2025-04-23@12:40:41 GMT
تلاش کی گنتی: 6310

«کیا ہیں»:

(نئی خبر)
    یقین کریں… آپ نے بھی ہماری طرح یہ حرکت تو ضرور کی ہوگی، کہ چپس، چاکلیٹ یا شاید گرما گرم سموسہ نیچے گرا… اور آپ نے فوراً نظریں دوڑائیں، تیزی سے اسے اٹھایا، اور منہ میں ڈال لیا! کیوں؟ کیونکہ آپ نے دل ہی دل میں کہا ہوگا: ’پانچ سیکنڈ نہیں ہوئے… ابھی کھایا جا سکتا ہے!‘۔ لیکن… اگر ہم آپ سے کہیں کہ یہ پانچ سیکنڈ والا رول صرف ایک جھوٹ ہے؟ جی ہاں، آپ برسوں سے ایک غلیظ فسانے کے ہاتھوں بےوقوف بن رہے ہیں! ”خان رول“ — جرم کی ابتدا! پانچ سیکنڈ کا یہ عجیب قانون آخر آیا کہاں سے؟ 1995 میں پہلی بار یہ اصول چَھپ کر سامنے آیا، مگر اس کا اصل قصہ تو...
    غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 54 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کا وعدہ کیا ہے، کیونکہ حماس نے ایک اور عارضی جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے قیدیوں کے بدلے تنازع کے خاتمے کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی قسمت کا پتہ نہیں چل سکا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) بیشتر لاطینی امریکی ممالک میں سزائے موت تو ختم کر دی گئی ہے لیکن آج بھی وہاں اس موضوع پر کبھی کبھی عوامی سطح پر بحث کی جاتی ہے۔ اور اکثر اس بحث میں غلط معلومات یا مس انفارمیشن کا عنصر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ مثلاﹰ اس حوالے سے یہ دعویٰ سامنے آیا: ''چین نے ترقی کے حصول کے لیے پیرو اور لاطینی امریکی ممالک کو سزائے موت (نافذ کرنے) کی تجویز دی۔‘‘ لیکن کیا ایسا واقعی ہوا؟ یہ جاننے کے لیے ڈی ڈبلیو کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس پر تحقیق کی۔ دعویٰ کہاں سامنے آیا؟ یہ دعویٰ ایک فیس بک پوسٹ میں کیا گیا، جسے تقریباﹰ 35,000...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 25 ملین بچے اسکول سے باہر ہیں، جن میں اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف صنفی مساوات بلکہ ملک کی مجموعی ترقی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اسلامی مؤقف اور عالمی آواز رواں سال اسلام آباد میں منعقدہ ''مسلم ورلڈ لیگ کانفرنس برائے لڑکیوں کی تعلیم‘‘ نے اس موضوع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا، ''ہر لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے۔‘‘ مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے واضح کیا کہ اسلام...
    پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے پاس ان اخراجات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔ محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ”ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں“۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔...
    آنے والی بولی وڈ رومانٹک فلم ’ابیر گلال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ فلم کی تشہیر کے دوران ریڈ ایف ایم انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔  اداکارہ نے فواد کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ...
    روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین جنگ میں 30 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ان کے اس اعلان نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو شک میں ڈال دیا ہے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق، آج رات تک روسی فوج کوئی حملہ نہیں کرے گی۔ کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بھی اس جنگ بندی پر عمل کرے گا، تاہم خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ روسی شہریوں نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور ایسٹر کے موقع پر کچھ وقت کے لیے امن کی امید ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ہر شعبہ زندگی میں فنڈز کی شدید قلت تھی، ترقیاتی کام رکے ہوئے تھے، سہولیات کا فقدان تھا، میں اور میری ٹیم نے اخراجات کو کنٹرول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ریاست بھر کی یکساں ترقی و خوشحالی اور تمام علاقوں کے لیے سہولیات کی فراہمی میرا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ غازی الٰہی بخش پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں کالجز کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد...
    عمانی وزارت خارجہ بدرالبوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کیجانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے، جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس بار ہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہوگئے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہوگا، جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہوگی۔ اس حوالے سے عمانی وزارت...
    دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے ہیں۔ جمعہ کو حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، یہ نہ سننے کو تیار ہیں اور نہ ہی دیکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز منصوبہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینالز کا منصوبہ روکے، ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چل سکتی۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت...
    ’میں نے کچھ غلط نہیں کیا‘ یہ وہ جملہ ہے جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی برطانوی منی سیریز Adolescence (ایڈولینس) میں ایک تیرہ سالہ بچہ بارہا دہراتا ہے، جو اپنی ہی کلاس فیلو کو سفاکی سے قتل کر دیتا ہے، یہی جملہ میرے لیے اس تحریر کا نقطہ آغاز بنا، کیونکہ یہ جملہ صرف ایک بچے کے دفاع کا بیان نہیں بلکہ ایک پورے ذہنی، سماجی اور خاندانی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔ ایڈولینس یعنی بلوغت، یہی وہ عمر ہے جہاں شخصیت کی بنیاد رکھی جاتی ہے، یہ دور کسی بھی انسان کی زندگی کی سب سے نازک، پیچیدہ اور فیصلہ کن منزل ہوتا ہے۔ تربیت میں جو کمی یا زیادتی اس عمر میں ہو، اس کا اثر...
    بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔ بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔ مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی...
    بھارتی اداکارہ اور رقاصہ اُروشی روٹیلا حال ہی میں اس وقت تنازع کا شکار ہوئیں جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست اتراکھنڈ میں بدری ناتھ مندر کے قریب ان کے نام پر ایک مندر قائم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جنوبی بھارت میں بھی اسی طرح کا مندر بنانے کی خواہش ظاہر کی، یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے اس خطے میں کافی فلمیں کی ہیں۔ اس بیان نے تنازع کھڑا کردیا اور بدری ناتھ کے پنڈتوں اور مقامی افراد نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ تاہم، اب اُروشی روٹیلا کی ٹیم نے اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ مندر ان کا اپنا ہے یا...
      بعض عناصرکینالز کے خلاف احتجاج کو پیپلز پارٹی کے خلاف بطور سازش استعمال کرنا چاہتے ہیں بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں واضح کر چکے کینالزکو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جا سکتا، مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ متحد ہے ، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے منصوبے پر اپنا واضح موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس منصوبے کے خلاف متحد اور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیہون...
    لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے لاہور چیمبر میں خطاب کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستقل بہتری کی راہ پر گامزن ہے جس کا سہرا حکومت کی انتھک کوششوں، معاشی اصلاحات اور کاروباری برادری کے قابل ستائش تعاون کو جاتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے استقبالیہ خطاب پیش کیا جبکہ سارک چیمبر کے نائب صدر اور لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض احمد چدھڑ، ڈائریکٹر جنرل رافیہ سید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی اظہار خیال کیا۔وفاقی وزیر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور طبقے کو باوقار زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ "یہ وقت سیاسی طعنہ بازی، جھوٹے بیانات اور شعبدہ بازیوں کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے۔ کچھ عناصر اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں، لیکن عوام سب جانتے ہیں۔ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں نے عوام میں اعتماد بحال کیا ہے۔ "مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے ریلیف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ حالیہ سرویز میں ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کسی سیاسی جلسے کی نہیں، عوامی خدمت کی بدولت ہے۔"انہوں نے کسانوں کے حوالے...
    اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کہ اب یمن اور ایران پر امریکہ کی مدد سے حملے کی منصوبہ ہو رہی ہے، اور جو اس منصوبے میں مدد کرے وہ رسول اللہ کا دشمن ہوگا، آج ایران اور یمن کو فلسطینی حمایت کی سزا دی جارہی ہے، ہم ایران اور یمن کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری طور پر غزہ جنگ بندی کی جائے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود ہر فرد اپنی ذات میں انجمن ہے، دشمن کا سب سے بڑا ہمارے خلاف ہتھیار انتشار ہے اور ہمارا...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔ انھیں عید الفطر کی تعطیلات سے قبل طلب کیا گیا تھا اور 11اپریل کو دفتری اوقات کے بعد ایک سوالنامہ ارسال کیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ کسی نامعلوم شخص کی درخواست پر اس انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ سوالنامہ 12نکات پر مشتمل ہے،انھیں ہدایت کی گئی تھی کہ 17اپریل تک سوالنامہ کے جوابات جمع کرائیں۔ اس سوالنامے میں ان کے سینیٹر کی حیثیت سے اور بعد میں ہونے والی آمدنی کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے طریقہ کار سے واقف صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر اب ایک چارج شیٹ...
    دنیا کے نقشے پر اگرکہیں ظلم کی سب سے بھیانک اور خوفناک تصویر نظر آتی ہے۔ زمین کے نقشے پر اگرکوئی خطہ سب سے زیادہ زخم خوردہ ہے، اگر کہیں مظلومیت روز جیتی ہے اور انسانیت روز مرتی ہے، اگرکہیں معصوم بچوں کے کٹے پھٹے جسم انسانی ضمیرکو جھنجھوڑتے ہیں اور پھر بھی دنیا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تو وہ فلسطین ہے۔ آج فلسطین صرف ایک سرزمین نہیں، بلکہ قیامت زدہ قبروں کا میدان ہے، جہاں بچوں کے جنازے روزانہ اٹھتے ہیں، جہاں عورتوں کی چیخیں دیواروں سے ٹکرا کر دم توڑ دیتی ہیں، جہاں ملبے تلے کچلی ہوئی زندگی کراہ رہی ہے اور جہاں پوری دنیا کی خاموشی انسانی تاریخ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ...
    میری دوست کی بیٹی کو آٹزم تھا اور وہ عام بچوں سے مختلف تھی۔ انھیں اس بیماری کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا، لہذا وہ بچی اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرسکی۔ والدین کو علاج سے لے کر سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔  آئیے! جانتے ہیں کہ آٹزم کیا ہے۔ آٹزم ایک اعصابی (neurological) اور نشوونما سے متعلق بیماری ہے جو بچوں میں ابتدائی عمر میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ کیفیت انسان کی بات چیت، سماجی روابط، رویوں اور دلچسپیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ آٹزم ایک ’’ اسپیکٹرم ڈس آرڈر‘‘ (Spectrum Disorder) ہے، یعنی اس کی شدت مختلف افراد میں مختلف ہوتی ہے۔ کچھ افراد معمولی طور پر متاثر ہوتے ہیں جب کہ کچھ کی حالت شدید...
    سندھ کے تعلیمی اداروں میں اس وقت ابتر صورت حال ہے، محکمہ تعلیم کی اعلیٰ بیوروکریسی تعلیمی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اختیارکرنے میں ناکام نظر آتی ہے، اگرچہ محکمہ تعلیم کے پاس وافر بجٹ ہے اور بین الاقوامی اداروں سے بھی سندھ کے محکمہ تعلیم کو امداد ملتی رہی ہے، لیکن حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ سندھ کے حکومت کی نگرانی میں چلنے والے تعلیمی اداروں میں نظم وضبط کا فقدان ہے۔ اساتذہ اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کر رہے ہیں اور طلبہ بھی تعلیم کے بجائے زیادہ تر غیرنصابی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ ایک تشویش ناک صورتحال ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سندھ کے دیہی علاقوں میں فقط سرکاری فائلوں پر تعلیمی ادارے...
    میں سچ کہوں گی، سچ کے سوا اور کچھ نہیں کہ میری ماں نے میری گھٹی میں سچ ہی گھول کر پلایا تھا۔ سامعین ذی وقار! اس ضمن میں، میں سب سے پہلے ماہنامہ ’’اطراف‘‘ کے مدیر اعلیٰ محمود شام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہوں، ’’مبارکاں!‘‘ محمود شام کو نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے، علم و ادب کی خدمت کرتے ہوئے: نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں اپنی سالگرہ کے موقعے پر انھوں نے ہم سب قلم کاروں کو ایک کتابچہ بعنوان ’’57 سال کے میرے اثاثے‘‘ مرحمت فرمایا تھا جس میں ان کی تحریر کردہ چالیس کتابوں کے نام اور تعارف موجود ہے کہ وہ...
    گزشتہ دنوں میرے ایک دوست جو درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں، میری ان سے ملاقات ہوئی۔ میرے یہ دوست جمہوریت کے سخت ترین مخالف ہیں۔ ان کے نزدیک ہماری تمام تر سیاسی نظام کی خرابیوں کی جڑ پاکستان میں رائج یہ جمہوری نظام ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کے نزدیک اسلام کا سیاسی نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ اپنے اس دوست کی سوچ کے برعکس راقم التحریر جمہوری نظام کی تمام تر خرابیوں کے باوجود اس کا حامی رہا ہے۔ میرے نزدیک ہماری تمام سیاسی نظام میں خرابیوں کی وجہ جمہوری نظام کا تسلسل کے ساتھ جاری نہ رہنا ہے۔ بار بار کے مارشل لا اور سیاست میں مداخلت کے نتیجے میں یہ...
    گورنر کے پی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کے پی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں...
    افتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہو جائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور  آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کےپی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر  آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ ان کا...
    سوشل میڈیا پر ایک نیا بیوٹی ٹرینڈ مشہور ہو رہا ہے جس میں نوجوان اپنے ناخنوں کو ہرے رنگ میں رنگ رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا یہ ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انکی زندگی میں صحت، سکون اور خوش قسمتی آئے گی۔ ’گرین نیل تھیوری‘ کے نام سے مشہور یہ بیوٹی ٹرینڈ گزشتہ ریڈ اور بلیو نیل تھیوری کی ہی ایک کڑی ہے۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق گوگل کی مارچ بیوٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں ’گرین نیل تھیوری‘ کی سرچز میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرے ناخنوں کے دیکھے جانے سے کامیابی اور اثبات کے متعلق خیالات سوچنے میں مدد ملتی ہے۔ سائکک ریڈنگز اور انٹیوٹیو ہیلنگ پلیٹ فارم...
    روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، روس ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک یوکرین کے خلاف کوئی کارروائی نہی کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟ ولادیمیر پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف سے کریملن میں ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وقت پر منگنی کا سوٹ تیار نہ ہونے پر کراچی کے شہری نے کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نےچشتی کشیدہ کاری“ کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں کپڑے دیے تھے، اور دکان دار نے 20 فروری تک سوٹ تیار کرکے دینے کی کمٹمنٹ کی تھی۔ تاہم، وقت گزرنے کے باوجود کپڑے تیار نہیں کیے گئے۔ درخواست کے مطابق شہری نے بارہا دکان کا وزٹ کیا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ کپڑے وقت پر تیار نہ ہونے کے باعث اسے اپنے بھائی...
    کہا جاتا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، لیکن جب یہی ستون اپنے بوجھ تلے دبنے لگے، جب سچائی کو مفادات کی چادر میں لپیٹ دیا جائے، اور جب خبر ایک تجارتی شے بن جائے تو قوم کا شعور بجھنے لگتا ہے۔ پاکستان میں صحافت کا وہ شاندار ماضی اب ایک دھندلے عکس کی مانند ہے، جہاں کبھی تحقیق، جستجو اور سچائی صحافی کے قلم کا سرمایہ تھیں، آج وہی قلم اشتہارات کی سیاہی سے تر ہے۔ ناظر کو اب وہ نہیں دکھایا جاتا جو دراصل وقوع پذیر ہوا، بلکہ وہ دکھایا جاتا ہے جو مخصوص حلقوں کو راس آتا ہو، میڈیا کی اس روش نے خبر اور تاثر کے درمیان لکیر مٹا دی ہے۔ ذرائع ابلاغ جو...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس  کے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کیجانب سے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہم اپنی حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، معافی کے طلبگار ہیں، لوگوں کی دیکھا دیکھی احتجاج میں شامل ہوکر بیوقوفی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ ہمارے ہی ملک اور ہمارے ہی بھائیوں کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والے ایک مبینہ اسکینڈل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجی گئی ایک تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل فون ہیک ہو جاتا ہے اور بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری ہو جاتی ہے۔ بھارت میں اس حوالے سے چند مبینہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”GadgetsToUse“ کی تحقیق کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل ہیک ہونا ممکن نہیں۔ واقعے کی ابتدا کیسے ہوئی؟ یہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا فوٹوجرنلسٹ ہمارے بھائی ہیں اگر مجھے نہ فوٹو میں دکھاتے تو پھر کچھ نہیں ہوتی، فوٹو گرافر کیلئے جب تین مرلے کے پلاٹ کااعلان ہوا تو اس پر سب کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پریس کلب لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جب پولیس والے تشدد کےلیے آتے تو فوٹو گرافر میرے قریب آ جاتے،جعفری صاحب سے کہا جب مینار پاکستان میں نوازشریف کے جلسہ میں آئے تو تصویر اتارنے کا کہاتھا،میری خواہش ہے کہ گفٹ و سوینئر دینے کا سلسلہ نہ رکے اور حکومت پنجاب بھی ایسے پروگرام کرے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے فوٹو...
    جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ عوام ضروری سیاسی اصلاحات اور شیخ حسینہ واجد کے ٹرائل تک ہم انتخابات کو قبول نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل ضروری ہے کہ ضروری سیاسی اصلاحات ہوں اور شیخ حسینہ واجد کا ٹرائل بھی کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے تحفظات سامنے آگئے انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے مطالبہ کیاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے پر بھی...
    بیجنگ :امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ہفتہ کے روزچین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر سخت ناراضی اور فیصلہ کن مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واضح امتیاز کے ساتھ یہ اقدامات مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد باغی گروہوں کی حکومت قائم ہوچکی ہے اور ملک میں قدرے امن ہے۔(جاری ہے) امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ کچھ شرائط کی یقین دہانی پر امریکا شام پر عائد پابندیوں کو نرم کر سکتا ہے۔ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے دعوی کیا کہ شام اگر اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو محفوظ بنانے اور دشہت گردی کے خلاف موثر اقدامات کی ضمانت دے تو بدلے میں امریکا انسانی امداد کی ترسیل تیز کرنے کے لیے پابندیوں میں محدود نرمی پر غور کرے گا۔
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پارک ویو سٹی اسلام آباد کے رہائشیوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام واجبات ادا کرنے کے باوجود نہ صرف پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر کا سامنا کیا بلکہ اب اضافی ترقیاتی چارجز کے نام پر بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔​ رہائشیوں کے مطابق، سوسائٹی نے پانچ مرلہ کے پلاٹ مالکان سے پانچ لاکھ روپے اور دس مرلہ کے پلاٹ مالکان سے دس لاکھ روپے اضافی چارجز کا مطالبہ کیا ہے، اور 15 مئی تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں رقم دگنی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ تمام تر چارجز اُس وقت مانگے جا رہے ہیں جب رہائشی...
      لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قرار دیا ہے کہ دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احسن رضا کاظمی نے نازیہ بی بی کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حوالگی کے کیسز میں سب سے اہم نقطہ بچوں کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے، عام طور پر ماں کو ہی بچوں کی کسٹڈی کا حق ہے، اگر ماں دوسری شادی کر لے تو یہ حق ضبط کر لیا جاتا ہے لیکن یہ کوئی حتمی اصول نہیں ہے کہ ماں دوسری شادی کرنے پر بچوں سے محروم ہو جائے گی۔ ...
    اس بلاگ کی تحریک سماجی ذرائع ابلاغ پر ایک تحریر اور ویڈیو بنی ہے۔ پہلے ہم تحریر پر بات کرلیتے ہیں۔ تحریر کچھ یوں تھی کہ ایک پاکستانی صاحب رمضان المبارک کے مہینے میں کسی غیر مسلم ملک کے دورے پر گئے۔ جب دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو ان کے میزبان نے کہا کہ چلیے لنچ پر چلتے ہیں۔ ان پاکستانی صاحب نے کہا کہ وہ لنچ نہیں کرسکتے۔ میزبان کے استفسار پر انھوں نے کہا کہ وہ روزے سے ہیں۔ میزبان نے پوچھا کہ یہ روزہ کیا ہوتا ہے؟ انھوں نے روزے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہم اللہ کے حکم سے سورج طلوع ہونے سے پہلے کھانا بند کر دیتے ہیں اور پھر سورج...
    سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی (آن لائن خطاب)، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، میزبان سیمینار نمائندہ حضرت آیت اللہ یعقوبی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل آرٹ کونسل ہال اسلام آباد میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر رح کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور علمائے کرام نے شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاھت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کا بانی قرار...
    ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں اطلاعات کی قیمت سچ سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک جملہ ’’فارورڈڈ ایز ریسیوڈ‘‘ اس قدر عام ہو چکا ہے کہ اب یہ سچ اور جھوٹ کے درمیان تمیز مٹا چکا ہے۔ یہ مختصر مگر خطرناک فقرہ آج کے معاشرے کے لئے ایک ناسور بن چکا ہے۔ اس جملے کی آڑ میں ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کچھ بھی شیئر کرے اور بری الذمہ ہو جائے۔” ’’فارورڈڈ ایز ریسیوڈ‘‘ لکھ دینے سے نہ تو سچ جھوٹ میں بدلتا ہے اور نہ ہی اس کا اثر کم ہوتا ہے۔ اس فقرے کا مطلب ہوتا ہے: میں ذمہ دار نہیں ہوں، بس مجھے یہ...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے) سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن...
    —فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کی۔ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔شہباز شریف نے جرح سے پہلے حلف لیا اور کہا کہ جو کہوں گا سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، یہ درست ہے کہ دورانِ جرح اس وقت میرا وکیل میرے ساتھ بیٹھا ہے، یہ درست ہے کہ جہاں میں بیٹھا ہوں، وہاں مدعا علیہ کا وکیل نہیں ہے۔ عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتکِ عزت کیس، تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکملاہورہائی کورٹ نے بانیٔ پی...
    مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ نے باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی، تاہم ایک متنازعہ سین کے باعث فلم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم میں ایسے مناظر اور مکالمے شامل ہیں جو مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ شکایت کنندہ کے مطابق فلم میں ایک ایسا مکالمہ بھی شامل ہے جو عیسائیت کے مخالفین کو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے پر اکسا سکتا ہے۔ شدید ردِعمل کے بعد فلم سازوں نے فوراً متنازعہ منظر کو فلم سے ہٹانے کا اعلان کیا اور مسیحی...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات میں ساتھ بٹھانے کا شو ق ہے تو ہم ان سے درخواست کر دیتے ہیں ، بانی کی بہنوں کی ملاقات سے زیادہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ وہاں پر تصاویر اور ٹک ٹاک بنوائیں،نہروں کا معاملہ یقینی طور پر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کر لیا جائے گا، حکومت چلے گی اور مسائل حل کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے ، عمر کوٹ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)سندھ نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا اگر یہ اتحاد نہ ہوتا تو بہتر ہوتا، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد...
    مشہور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ تصاویر دیکھ کر مداحوں اور نیٹیزنز میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں۔ امیشا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔  امیشا نے اپنی پوسٹس میں ایسی کوئی بات نہیں کی، لیکن تصاویر میں ان کا انداز اور لباس کچھ ایسا ہے کہ لوگوں نے فوری طور پر اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ وہ حاملہ ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)  سوشل میڈیا...
    حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ان کے نام کا ایک مندر موجود ہے۔ اروشی روٹیلا کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور مقامی پجاریوں اور باشندوں میں ناراضی پیدا کردی ہے۔ آئیے اس دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ دعویٰ: اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ایک ’’اروشی مندر‘‘ موجود ہے جہاں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلبا انہیں ’دم دمامی‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان کے بیانات پر سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ ردعمل سامنے...
    راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔ سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔ اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب...
    کینبرا (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ سابق جیل اہلکار ایلیشا ڈیوس نے قیدیوں کی مسلسل توجہ، سخت ضوابط اور ذاتی اظہار پر پابندیوں سے تنگ آ کر اپنی ملازمت چھوڑ دی اور ایک آزادانہ اور منافع بخش زندگی کے لیے بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز کا رخ کیا۔ ایلیشا نے ڈیلی میل آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں کام کرنا صرف جسمانی طور پر نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی تھکا دینے والا تجربہ تھا۔ روزانہ قیدی ان کی خوبصورتی پر تبصرے کرتے، باتیں بنانے کی کوشش کرتے اور کبھی کبھار تحفے دینے کی کوشش بھی کرتے تھے، جنہیں وہ مسلسل مسترد کرتی رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ...
    تہران میں آرمی ڈے کے موقع پر بھرپور فوجی قوت کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں جدید میزائلوں، نئے ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی نمائش کی گئی۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہونے والا ہے۔ آرمی ڈے کی سالانہ پریڈ میں صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی ایک مضبوط فوج کی موجودگی سے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دلیر فوج نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف آج روم میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے...
    اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم رہ جائیں گے۔ پاکستان کے لیے حج 2024ء کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل تھا، جسے مساوی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامی امور میں کیے گئے نئے طریقہ کار، خاص طور پر آن لائن سروسز کے لیے مختص پورٹل اور غیر واضح ڈیڈ لائنز نے بڑے پیمانے...
    پاکستان تحریک کی مرکزی رہنما اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں سمیت تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے عالیہ حمزہ کو کو کارکنان سمیت حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔ سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا...
    حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ان کے نام کا ایک مندر موجود ہے۔ اروشی روٹیلا کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور مقامی پجاریوں اور باشندوں میں ناراضی پیدا کردی ہے۔ آئیے اس دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ دعویٰ: اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ کے قریب ایک ’’اروشی مندر‘‘ موجود ہے جہاں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلبا انہیں ’دم دمامی‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان کے بیانات پر سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ ردعمل...
    اسلام ٹائمز: اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایران، اتنی جوہری صلاحیتیں حاصل کرنے کے بعد، خود کو ایٹمی طاقت ثابت کرنے کیلئے کوئی ایٹمی دھماکہ کیوں نہیں کرتا۔ ایران ہمیشہ سے یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اسکا جوہری پروگرام پُرامن اور سول مقاصد کیلئے ہے۔ تاہم، وہ "جوہری ابہام" کی پالیسی اپنا سکتا ہے، جسکے تحت وہ اپنی صلاحیت کا کھلے عام اعلان نہیں کریگا، لیکن اشاروں کنایوں میں یہ ظاہر کریگا کہ اسے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل ہے۔ ایران کی حکمتِ عملی ایک محتاط توازن پر مبنی ہے، جس میں وہ جوہری دہلیز تک پہنچ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ تو کرتا ہے، مگر اسے عبور نہیں کرتا۔ تحریر: سید نوازش رضا...
    متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور امارات سازی نے بیرون ملک سے ورکرز کو بھرتی کرنے کے لیے ایک سادہ طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں قسم کے محنت کش متحدہ عرب امارات کام کے لیے جاسکتے ہیں۔ وزارت نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اعلان میں نئے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 4 اہم مراحل کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات: وزٹ ویزا ہولڈرز کو ملازمت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ملازمت کے خواہش مند افراد کو پہلے یو اے ای پاس یا اپنے ڈیجیٹل ID کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنا ہوگا، رسمی سروس چینلز پر درخواست دینی ہوگی، اور...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز  حراست میں لے لیا تھا ، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے، راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔ صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا، باضابطہ حکمنامہ جاری اس قبل ایک بیان...
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کا مطالبہ ہےحکومت کینالز منصوبےکو روکے،ہمارے اعتراضات سنے جائیں ورنہ پی پی آپ کے ساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ کے عوام ثابت کر چکے ہیں کہ ووٹ صرف تیر کا ہے، یوسف تالپور سینئر ممبران اسمبلی تھے اور 17 جماعتوں کے سیاسی یتیموں کا شکر گزار ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا والے کافی کنفیوز تھے کہ سندھ میں عوام پی پی کو شکست دلوائیں گےعمرکوٹ کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو 3 ماہ میں ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بصورت دیگر انہیں سیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی واقع ہورہی ہے، اپریل میں شدید گرمی بھی ہے، شدید بارشیں بھی اور شدید ژالہ باری بھی ہورہی ہے، ہمیں اس کا کوئی مستقل حل تلاش کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب سے آگے، انتظامیہ نے چنگ چی رکشے بند کردیے اس موقع پر سی ٹی او اظہر وحید نے عدالت کو بتایا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی کی درخواست...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت اپنے پارٹی رہنما سے بیزاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ وہ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، اسی لیے سینیئر رہنما دونوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے علیمہ خان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے، جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا  پارلیمانی کمیٹی جے یو آئی ف اور دیگر جمہوری قوتوں سے رابطہ کرے، کمیٹی یقینی بنائے عوام کے سیاسی انتخاب کا...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان  ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون صہیب بھرتھ کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن امجد علی  جاوید نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں، متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ...
      ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے کا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے...
    لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
    ارشاد احمد عارف کو بالکل نہیں جانتا ۔ بس میرے لیے ایک اجنبی سا نام ہے ۔ نا کوئی ملاقات اور نہ ہی کبھی گفتگو کا موقع ملا۔ ویسے بھی حالات حاضرہ کے ٹی وی پروگرام بہت کم دیکھتا ہوں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ایک بہت بڑی وجہ دلیل کے بغیر بلا تکان بولنے والے وہ بزرجمہر ہیں‘ جو معاشیات سے لے کر فلسفہ ‘ موسیقی سے لے کر سیاست اور معاشرتی مسائل سے لے کر آنے والے وقتوں کا حال سب کچھ جانتے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات پر بھی خوب ہاتھ صاف کرتے ہیں۔ اب یہ سوال سنجیدہ سا ہے کہ دراصل وہ جانتے کیا ہیں؟ اس کا جواب شائد انھی کے پاس ہو یا شائد نہ...
    ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے، قوم ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ملکی برآمدات بڑھنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ملکی تاریخ میں پہلی 1.2ڈالر سرپلس رہا۔ جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت پندرہ سال بعد بحال ہوگئی ہے۔ اس وقت عالمی مالیاتی ادارے، بشمول بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF)، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کی معاشی سمت کے بارے میں نئی امید کا اظہار کر رہے ہیں۔...
    شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد باغی گروہوں کی حکومت قائم ہوچکی ہے اور ملک میں قدرے امن ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ کچھ شرائط کی یقین دہانی پر امریکا شام پر عائد پابندیوں کو نرم کر سکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا کہ شام اگر اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو محفوظ بنانے اور دشہت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضمانت دے تو بدلے میں امریکا انسانی امداد کی ترسیل تیز کرنے کے لیے پابندیوں میں محدود نرمی پر غور کرے گا۔ قبل ازیں امریکی اخبار "پولیٹیکو" نے بھی انکشاف کیا تھا کہ امریکی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ خزانہ، شام پر برسوں سے عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے پر غور...
    مراجع عظام اور علمائے کرام خاص طور پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای دامت برکاتہ اور سیدِ مقاومت رہ کی اس دور میں سامراجی اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے نیشنل آرٹ کونسل ہال میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر (رہ) کی چھیالیسویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاہت...
    سٹی 42 :  پاکستان  پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا۔  شیر پنجاب کے کسان اور سندھ کے ہاری کا خون چوس رہا ہے۔  ہم کسی سیاسی مقصد اور مفاد کے لئے نہین نکلے، ہم وزرتِ عظمیٰ کے لئے نہیں نکلے ہیں، ہم کسی جیل میں قید کو بچانے کے لئے نہیں نکلے ، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ...
    جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ نے کہا کہ اس سچائی سے کون انکار کرسکتا ہے کہ قانون بنانے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے، لیکن اگر اس حقوق کا استعمال غلط مقاصد کیلئے کیا جائے تو جمہوری طریقے سے اسکی مخالفت ضروری ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر کل مسلسل دوسرے دن سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ وقف قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور نئے قانون کے تحت بورڈ اور وقف کونسل میں کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔ وہیں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا سخت تبصرہ ان...
    دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔ بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنھوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔ 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہونے کے باعث یہ ملک باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ تووالو کا رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے۔ یہ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے جہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے۔ ہفتے میں اکثر دن ایئرپورٹ کا رن وے خالی رہتا ہے جسے مقامی افراد کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ہر ہفتے چند پروازیں...
    کتاب میں اے ایس دلت نے لکھا ہے کہ فاروق عبداللہ نے 2019ء میں آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے مرکز کے فیصلے کی نجی طور پر حمایت کی تھی، لیکن عوامی طور پر اسے کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی "ریسرچ اینڈ اینالیسس وِنگ" (RAW) کے سابق چیف اے ایس دلت کی لکھی ہوئی کتاب The Chief Minister and the Spy ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس کتاب کو لے کر سیاسی حلقوں میں خوب ہنگامہ ہو رہا ہے۔ اے ایس دلت نے اپنی اس کتاب میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ کے بارے میں کئی بڑے دعوے کئے ہیں۔ ان دعووں پر محبوبہ مفتی نے ردعمل دیا تھا،...
    کراچی: کراچی میں بہت سے کھانے مشہور ہیں، سردی اور گرمی میں کھانے کی ڈشز الگ الگ ہوتی ہیں لیکن شہر قائد میں ایک ایسی کھانے کی ڈش ہے جو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ املیٹ کی شکل میں تیار ہوتی ہے، یہ عباس انڈا والا المعروف کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے، 120 روپے ابلے انڈا املیٹ اور نرم ذبل روٹی کے ساتھ لوگ ذائقہ کے ساتھ سستا ہونے کی وجہ سے رات کے کھانے کے طور پر کھاتے ہیں۔ ایکسپریس کو کیماڑی کچھی پاڑا میں انڈا املیٹ بنانے والے محمد بلال عباس نے بتایا کہ یہ ابلے ہوئے انڈوں کا املیٹ کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے اور میرے والد نے...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسڑ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو شخص زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کو یہاں تک پہنچانے میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمیں سی ایس ایس کارنر جیسے بے لوث اداروں کی کوششوں کو پروان چڑھانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جس معاشرے اور شہر نے ہمیں عزت دی، شہرت دی اور جینے کا سلیقہ سکھایا، ہم پر فرض ہے کہ ہم اس شہر کی خدمت کریں اور مل جل کر آنے والے وقت کو اپنی نسل کے لئے بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے نئے...
    سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے، جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے، پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ سینیٹر میاں رضا ربانی نے   کہا کہ فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ اُن کا کہنا تھا...
    روس کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو طالبان پر ملک میں عائد پابندی عارضی طور پر معطل کر دی تھی جس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ درخواست صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک سال قبل جاری کردہ ایک صدارتی فرمان پر مبنی ہے جس میں تحریک طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سنہ 2021 میں طالبان نے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل میں اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ 17 اپریل سے پہلے تک قانون تو یہ تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) پاکستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے اتحادی اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔ پاکستانی پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے، جن میں مظاہرین نے لاٹھیوں سے لیس ہو کر امریکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی دکانوں پر حملہ کیے اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ یہ حملے ملک کے بڑے شہروں میں کیے گئے، جن میں جنوبی بندرگاہی شہر کراچی، مشرقی شہر لاہور اور دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک ایسے حملوں میں ملوث کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا...
    گزشتہ دو دن پاک افغان تعلقات اور دونوں مُلکوں کے درمیان مذاکرات کو لے کر خاصے مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بنیادی مسئلہ تحریک طالبان پاکستان اور دہشتگردی ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مہاجرین کی واپسی اور تجارت کے مسائل بارے بات چیت کی جاتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان غیر روایتی چینلز کے ذریعے سے بات چیت تو چلتی رہی لیکن اب اِن معاملات کو طے کرنے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کا آغاز ہوتا نظر آتا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل کا دورہ کریں گے۔ اِس دورے کے لیے اسحاق ڈار نے...
     ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے ہونگے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے اس بات حاجیوں کے لیے اچھے انتظام کیے ہیں، کوشش ہے کہ حاجیوں کو بہترین سہولیات اور معلومات فراہم کی جائیں۔جی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ  سب سے بڑا مقصد یہ ہے حاجیوں کو سہولیات اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں، ان خیموں میں پہلے...
    پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد خان نامی شہری کا قومی شناختی کارڈ سال 2018 میں ضبط کر لیا گیا تھا، جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے مبینہ طور پر نامکمل اور مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ نادرا حکام کے مطابق، ارشد خان کی شہریت کے حوالے سے سنگین شکوک پائے گئے ہیں، اور ممکنہ طور پر وہ غیر ملکی شہری ہو سکتے ہیں۔ ان کے خلاف نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت قانونی نوٹسز بھی جاری کیے گئے، تاہم وہ کئی سالوں تک تصدیقی بورڈ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ سال 2024 میں بھی ارشد خان مطلوبہ اور لازمی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرلیے. جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اس سوال کا جواب اٹارنی جنرل دیں گے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے حوالے سے وزارت دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے تو عدالت نے انہیں آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔‘ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی...
    لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔ رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں ارسا نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے مؤقف دیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کے لیے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اِرسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف دیا کہ عدالتی...
    افغان طالبان نے 5لاکھ امریکی ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریبا 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے۔ طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔یو این...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) روسی فیڈریشن کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو ایک غیر عوامی اجلاس میں طالبان پر روس میں عائد پابندی کو ''عارضی طور پر‘‘ معطل کر دیا۔ اس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ یہ درخواست صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک سال قبل جاری کردہ ایک صدارتی فرمان پر مبنی ہے، جس میں تحریک طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سن 2021 میں طالبان نے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل میں اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ گزشتہ روز سے پہلے تک قانون تو یہ تھا کہ طالبان کے کسی بھی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدہ 24 اپریل کو ہوگا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ڈیل کے ابتدائی مسودے میں طے کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جائے گا اس فنڈ کے لیے معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم سے یوکرین 50 فیصد حصہ ڈالے گا، جسے یوکرین کی ترقی، خوشحالی، فلاح و بہبود، سلامتی اور تحفظ پر خرچ کیا جائے گا اس فنڈ میں امریکہ زیادہ حصہ ڈالے گا اور وہ اس سے یوکرین کی تعمیر نو کرے گا.(جاری ہے) جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اس معاہدے...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں پرکشش شخصیت قرار دے دیا۔ وانی کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے اداکارہ  سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے یہ سوال نہ کریں‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے‘، فواد خان کی بالی ووڈ فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار کیوں؟ میزبان کے اصرار پر وانی کپور نے بتایا کہ فواد خان ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار ہیں وہ بہت اچھے اور مددگار ہیں۔ انہوں نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انڈر ٹرائل ملزم کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔قصور میں جوڑوں کی ویڈیو وائرل اور پتنگ بازی کے ملزمان کو گنجا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ  بھی رپورٹ سمیت پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 14 کے تحت شہری کی عزت و تکریم پر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، آئین میں انسانی تکریم ہر شہری کا حق ہے، جس کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کو شہریت دینے کا کیس، لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارشلاہور ہائیکورٹ میں...
    پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس اہم منصوبے کا حصہ بنی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ اور تفریحی صنعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کہانی سنانے والوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،...