سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔

تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ 

آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 40 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔

امدادی کاموں کے دوران 29 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ بقیہ کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری" غرق ہوگئی تھی۔

اُس حادثے میں 35 مسافروں کو بچالیا گیا تھا جب کہ 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل تھا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پرائیویٹ زلزلہ پیشن گوئی ادارے “ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر (EQQN)” کے سربراہ شاہباز لغاری نے ایک نئی وارننگ جاری کی ہے جس میں انہوں نے آئندہ ہفتے کے دوران مختلف ممالک میں زلزلہ آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

شاہباز لغاری نے “ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APPC)” سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ادارے کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں میانمار میں 5.3 شدت، ترکی میں 4.8 شدت، اور یونان میں 5.0 شدت کے زلزلے آ سکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ EQQN کا جدید سسٹم زلزلوں کی 128 گھنٹے پہلے پیشن گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ان کی تمام گزشتہ پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔

شاہباز لغاری نے اپنی پیش گوئی کی صداقت ثابت کرنے کے لیے 12 اپریل 2025 کو پاکستان میں آنے والے زلزلے کی مثال دی، جس کے بارے میں ان کے ادارے نے 7 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیشگی آگاہ کیا تھا۔

EQQN کی وارننگ کے بعد متاثرہ ممالک میں حکام کو الرٹ رہنے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت5.9 ریکارڈ

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • بجٹ میں 7؍ ہزار 222 ارب روپے کے خسارے کا خدشہ
  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • سرینگر، علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
  • پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری