غیر معیاری آؤٹ فیلڈ، پچز؛ پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل 10 کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ جمع کروا دی، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کے پی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کا کہہ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خان سے 5 گھنٹے تفتیش، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور عمران خان کے ذاتی اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے)
ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔