عالیہ میری پہلی بیوی نہیں ہے، رنبیر کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں اداکار نے اپنی اس بات کے پیچھے ایک دلچسپ قصہ بھی سُنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ ان کی ایک مداح یہ سمجھتی ہے کہ وہ ان سے شادی کر چکی ہے اور ان کی بیوی ہے۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک ’پہلی بیوی‘ ہے جس سے انہیں ابھی تک ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے، کپور نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون مداح نے ان کے بنگلے کے گیٹ کے سامنے شادی کی تھی جس میں وہ اپنے والدین آنجہانی اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو کپور کے ساتھ رہتے تھے۔
اپنے سب سے بڑے مداح کے بارے میں پوچھے جانے پر رنبیر نے بتایا کہ ’میرے کرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی تھی، جس سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی لیکن میرے چوکیدار نے مجھے بتایا کہ وہ ایک پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور میرے گھر کے دروازے سے شادی کی تھی۔‘
A post common by Pinkvilla (@pinkvilla)
رنبیر نے بتایا کہ اس بنگلے میں وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتے تھے تاہم اس وقت وہ شہر سے باہر تھے انہیں بتایا گیا کہ وہ لڑکی سندور لگا کر گلے میں منگل سوتر پہن کر پنڈت کی موجودگی میں ان کے گھر کے باہر شادی کر کے گئی ہے اور گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی موجود تھے‘۔
رنبیر کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’وہ میری سب سے بڑی مداح تھی مگر مجھے لگتا ہے یہ کافی پاگل پن تھا، میں اس وقت شہر سے باہر تھا، اس لئے میں نے ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے ملاقات نہیں کی۔‘
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رنبیر کپور پہلی بیوی بتایا کہ کپور نے
پڑھیں:
ریلوے پولیس اہلکاروں کیلیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف
اسلام آباد:ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 482 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے یومیہ فکس الاونس لگانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔
آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ یومیہ فکس الاونس کی منظوری فنانس ڈویژن سے نہیں لی گئی تھی۔
سیکریٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملازمین کے لیے یومیہ الاونس کا تصور صوبوں میں ہوتا ہے، ریلوے پولیس کے یومیہ الاونس کا عمل درست نہیں اپنایا گیا۔
وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ الاونس فکس کر کے تنخواہ کا حصہ بنانا غلط ہے، منظوری کے بغیر یومیہ الاونس فکس کرنے کی پریکٹس درست نہیں۔
رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں باقی فورسز سے کم ہیں، غریب پولیس اہلکاروں سے رقم واپس لینا ظلم ہوگا۔
ریلوے پولیس حکام نے کہا کہ ریلوے پولیس سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنتی ہے، ریلوے ہولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ وفاقی کابینہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے الاونس کو ریگولرائز کر سکتی ہے۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ پہلے رقم ریگولرائز کرا لیں بعد میں آڈٹ پیرا سیٹل کر دیں گے۔ سید حسنین طارق نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے وزارت خزانہ کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کر دیں۔