ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو جذباتی ہوتے اور روتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے وجہ والد کی نئی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کو قرار دیا جانے لگا۔
عامر خان کو بالی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ جب بات آتی ہے فلم میں کام کرنے کی تو وہ تعداد کے اوپر کوالٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔

عامر خان نے بالی وڈ کو متعدد سپر ہٹ فلموں اور ڈائیلاگز سے نوازا اور اسی کے ساتھ بھارتی فلم نگری میں ایک ایسا مقام حاصل کیا جو بہت کم کو نصیب ہوتا ہے۔

عامر خان کا اگرچہ کریئر کھلی کتاب کی طرح سب پر واضح رہا ہے لیکن انکی نجی زندگی بہت پیچیدہ ہے۔

دراصل عامر خان کا دل کسی ایک حسینہ پر رُک نہ سکا بلکہ انہوں نے نہ صرف گرل فرینڈز بلکہ بیویاں بھی بدلیں۔

عامرخان بالی وڈ میں کامیابی ملنے سے بہت پہلے رینا دتہ سے شادی کرچکے تھے، جوڑے نے 1986 میں شادی کی اور ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔

طویل عرصے ازدواجی زندگی ایک ساتھ گزار کر وہ 2002 میں الگ ہو گئے تھے اور اس کے فوراً بعد عامر نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے ڈیٹنگ شروع کر دی تھی۔

بعدازاں 28 دسمبر 2005 کو عامر خان اور کرن راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم جولائی 2021 میں شادی کے 16 سال بعد انہوں نے اپنے راستے جدا کرلیے تھے، علیحدگی کے باوجود، عامر اور کرن نہ صرف دوست رہے ہیں بلکہ پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

کرن راؤ کے بعد عامر خان کا دل نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ پر آگیا اور دونوں کوالٹی ٹائم ساتھ گزارنے لگے لیکن اب عامر خان نے اپنے 60ویں سالگرہ پر چونکا دینے والا اعلان کرتے ہوئے اپنی نئی گرل فرینڈ سے سب کو متعارف کروادیا۔

عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کو حیران کن خبر دی کہ وہ ایک رشتہ میں ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹنر گوری اسپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا جنکا تعلق بنگلور سے ہے۔

گوری نے اس تقریب میں زیادہ بات نہیں کی، بس یہ کہا کہ ’انہوں نے عامر خان کی صرف دو فلمیں ’لگان‘ اور ’دل چاہتا ہے‘ دیکھی ہیں۔

متعدد رپورٹس کے مطابق عامر خان نے گوری کو سب سے پہلے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملوایا۔ ابھی تک عامر خان کے خاندان کی جانب سے اس نئی محبت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جہاں ابھی عامر خان کی زندگی میں آنے والی نئی محبت چرچوں میں تھی وہیں دوسری جانب عامر خان کی بیٹی ایرا خان حال ہی میں اپنی گاڑی میں جذباتی حالت میں دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایرا خان کو اپنے والد سے ملنے کے بعد جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جو کئی سوالات کو جنم دے گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


ایرا خان روتے ہوئے تصاویر وائرل ہو گئیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کرنے شروع کردیے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’عامر خان تیسری بار شادی کر رہے ہیں اسی لیے وہ جذباتی ہو گئی ہیں، کسی بھی بیٹی کو یہ قبول ہو ہی نہیں سکتا‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے ایرا کو ہونے والی نئی ماں پسند نہ آئی ہوں‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایرا کی نجی زندگی کے حوالے سے اندازہ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’کہیں ایرا خان کی طلاق تو نہیں ہونے والی؟‘
مزیدپڑھیں:مہوش حیات کی یو یو ہنی سنگھ کو خاص انداز سےسالگرہ کی مبارکباد

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عامر خان کی سوشل میڈیا ایرا خان انہوں نے

پڑھیں:

فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟

کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی فلمی دنیا کی مقبول ترین جوڑی ہے جس نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور بازیگر جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

معروف فلم ساز منصور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوش‘‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار پہلے کاجول کو آفر کیا گیا تھا۔

’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے منصور خان نے فلم جوش میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف عامر خان بلکہ کاجول نے بھی انکار کردیا تھا۔

فلم ساز منصور خان نے بتایا کہ فلم ’’جوش‘‘ کے لیے شاہ رخ کی بہن کا کردار کاجول کو دیا گیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار ایشوریہ رائے کو دیا گیا.

فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار راہول شرما کے لیے منصور خان نے عامر خان کا انتخاب کیا تھا لیکن جب انھیں پتا چلا کہ مرکزی کردار شاہ رخ کے پاس ہے تو وہ پیچھے ہٹ گئے تھے۔

فلم ساز منصور خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھوں نے شاہ رخ کی جگہ سلمان خان کو بھی میکس کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن اُن دنوں سلمان خان ایشوریہ رائے کو پسند کرتے تھے اور اس فلم میں انھیں اپنی بہن کا کردار ادا کرتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی