بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔

بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی شوٹنگ کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن شوٹنگ کی مدت بڑھا کر مزید 10 اور پھر 15 دن کر دی گئی، جبکہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ’یہ بات مجھے غلط لگی۔ ان (اکشے کمار) کے اسٹاف کو یومیہ بنیاد پر ادائیگی کی جاتی تھی، اگر ہمیں بھی اسی حساب سے پیسے ملتے تو کمائی کہیں زیادہ ہوتی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو ان کی محنت کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ مشتاق خان آخری بار بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: مشتاق خان

پڑھیں:

اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس سے عمران خان اور جاوید میانداد کا تعلق؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی

بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ جب گاڑی سے اُتر کر ہاتھ ہلانے کے بعد اچانک روایتی رقص شروع کرتے ہیں تو ناظرین حیران رہ گئے۔

کسی اسکرپٹ یا پلان کے بغیر شوٹ ہونے والا یہ لمحہ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ ہر پلیٹ فارم پر صرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکشے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی، ان کے والد اور لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ منظر عام پر آگئی۔

یہ ویڈیو 1989 کے ایک چیریٹی کنسرٹ کی ہے، جہاں ونود کھنہ، ریکھا اور دو مشہور پاکستانی کرکٹر عمران خان اور جاوید میانداد بھی اسٹیج پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلمی مداحوں نے دونوں ویڈیوز ساتھ رکھ کر دیکھا تو انہیں باپ اور بیٹے کے رقص میں حیرت انگیز مماثلت نظر آئی۔ یہی مشابہت اب سوشل میڈیا کا موضوع بن چکی ہے۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا ’’اب سمجھ آیا… اکشے کھنہ نے دھریندر میں اپنے والد کو کاپی کیا ہے!‘‘

یہ تبصرہ فوری وائرل ہوگیا اور لوگ دونوں کلپس ملا کر شیئر کرنے لگے۔ اکشے کھنہ کا یہ انٹری سین پہلے ہی دھماکا خیز انداز میں مقبول تھا، لیکن ونود کھنہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحث نے نیا رنگ پکڑ لیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فلمی پردہ ہو یا اسٹیج کنسرٹ، کھنہ خاندان کے رقص میں وہی دبدبہ اور توانائی جھلکتی ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • سوریا کمار یادو کی کارکردگی کیوں خراب ہوگئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف
  • ہالی ووڈ کا مشہور ولن پیٹر گرین گھر میں مردہ پائے گئے، فلم ’دی ماسک‘ سے عالمی شہرت حاصل کی
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ولن گھر میں مردہ پائے گئے؛ دی ماسک سے کامیابی سمیٹی تھی
  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
  • سیدہ کائناتؓ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں، لبنیٰ مشتاق
  • دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘
  • اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس سے عمران خان اور جاوید میانداد کا تعلق؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی
  • باکو فلم فیسٹیول، پاکستانی ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا