امریکہ، ترک طالبہ کو ملک بدر نہ کرنے کا عدالتی حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے حکم دیا ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی ترک طالبہ رومیسا اوزترک، جس نے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی اور اسے رواں ہفتے وفاقی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا، کو فی الحال ملک بدر نہ کیا جائے۔ امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔
میساچوسٹس ڈسٹرکٹ کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں گزشتہ روز جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے پٹیشن کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنے دائرہ اختیار کے حل کی اجازت دینے کے لیے اوزترک کو اس عدالت کے اگلے حکم تک امریکا سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے بغیر کسی ثبوت کے اوزترک پر حماس کی حمایت میں سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، جس گروپ کو امریکی حکومت غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کیخلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے خلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے یہ نہیں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ مزید پچاس سے زائد وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کر ہی ہے۔ اس سے پہلے بھی وینزویلا کے دو سو سے زائد تارکین وطن اور کلمر گارشیا سمیت السلواڈور کے کئی شہریوں کو السلواڈور کی جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے۔