سٹی 42 :  پاکستان  پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا۔  شیر پنجاب کے کسان اور سندھ کے ہاری کا خون چوس رہا ہے۔  ہم کسی سیاسی مقصد اور مفاد کے لئے نہین نکلے، ہم وزرتِ عظمیٰ کے لئے نہیں نکلے ہیں، ہم کسی جیل میں قید کو بچانے کے لئے نہیں نکلے ، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔

حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں میرے پاس اگر کوئی چیز ہے تو وہ یہ عوام ہیں۔ 

ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کےہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو نے کہا، آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں، میں اپنے  عوام کو نہین چھوڑوں گا۔سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں۔میں اسلام آباد کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ عوام کے مطالبے کو دیکھیں اور سمجھیں، ہمارے اعتراضات کو مانیں، ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکے گی۔

افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی طلال چوہدری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو، بھٹو کے سپاہیوں کو عمر کوٹ کی سیٹ میں تیر کی جیت مبارک ہو، سندھ کی عوام نے ایک بات پھر ثابت کردیا ہے ، چاہے جو بھی سامنے ہو سندھ کی عوام نے ثابت کیا نہ میر کا نہ پیر کا ووٹ صرف تیر کا۔ انہوں نے کہا کہ فوتگی والی سیٹ تھی، یوسف تالپور صاحب اس صوبے کا سینیئر ممبران اسمبلی تھا، اپوزیشن جماعتوں کو اصولی طور پر اس الیکشن کو بلامقابلہ کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد میں بیٹھے تجزیہ کار کنفیوز بنے ہوئے تھے، کنفیوز تھے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو شکست دلوائیں۔ 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس؛ اپوزیشن لیڈر اور وزیر پارلیمانی امور کے درمیان لفظی گولا باری 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک پیج پر تھے، 17 جماعتیں سب اکھٹے تھے کہ پی پی کو ہرانا ہے، عمرکوٹ کی عوام کا شکر گزار ہوں تاریخی شکست دی ان کو ، یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، آپ نے اسلام آباد والوں کو شکست دلوایا ہے، آپ نے ان منافق سیاستدانوں کو شکست دلوائی جو میرے اور کارکنان کے درمیان فاصلہ بنانا چاہ رہے تھے، عوام نے ان کو صاف پیغام بھیجا کہ اس صوبے کے عوام شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں، عمر کوٹ کی عوام نے ثابت کیا کہ اس صوبے کی عوام کینالوں کو مسترد کرتے ہیں۔ 

پنجاب حکومت کا سینکڑوں خواتین میں مفت گائے ، بھینس تقسیم  

 ہم جب بھی کسی تحریک کیلیے نکلتے ہیں تو ہم تاریخی شہر حیدرآباد ضرور آتے ہیں، وہ کہتے ہیں پاکستان میں انقلاب لانا ہے تو حیدرآباد ساتھ ملانا ہے ، حیدرآباد نے آج ثابت کیا واضح کیا کہ یہ پیپلز پارٹی، شہید بی بی اور میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو جب شہید ہوئے لاہور میں لوگوں نے خود کو جلا کر احتجاج کیا تھا، بے نظیر بھٹو وفاق کی زنجیر تھیں ان کے ساتھ سب کھڑے تھے، بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو کچھ لوگوں نے کوشش کی کہ نہ کھپے کے نعرے لگیں، لیکن اُس وقت صدر زرداری نے کھپے کا نعرہ لگایا، ملک بچایا اور جمہوریت کو بحال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر جدوجہد کی، ہم ساتھ مل کر چار بھائی بن کر اس پرچم کو تھاما اور جنرل ضیاء اور مشرف کو شکست دلوائی، حیدرآباد میں پہلے جمع ہوئے تو یہاں وعدہ کیا تھا کہ سلیکٹڈ کو بھگانا ہے ، یہاں میں نے کہا تھا کٹھ پتلی کو بھگاؤں گا اور وہ وعدہ پورا کر کے دکھایا، اُس شخص قیدی نمبر 420 نے چھ میں سے دو کینالوں کی منظوری دی تھی، صرف پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، میرا جام خان شورو ہو، مراد علی شاہ یا قومی اسمبلی میں یوسف تالپور پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، ہم تاریخ میں پہلی بار عدم اعتماد لائے اور بانی پی ٹی آئی کو گھر بھیجا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ میری اور آپکی جنگ ہے ، پانی کا یہ ایسا مسئلہ ہے جو وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم عالمی سطح پر پاکستان کو مسئلے میں ڈال سکتی ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو شکست عوام نے کے ساتھ کی عوام کے لئے

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

حیدرآباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاوں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت کینالزمنصوبہ روکے ورنہ پی پی آپ کیساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق بچانے کیلئے نکلے ہیں،بلاول بھٹو
  • نہروں کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا، منصوبہ واپس نہ لیا تو حکومت کیساتھ نہیں چلیں گے: بلاول
  • بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی