عید سے پہلے کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے، عدالتیں ہمیں بتائیں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: واٹر ٹینکر اپارٹمنٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیاخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکمران بتائیں ریاست بتائے وزیراعظم اور صدر بتائیں ہم کہاں جائیں۔ ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، ایم کیو ایم حادثات میں جاں بحق افراد کے لیے پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ لیاری گینگ وار کی طرح اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں، جعلی ڈومیسائل والوں کو پنشن مل جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔