکھنا ناممکن ہے، لیکن AI ایجنٹ ہر چیز جانتا ہے اور فوری جواب فراہم کرتا ہے،"۔ یہ AI ایجنٹ 24/7 دستیاب رہتا ہے، جس سے خاص...
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ایونٹ سے محض 4 روز میں باہر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ تاہم ٹی20 فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی سمیت بابراعظم اور محمد رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث باہر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔ مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو "بہترین" ماننے سے صاف انکار اسپورٹس اسٹار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ بابراعظم کے روپ...
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔ View this post on Instagram ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ عامر خان نے اپنی پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو دنیا سے ملوایا اور اپنی محبت کی کہانی اور گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ عامر خان اور گوری پچھلے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ان کا رومانوی رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے چل رہا ہے، گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔ گوری سپراٹ کا تعلق بینگلور سے ہے اور وہ وہیں پلی بڑھی ہیں، گوری کی والدہ ریتا سپراٹ بینگلور میں ایک بیوٹی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔ لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔ ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا...