UrduPoint:
2025-04-22@07:12:51 GMT

فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کہ لیے رکھا گیا ہے،اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلمان اکرم راجہ فیصل چوہدری

پڑھیں:

فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور

آنے والی بولی وڈ رومانٹک فلم ’ابیر گلال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

فلم کی تشہیر کے دوران ریڈ ایف ایم انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ 

اداکارہ نے فواد کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تجربہ رہا۔ "وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،" وانی نے کہا۔

دوسری جانب، فلم *’ابیر گلال‘* کا نیا گانا *’انگریجی رنگ رسیا‘* حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جو چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا *’خدایا عشق‘* بھی مداحوں میں خوب مقبول ہوا تھا۔

فلم کا ٹیزر اپریل کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا، جب کہ مکمل فلم 9 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فواد خان کی فلم میں شمولیت پر بھارت کی کچھ ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دی ہیں، تاہم پروڈیوسرز اور ہدایتکار اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور مقررہ تاریخ پر فلم ریلیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ادھر، بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات جن میں سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل شامل ہیں، فواد خان کے فلم میں شامل ہونے کو دونوں ممالک کے درمیان مثبت قدم قرار دے چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلے بغیر چارہ نہ ہوگا. سلمان اکرم راجہ