صارفین کو کتنے کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔
شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔.
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوگی۔
راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشی اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں، ایس این جی پی ایل کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا۔
انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 52ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 220روپے کی کمی سے 6ہزار 464روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 189روپے کی کمی سے 5ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔