علی ظفر کا اپنی منفرد آواز میں قصیدہ بردہ شریف جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہے اس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفی ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذب نظر بنایا ہے۔اپنی نوعیت کے اس منفرد کام میں علی ظفر نے شاعرانہ جمالیات کو سینما کی فنی مہارت کے ساتھ جوڑ کر ایسا شاہکار تخلیق کیا ہے جو عقیدت اور محبت رسول ﷺ کے جذبات کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔اپنے گہرے اور پراثر کلام، دلکش انداز اور جادوئی مناظر کے امتزاج کے ساتھ علی ظفر کا قصیدہ بردہ شریف محض ایک پیشکش نہیں بلکہ ایمان، محبت اور روحانی مسرت کا ایک سفر ہے۔یہ کلام اب تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے جہاں سامعین روایت اور جدت کے اس بے مثال امتزاج کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا اور نہ سنا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی ظفر نے
پڑھیں:
سنیتا مارشل کی ماہرہ خان سے مشابہت، ماجراہ کیا؟
سنیتا مارشل نے ماہرہ خان سے مشابہت پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ سنیٹا مارشل جو فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت شخصیت اور محنت سے بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں، حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ کے شو کی مہمان بنیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سفر اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران اُشنا شاہ نے ایک دلچسپ نکتہ اٹھایا کہ سنیتا مارشل کی شکل ماہرہ خان سے کافی مشابہت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا تھا، لیکن اب یہ مشابہت بہت واضح دکھائی دیتی ہے۔
اسی بات پر اُشنا نے سنیتا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی اس سے متعلق لوگوں سے تبصرے موصول ہوتے ہیں؟
سنیتا مارشل نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ جی ہاں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میری شکل ماہرہ خان سے بہت ملتی ہے، جب بھی ہم کہیں ملاقات کرتے ہیں، تو لوگ مذاقاً کہتے ہیں کہ ہم بچپن میں بچھڑنے والی بہنیں ہیں۔
سنیتا نے کہا کہ تصاویر میں یہ مشابہت اور بھی زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، خاص طور پر چہرے کے ساخت، ہونٹوں اور بالوں کی مماثلت کی وجہ سے۔
یہ گفتگو ناصرف شو میں دلچسپی کا باعث بنی بلکہ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں خوبصورت اداکاراؤں کی مشابہت پر تبصرے شروع کر دیے۔
سنیتا مارشل اور ماہرہ خان دونوں ہی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا اہم اثاثہ ہیں اور اپنی الگ الگ شناخت رکھنے کے باوجود ان کی یہ ظاہری مشابہت لوگوں کے لیے خوش گوار حیرت کا باعث ہے۔
Post Views: 1