آسٹریلوی خاتون اہلکار نے جیل کی نوکری چھوڑ کر شرمناک کام شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کینبرا (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ سابق جیل اہلکار ایلیشا ڈیوس نے قیدیوں کی مسلسل توجہ، سخت ضوابط اور ذاتی اظہار پر پابندیوں سے تنگ آ کر اپنی ملازمت چھوڑ دی اور ایک آزادانہ اور منافع بخش زندگی کے لیے بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز کا رخ کیا۔
ایلیشا نے ڈیلی میل آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں کام کرنا صرف جسمانی طور پر نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی تھکا دینے والا تجربہ تھا۔ روزانہ قیدی ان کی خوبصورتی پر تبصرے کرتے، باتیں بنانے کی کوشش کرتے اور کبھی کبھار تحفے دینے کی کوشش بھی کرتے تھے، جنہیں وہ مسلسل مسترد کرتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیل کی ملازمت کے دوران میک اپ، جیولری اور لباس میں ذاتی انداز پر مکمل پابندی تھی، جس سے وہ خود کو دبا ہوا محسوس کرتی تھیں۔ بعض قیدی رہائی کے بعد ان کا انسٹاگرام تلاش کر کے دوبارہ رابطے کی کوشش کرتے،۔ قیدیوں کی بیویاں اور گرل فرینڈز ملاقاتوں کے دوران ان کو تیز نظروں سے گھورتی تھیں، بعض نے تو بدتمیزی کی حد تک رویہ بھی اختیار کیا۔
ایلیشا نے اعتراف کیا کہ اس نوکری میں صرف قیدیوں کی نگرانی نہیں بلکہ ان کا اعتماد جیتنا اور ان سے گفتگو بھی شامل تھی، مگر ذاتی اظہار کی مسلسل پابندی اور ماحول کی کشیدگی نے انہیں بری طرح تھکا دیا۔ بالآخر فروری 2022 میں انہوں نے نوکری چھوڑ دی اور اپنی آن لائن فالوئنگ کو استعمال کرتے ہوئے اونلی فینز پر اپنا نیا کیریئر شروع کیا۔
پہلے وہ سالانہ تقریباً 46 ہزار پاؤنڈ کماتی تھیں جبکہ اب ان کی آمدنی دو لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایلیشا کا کہنا ہے کہ اب وہ بغیر کسی پابندی کے اپنی زندگی گزار رہی ہیں، جیسا دل چاہے پہن سکتی ہیں، بول سکتی ہیں، اور اپنی مرضی کی زندگی جینے میں خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سہانا خان کی گھڑی کی قیمت نے سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ لے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، جنہوں نے 2023 کی فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، حال ہی میں اکشے کمار کی فلم کیسری 2 کے پریمیئر پر ایک مہنگی لگژری واچ پہنے نظر آئیں، جس کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔
اس واچ کا نام ”ریورسو ٹریبیوٹ نونانٹیئم اینامل“ ہے، اور اگرچہ اس کی قیمت گھڑی ساز کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نہیں، لیکن مختلف آن لائن مارکیٹ پلیسز پر اس کی قیمت 1.4 کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
سوہانا خان نے اس پریمیئر پر اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کے ساتھ شرکت کی، اور اس سے قبل بھی انہیں نادانیاں کے پریمیئر پر اس ہی گھڑی کو سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ پہنے دیکھا گیا تھا۔
فیشن میں پائیداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوہانا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا: ”عالیا بھٹ نے اپنے قومی ایوارڈز پر اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہنی، اور میں نے یہ سوچا کہ یہ ایک بہت اہم پیغام ہے۔ اگر وہ اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہن سکتی ہیں، تو ہم بھی کسی پارٹی کے لیے نیا لباس خریدنے کی بجائے پرانا لباس دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔“
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
سہانا خان کے والد، شاہ رخ خان، جو لگژری واچز کے بڑے شوقین ہیں، نے حال ہی میں ایک آڈیمار پیگیٹ واچ پہنی تھی، جس کی قیمت 4.2 کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس پٹیک فلپ اور رچرڈ میل جیسے مہنگے برانڈز کی واچز بھی ہیں۔
سوہانا خان نے ابھی تک اپنے اگلے فلم پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا، وہ اپنے والد کے ساتھ فلم کنگ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔
اس فلم میں ابھیشیک بچن بھی شامل ہوں گے، اور یہ شاہ رخ خان کا اگلا بڑا پروجیکٹ ہوگا، خاص طور پر جوان اور پٹھان کی کامیابی کے بعد۔
شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی میں اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ”میرے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بہت سخت ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم فلم کے بارے میں کچھ نہ بتائیں۔“
مزیدپڑھیں:وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا