لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) سابق وفاقی وزیر نے بجلی کی قیمت میں 6روپے کمی کو قوم سے مذاق قرار دے دیا ، کہا بجلی 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی، پی ٹی آئی دور میں بجلی یونٹ کی اوسط قیمت 16 روپے تھی جو اب 45 روپے سے زائد ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی پہلے 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اوسطاً بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور میں اوسطاً ایک یونٹ کی قیمت 16.

40 روپے تھی، جو اب 45 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ سیلز ٹیکس ابھی اس میں شامل نہیں، لہٰذا آج 6 روپے فی یونٹ کم کر کے قوم سے مذاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ اعلان کیا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے کم کر دی گئی ہے، دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔ مطلب، اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ۔ دوسرا، عمران خان کے دور میں جب تیل $124 فی بیرل تھا، اس وقت بجلی کی قیمت، تمام ٹیکسوں کے بعد، 25 روپے فی یونٹ تھی، اور آج 65 روپے فی یونٹ ہے۔

مزمل اسلم نے سوال کیا ہے کہ وزیرِاعظم بتائیں، کیا قیمت 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟۔ جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، جھوٹ ہانکنے والا مسخرہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر لا کر دکھائے جہاں سے اس نے اقتدار عوام سے چھینا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت روپے سے

پڑھیں:

آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے

متعلقہ مضامین

  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید