وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔
خط میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عمل کو فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی رح کے منافی قرار دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، اس اقدام کے بعد صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے خط کے ذریعے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ تاحال اس آبادی کےلیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ این ایف سی میں شیئر نہ ملنے سے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل اور امن متاثر ہو رہا ہے، سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جو غیر آئینی اقدام ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2010 سے اب تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ نافذ العمل ہے، خیبر پختونخوا میں شامل ضم اضلاع کی آبادی کے شیئر کا تعین نہیں۔
خط میں کہا گیا کہ یہ عمل فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی روح کے منافی ہے، خیبر پختونخوا کو جائز حصہ دیے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی غیر آئینی توسیع قبول نہیں، مالی وسائل کی تقسیم کےلیے 10واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے ایف سی ایوارڈ خیبر پختونخوا کہا گیا کہ
پڑھیں:
احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملےپر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا،ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔
Post Views: 1