بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور بلوچستان کے مسائل کے طویل مدتی حل کی تشکیل پر مبنی وسیع تر بحث و مباحثے پر مشتمل تھی۔
سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ بارڈر مینجمنٹ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم اہم صوبائی مسائل ہیں لیکن یہ عوامی تحفظ اور بلوچستان کے شہریوں کے سکون پر فوقیت حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے مسائل پر دیگر مرکزی سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی کی کمی پر بھی مشترکہ تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے چیلنجز کا واحد قابلِ عمل حل جمہوری فریم ورک اور سیاسی طریقہ کار کے اندر موجود ہے۔
مزید بتایا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار کی چیئرمین بی این پی اخترمینگل سے ملاقات طے تھی تاہم سڑکوں کی بندش کے باعث یہ ملاقات مؤخر کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی بلوچستان کے مسائل کا اظہار کورٹ بار

پڑھیں:

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں شہریوں کی تشویش میں اضافہ کر رہی ہیں۔

وادی نیلم سے رپورٹ کر رہے ہیں راجہ ابریز

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • JUI، PTIمیں دوریاں، اپوزیشن اتحادخارج ازامکان
  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟