جنوبی کوریا میں خوفناک جنگلاتی آگ، 24 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سیئول: جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 27 ہزار کے قریب افراد بے گھر اور 200 سے زائد عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ دو دن قبل لگی تھی ، اس وقت سے بھڑک رہی ہے اور اب تک 43,330 ایکڑ (17,535 ہیکٹر) زمین راکھ ہو چکی ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا طیارہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
آگ نے قدیم بدھ مت کے مندر گونسہ (Gounsa) کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جہاں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تاہم ایک آٹھویں صدی کا پتھر کا بُدھا محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
500 قیدیوں کو ایک حراستی مرکز سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تاہم جیل کو نقصان نہیں پہنچا،
سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اندونگ، اوئسونگ، سانچیونگ اور اولسان شامل ہیں۔ تیز خشک ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔
حکومت نے ملک بھر میں جنگلاتی آگ کا انتباہ “انتہائی خطرناک” سطح پر پہنچا دیا ہے، فوجی مشقوں کو معطل کرنے اور اضافی عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار فائر فائٹرز اور سرکاری اہلکار شامل ہیں جو سانچیونگ میں تیز ہواؤں کے سبب پھیلتی آگ میں پھنس گئے تھے۔
ذرائع کےمطابق 20 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں،جنوبی کوریا کی حکومت نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مقامی حکام کو فوری ردعمل دینے، جنگلات میں داخلے پر پابندی لگانے اور مزید ریسکیو ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ جنوبی کوریا کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی جنگلاتی آگ ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا جنگلاتی آگ
پڑھیں:
امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی
امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی PROVIDENCE, RHODE ISLAND - DECEMBER 13: Police officers remain on the scene of a shooting that killed two and wounded at least eight at Brown University on December 13, 2025 in Providence, Rhode Island. Students remain locked in their dorms as police search for the suspect. (Photo by Libby O'Neill/Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی معروف آئیوی لیگ براؤن یونیورسٹی اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب امتحانات کے دوران ایک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ یونیورسٹی کی انجینئرنگ اور فزکس کی سات منزلہ عمارت بارس اینڈ ہولی میں اس وقت ہوئی جب طلبہ فائنل امتحانات دے رہے تھے۔
ایک طالب علم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ خوف کے عالم میں دو گھنٹے تک میز کے نیچے چھپا رہا جب تک پولیس نے عمارت کو کلیئر نہیں کر لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم