ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ کےلیے جذباتی پیغام وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ہے۔
بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کی پختہ دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔
حال ہی میں، ریتک نے انسٹاگرام پر سوزین کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کے آغاز پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں سوزین کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود تخلیق کی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)
ریتک نے کیپشن میں لکھا، ’’خواب حقیقت بن گئے۔ سوزین، تم پر بے حد فخر ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 20 سال پہلے یہ وہ تصور تھا جس کا تم ہمیشہ خواب دیکھتی تھیں، اور آج جب تم حیدرآباد میں اپنا دوسرا چارکول پروجیکٹ لانچ کر رہی ہو، تو میں اس چھوٹی سی لڑکی کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا، جس نے برسوں پہلے ایک خواب دیکھنے کی ہمت کی تھی۔‘‘
ریتک نے سوزین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا، ’’تمہاری محنت صاف نظر آتی ہے، لیکن سب سے زیادہ تمہاری منفرد اور شاندار صلاحیتیں جھلکتی ہیں! واقعی عالمی معیار! میں حیدرآباد کے چارکول اسٹور کے ڈیزائن، پیشکش اور وژن کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔‘‘
اس ویڈیو ریل میں ریتک، سوزین اور ان کے بیٹے ہریہان کو دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ریتک روشن اور سوزین خان نے چار سال کی دوستی کے بعد 2000 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہریہان اور ہریدان روشن ہیں۔ 2014 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، لیکن طلاق کے بعد بھی ان کے تعلقات دوستانہ رہے۔
سوزین اس وقت ارسلان گونی کے ساتھ رشتے میں ہیں، جب کہ ریتک صبا آزاد کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)
انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو “کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔
یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر