عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار منظر عام پر ایک ساتھ نظر آئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ان کے ہمراہ نظر آئے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔
A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران تصدیق کی تھی کہ وہ اور گوری سپراٹ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اب انہوں نے اس رشتے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اتنے محفوظ محسوس کرتے ہیں کہ اب اس تعلق کو مزید چھپانے کی ضرورت نہیں۔
کام کے محاذ پر، عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، جو اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گوری سپراٹ
پڑھیں:
جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے
امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے ہیں۔
سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کو 1968 میں اپنے بھائی جان ایف کینیڈی کے قتل سے 5 سال بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا آج جان ایف کینیڈی فائل کے 80 ہزار صفحات جاری کرنے کا اعلان
قاتل کی گرفتاری اور عمر قید کی سزا کے باوجود سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق کئی افواہوں اور تبصروں نے جنم لیا، ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کے والد پر فائرنگ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ متعدد لوگ اس میں ملوث تھے تاہم یہ رائے سرکاری تحقیقات سے متصادم ہے۔
امریکی تاریخ کے اس ہائی پروفائل قتل سے متعلق ان دستاویزات کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اس قتل پر نئے سرے سے روشنی ڈالیں گی۔
یہ اقدامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات کے تحت کیے گئے ہیں جن میں انہوں نے جان ایف کینیڈی سمیت ملک کی تاریخ سے متعلق خفیہ دستاویزات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ROBER KENNEDY جان کینیڈی دستاویزات رابرٹ کینیڈی