ٹک ٹاکر مناہل ملک نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرکے اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔
مناہل نے اپنے عمرے کے سفر کو ایک منی وی لاگ کی صورت میں شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے گھر سے لے کر خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑنے تک کے تمام مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ وی لاگ کا آغاز ان کے کمرے سے ہوا، جہاں انہوں نے سفید عبایا پہنا اور سامان لے کر ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔
ہوائی جہاز سے لے کر سعودی عرب پہنچنے تک کے مناظر کے بعد، مناہل نے وہ لمحہ بھی شیئر کیا جب ان کی پہلی نظر خانہ کعبہ پر پڑی اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ ویڈیو کا اختتام ان الفاظ پر ہوا، ’’بے شک، اللہ کے گھر سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘
اپنی اس روح پرور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مناہل نے کیپشن میں لکھا، ’’الحمدللہ، میرا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا۔ شکریہ اللہ! مجھ جیسے گناہگار کو اپنے گھر میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ آج میں بہت خوش ہوں۔ کیونکہ میں ذلیل تھی، میں حقیر تھی، تیرے در کا ایک فقیر تھی، تونے ایک ہی سجدے میں مجھے کیا سے کیا بنا دیا۔‘‘
مناہل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے لاکھوں فینز نے انہیں ڈھیروں مبارکباد دیں۔
کئی صارفین نے لکھا، ’’اللہ آپ کے گناہوں کو معاف فرمائے اور آپ کو مزید نیکیوں کی توفیق دے۔‘‘ جب کہ کچھ نے کہا، ’’یہ ویڈیو دیکھ کر دل کو سکون ملا۔‘‘
مزیدپڑھیں:ننھا مہمان کب آرہا ہے؟ گوہر رشید کا جواب وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
عالیہ حمزہ : فوٹو فائلراولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی۔
سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کردیا، درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عالیہ حمزہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔
عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد نے ابتدائی دلائل دیے، وکلاء نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو 3 ملزمان کو جوڈیشل اور 2 کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے؟
وکلاء نے کہا کہ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح سے ٹریٹ کرے، عدالتی عملے نے پہلے دو ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا کہا، اب عدالتی عملے نے کہا پانچوں ملزمان کو جوڈیشل کرکے 2 کی ضمانت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔