2025-04-22@17:07:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1288

«کو دیا گیا»:

(نئی خبر)
    سٹی42:  پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ریاست کی  اچھی طرح ڈسکس کر کے بنائی ہوئی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے  غیر قانونی افغانوں کو نکالنے  کے عمل میں معاونت کرنے سے انکار کر دیا۔  خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے  غیر قانونی افغانوں کو نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ اڈیالہ جیل مین کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے اپنے بانی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب بھر میں بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈی جی یکسائز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔رواں مالی سال میں اب تک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کیلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔(جاری ہے) انہوںنے کہا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کیلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ریکوری ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو...
    رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔. سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00...
      احسن اقبال— فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا اور مستحق خاندانوں کو براہِ راست رقم ادا کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے64 ارب روپےکھاگئےہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحقین خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دیا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کے ذریعے یہ فریضہ انجام دیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احسن اقبال رانا تنویر حسین شزہ حسین
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے جمعہ کو سابق صدر یون سک یول کے مواخذے کی کارروائی کو برقرار رکھا۔ معزول صدر کے مارشل لاء کے اعلان کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت یون عدالت میں موجود نہیں تھے۔ جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول گرفتار عدالتی کارروائی کو قومی سطح پر براہ راست نشر کیا گیا۔ متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے، عدالت کے قائم مقام چیف مون ہیونگ بی نے کہا کہ آٹھ رکنی بینچ نے یون کے مواخذے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ججوں نے اپنے فیصلے میں کہا، "یون کے اقدامات سے جمہوری...
    مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز سیئول:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے یون سک یول کے مواخذے کی توثیق کردی۔رپورٹ کے مطابق عدالت کے آٹھ ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ صدر یون سک یول کی غیرآئینی اور غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں. رپورٹ کے مطابق جنوبی کرین عدالت...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے  دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا جبکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ واقعہ 31 مارچ کو کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا جہاں دو ملزمان کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) سابق وفاقی وزیر نے بجلی کی قیمت میں 6روپے کمی کو قوم سے مذاق قرار دے دیا ، کہا بجلی 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی، پی ٹی آئی دور میں بجلی یونٹ کی اوسط قیمت 16 روپے تھی جو اب 45 روپے سے زائد ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی پہلے 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اوسطاً بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ کا اضافہ...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔
    میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اُس کے بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانے اور تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ۔ Post Views: 1
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کاشکار صدر مملکت آصف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری  ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ شعبہ انفیکشنرڈیزیز کے ماہرین روز 3مرتبہ آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں،ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ صدر زرداری کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا،امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ شبلی...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ  لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر  موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی آج شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
    کاہنہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ سالہ قرت العین مسجد سے پانی لینے جا رہی تھی۔ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شورمچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم خرم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  
    چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیئول میں منعقد ہوگی۔ اس سربراہی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔...
    یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدے کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے...
    علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ ۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی، پھر چند لوگوں کو ان سے ملنے بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ پابندی صرف فیملی ارکان کے لیے تھی؟ Post Views: 1
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کل پیپلز پارٹی کے بانی کی چھیالیسویں برسی ہے، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔ پیپلز پارٹی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ذاتی معالج
    انہوں نے فرقہ وارانہ بھائی چارے پر یقین رکھنے والے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لیے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کیے گئے وقف (ترمیمی) بل 2024ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بی جے پی سے کوئی امید نہیں لیکن سیکولر ہندوئوں سے بہت امیدیں ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے کیونکہ بھارت کو آئین کے مطابق چلانے...
    انہوں نے فرقہ وارانہ بھائی چارے پر یقین رکھنے والے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لیے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کیے گئے وقف (ترمیمی) بل 2024ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بی جے پی سے کوئی امید نہیں لیکن سیکولر ہندوئوں سے بہت امیدیں ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے کیونکہ بھارت کو آئین کے مطابق چلانے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے خیبر پختونخوا ہ کے بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا،علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا،وزیراعظم کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل (2)161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے۔ صوبوں کو ملنے والی اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی...
    بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
    وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ وزیراعظم کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مراسلے میں مزیدکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسلئے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے مطابق پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو...
    پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مسلسل تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی نماز عید ادا نہیں کر سکے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں ہی رہیں۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل آنے والے راستوں پر آٹھ اضافی پکٹس اور ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں عید پلان‘ سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔ Post Views:...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک...
    راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80ء کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں، اگر کل عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے تو اسے کسی لسان کے خلاف نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں...
    کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کر رہی تھی، کہ وہان اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکیکراچی کے...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف...
    لندن: برطانیہ میں اتوار کے روز گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں، جس کے ساتھ ہی برٹش سمر ٹائم (BST) کا آغاز ہو گیا۔ تاہم، ماہرین صحت نے ایک بار پھر اس پر خدشات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پرانی روایت کو ختم کیا جائے۔ گھڑیوں کا یہ تغیر رات 1 بجے (GMT) پر نافذ ہوا، جس سے برطانوی عوام ایک گھنٹہ کم سوئے مگر لمبے دنوں کا آغاز ہو گیا۔ یہ روایت 100 سال سے زائد عرصے سے چلی آ رہی ہے اور اکثر "اسپرنگ فارورڈ، فال بیک" کے جملے سے یاد رکھی جاتی ہے۔ برٹش سلیپ سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ دو بارہ وقت کی تبدیلی ختم کی جائے...
    گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم محرر  خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    اسلام آباد: راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔   پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔ مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔  28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ "تم نے مجھے ملازمت سے...
    شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔ شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔ یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔ یہ دباؤ اس...
    کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے حکمران طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک خاتون کو رہا کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے...
    انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں ہوا پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی، گفتگو مصطفی عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل...
    KABUL: افغانستان کے حکمران طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک خاتون کو رہا کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے بھی تفصیل...
    اپنے ایک بیان میں ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کیجانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماونٹ سینا ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کو سوشل میڈیا پر صیہونی رژیم کے خلاف پوسٹ کرنے پر ہسپتال سے نکال دیا گیا۔ یہ ہسپتال نیویارک میں واقع ہے۔ اس 46 سال خاتون ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں "حماس" اور "حزب‌ الله" کی حمایت کرتے ہوئے نوزاد بچوں کے قتل عام میں مصروف اسرائیلی فوج کو موذی مرض طاعون سے تعبیر کیا۔ جس کے بعد ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ ڈاکٹر...
    کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔ اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن...
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹینکرز پانی فراہم کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی بتائے کہ 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، سارے اختیارات اور وسائل اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، 18ویں ترمیم کے نام پر وفاق سے تو صوبے کا حصہ لے لیتی ہے لیکن کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیتی، عوام کو نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا، K-4 منصوبہ ابھی تک کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز...
    ورلڈ کپ 1994 کے گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان  ہاکی ٹیم کے سابق کوچ و سلیکٹر، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ  کو لیاقت آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ  میں اولمپئین حنیف خان،اولمپئین قمر ابراہیم، انٹرنیشنل سید حیدر حسین، عارف بھوپالی اور گلفراز احمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اتوار کوبعد نماز ظہر تا عصر مسجد الکبریاء، ایس ٹی 3 بلاک 16 گلستان جوہر میں قرآن خوانی ہوگی۔
    صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز اور ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق عبد القیوم، ان کی اہلیہ اور نومولود کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے متاثر ہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ یہ ترقیاں آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس رولز 1977 اور پروموشن پالیسی 2015 کے تحت دی گئی ہیں۔ تاہم، تمام افسران کی تقرری ایک سال کی آزمائشی مدت سے مشروط ہوگی، اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کسی بھی افسر کی بائیو میٹرک حاضری غیر تسلی بخش رہی یا کارکردگی مطلوبہ معیار پر پوری نہ اتری تو اس کی ترقی منسوخ کی جا سکتی ہے۔حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترقی پانے والے...
    یوں تو ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور بازاروں میں ہر طرف گہما گہمی ہے۔ دوسری جانب آپ کو معلوم ہونا چاہیے مختلف جرائم میں جیلوں میں قید کاٹنے والے بھی عید کی بھرپور تیاریاں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عدالت نے عید سے قبل عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہیں ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو کپڑوں کے چار نئے جوڑے، جوتے اور ویس کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال سزا کاٹ رہے ہیں، گزشتہ...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عیدالفطر سے قبل سامان جیل میں پہنچادیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے عیدالفطر کے کپڑے اور دیگر چیزیں پہنچادی گئیں۔ انہیں عید پر پہننے کےلیے 4 نئے جوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔
    مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
    امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے حکم دیا ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی ترک طالبہ رومیسا اوزترک، جس نے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی اور اسے رواں ہفتے وفاقی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا، کو فی الحال ملک بدر نہ کیا جائے۔ امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ میساچوسٹس...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔ کراچی: میاں بیوی اور بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظورکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔ رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں کیں۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس اصغرعلی یوسفزئی نے کہا کہ کارروائیوں میں اب تک 9 لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس کئے جا چکے ہیں۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ بس مالکان کو8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں۔ مسافر ہیلپ لائن 130 پر زائد کرایہ کی شکایت درج کرائیں، اوور لوڈنگ اورزائد کرایہ وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، مسافروں کے حقوق کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ دنیا کی سب سے چھوٹی بکری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے...
    فائل فوٹو۔ فیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کرکے اسے فون واپس کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری موٹروے ایم فور پر گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے رکا تھا، شہری اپنا موبائل فون ایک طرف رکھ کر جاتے ہوئے لے جانا بھول گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔خط میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عمل کو فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی رح کے منافی قرار دیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، اس اقدام کے بعد صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔علی امین گنڈاپور نے خط کے ذریعے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ تاحال اس آبادی کےلیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔خط میں مزید کہا گیا کہ این ایف سی میں شیئر نہ ملنے سے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل اور امن متاثر...
    سٹی42 : میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلے کےبعد پاکستان  میں ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔پاکستان ریسکیوٹیم کے کماندر  ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی میٹنگ طلب کر لی اور ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے ریسکیوئرز کو ضڑورت پڑنے پر میانمار بھیجنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ میانمار میں خوفناک زلزلہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے اور انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔  فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان سے بھی امدادی کارکنوں کو میانمار بھیجیا جائے گا۔  ریسکیو ٹیم میانمار و تھائی لینڈ فوری روانگی کیلئے تیار ہے، پاکستان کی  ریسکیو...
    اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور...
    اسلام آباد:دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے ان کے منظم پروپیگنڈاکا ان سے زیادہ منظم ہو کر دندان شکن جواب دینے کے لئے مربوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد فوراً کیا جائے گا۔  گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں، سینئیر عسکری  اور سول  آفیسرز، چاروں صوبوں،  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اس غیر معمولی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کی جائے بلکہ پرایکٹو طرز فکر اپنا...
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سد باب کیلئے...
    اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...
    کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ہوے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان کچلا گیا۔خط کے متن میں گورنر سندھ نے بتایا کہ عبد القیوم اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ حادثے میں جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو شیڈول اجلاس ملتوی ایک رکن کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں 8 اپریل 2025 کو شیڈول جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا اور اب 11اپریل کو دوپہر دو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں دو ججوں تعیناتی پر غور ہوگا۔ قبل ازیں جاری کیے گئے ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سابق چیف جسٹس کو جوڈیشل...
    سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔  آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 40 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران 29 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ بقیہ کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری" غرق ہوگئی تھی۔ اُس حادثے میں 35...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اسے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک نے چند روز قبل مویشی فروخت کیے تھے، اس کے پاس پیسے موجود تھے، جس کے بعد سے باڑے کا مالک لاپتا تھا 3 روز  بعد بتایا گیا تھا، ملازم بھی غائب ہیں۔سکھن پولیس نے اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی، لاش کا پوسٹ مارٹم اور ملازم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔ ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا...
    بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خریف سیزن چند دنوں میں شروع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی غیر معمولی قلت کے خدشے کی وجہ سے آبپاشی کے ماہرین کے لیے پورے سیزن کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈیموں میں پانی نہیں، دریاؤں کا بہاؤ کم ہو گیا، اور پہاڑوں پر برف کے کم ذخائر بہتر بہاؤ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی پیداوار پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ اپریل کے لیے صرف ’پینے کی سپلائی‘ کی جائے گی اور پھر...
    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو اتار کر گولیوں سے بھون ڈالا اس خوفناک حملے میں چھ بے گناہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو زبردستی روکا حملہ آوروں نے بس میں موجود تمام مسافروں کو نیچے اتار کر شناخت کی اور پھر بے رحمی سے فائرنگ کر دی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
    لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
     نایاب نسل کی ڈولفن بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں ماہی گیروں کے جال میں  پھنسی جسے بحفاظت چھوڑ دیا گیا، یہ وہیل اور ڈولفن کی ان 26 اقسام میں سے ایک ہے جو پاکستانی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔  ریسو ڈولفن پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً تمام معتدل اور گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے،اس نسل کی ڈولفن 1000 فٹ تک غوطہ اور 30 ​​منٹ تک اپنی سانس روک سکتے ہیں، تاریخی طور پر اس نسل کی باقیات کے سن 2000 کے اوائل میں ریسو کی ڈولفن کے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی۔پانچ سال قبل پہلی بار نر ریسو ڈولفن کو  کلفٹن بیچ پر پھنسا پایا گیا تھا۔ محمد معظم خان، ٹیکنیکل ایڈوائزر (میرین فشریز) اور پاکستان وہیل اور...
    سیئول: جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 27 ہزار کے قریب  افراد بے گھر اور 200 سے زائد عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ دو دن قبل لگی تھی ، اس  وقت سے بھڑک رہی ہے اور اب تک 43,330 ایکڑ (17,535 ہیکٹر) زمین راکھ ہو چکی ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا طیارہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ آگ نے قدیم بدھ مت کے مندر گونسہ (Gounsa) کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جہاں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تاہم ایک آٹھویں صدی کا...
    جمعرات کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان(سب نیوز)کل 27 مارچ 2025 کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف آر بنوں کے سیدگئی چک پوسٹ سے لے کر تحصیل دتہ خیل تک تمام راستے بند ہوں گے۔رزمک سب ڈویژن سے لے کر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان تک بھی تمام راستے بند رہیں گے۔
    ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ کارکنوں کی رہائی اےٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا تعلق کےپی اور پنجاب سے ہے۔ ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشت گردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آنے والے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بانی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 روز 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے،انٹرا کورٹ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، ان سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ذرائع کے مطابق وکلاء کی ملاقات کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کہ لیے رکھا گیا ہے،اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔(جاری ہے) فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں...
    سندھ حکومت نے جواد ڈیرو کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیا۔اس حوالے سے محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر کے بطور ہائی کورٹ جج تقرری کے بعد جواد ڈیرو کو عارضی چارج دیا گیا تھا۔جواد ڈیرو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر 2018ء سے ای جی آفس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔جواد ڈیرو کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث حکومت سندھ نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ تعینات کیا ہے۔
    فوٹو: سوشل میڈیا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایف آئی اے نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر صحافی وحید مراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ وحید مراد نے بتایا کہ انھیں 20 منٹ پہلے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ وحید مراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے کالعدم تنظیم کی پوسٹ شیئر کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر وحید...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ نے نظر بندی  سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سمی دین بلوچ کی  نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کل دو رکنی بینچ کرے گا، سمی دیں بلوچ کو پیر کے روز احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز سمی دین بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سمی بلوچ کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاریبلوچ یکجہتی کمیٹی(بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کو عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سمی دین بلوچ کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تو نہیں، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا...
    سیئول: جنوبی کوریا کو تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کا سامنا ہے، جس میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 27,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ آگ جمعہ کے روز شروع ہوئی اور 43,000 ایکڑ سے زیادہ جنگلاتی اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، اور ماہرین کے مطابق صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ آگ کے نتیجے میں 1,300 سالہ قدیم گونسا مندر تباہ ہو گیا، تاہم کچھ تاریخی نوادرات، بشمول ایک پتھریلا بدھا مجسمہ، بچا لیے گئے۔ حکومت نے 9,000 سے زائد فائر فائٹرز، 5,000 فوجی اور 130 ہیلی کاپٹر تعینات کر دیے ہیں، جبکہ قومی سطح...
    کرایہ اور بل ادا نہ کرنے پر گھر خالی کروانے کے تنازع میں ملزمان نے نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول 5 ساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ...