2025-04-22@21:05:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1526
«ملک کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید...
ملک کی معاشی ترقی میں توانائی کے شعبے کو بنیادی عامل کی حیثیت حاصل ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے سے پیداواری اخراجات میں جو رد و بدل ہوتا ہے، اس سے اشیاء کی قیمتیں گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایک طویل عرصے سے بحران کا شکار چلا آ رہا ہے، بالخصوص بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج اضافے کے باعث نہ صرف مہنگائی میں برق رفتار اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بجلی کے بھاری بلز عوام کی قوت ادائیگی سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ایک عام آدمی اور دہاڑی دار مزدور جو کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اس کے لیے اپنے بچوں کے نان شبینہ...
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم قائم مقام صدر ہان ڈَک سو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے ٹیرف سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے صدر ٹرمپ سے ٹیرف کے معاملے پر حقائق کو سامنے رکھ فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ہان ڈک سو نے کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تجارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کی طرح امریکا پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ آج ہی جنوبی صدر...
ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے ایک مختصر خطاب میں چند اہم نکات کیطرف شرکاء تقریب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تہوار لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پُروقار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں 15 سے زائد ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ، مختلف مذاہب و مکاتب فکر کے رہنماؤں، مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹیز، سیاسی و سماجی اور تعلیمی تنظیموں و اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام میں میڈیا کے منتخب افراد و دیگر میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے اشخاص بھی موجود رہے۔ مجموعی طور پر...
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ قانون ایسے وقت میں لایا گیا ہے جب پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آندھی چل رہی ہے، ہماری بہت سی مساجد اور درگاہوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، وہاں مندر ہونے کے دعویٰ کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت کی جانب سے بنائے گئے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف داخل عرضداشت پر 16 اپریل کو سپریم کورٹ آف انڈیا سماعت کرے گی۔ گذشتہ پیر کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضداشت پر جلد از جلد سماعت کے لئے جانے کی چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ سے گذارش کی تھی، چیف جسٹس...
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر کی کمی کے بعد 3,010 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کر لیتے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ہے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔ ملک کو قرض پر چلایا جا رہا ہے حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر...
فوٹو: فائل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے اسمبلی کا وقت محدود کریں، طالب علموں کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں۔ سال 2024 پنجاب کا گرم ترین سال رہامحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2024...
ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ، مریم اورنگزیب کا عوام کے نام انتباہی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سینرصوبا ئی وزیرمریم اورنگزیب نے ملک بھر شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظرعوام کے نام انتباہی پیغام جاری کردیا ہیمریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو الرٹ کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔صوبائی وزیر کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جس کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم...
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی وجہ سے بارشوں میں 40 فیصد تک کمی ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کے بحران نے 100 سالہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد تھی جو اس سال 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے اس کے علاوہ تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر پانی کی کمی 37 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواﺅں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.(جاری ہے) پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ میں درمیانی...
اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ...
چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی...

منرلز فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے پر اعتماد کا مظہرہے، علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب میں کہا کہ فورم کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے کے مواقع اجاگر کرنا ہے۔ فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، زرمبادلہ میں اضافہ، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل ہوئی۔ معاشی محاذ پر یہ کامیابیاں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ موڈی اور فنچ جیسے عالمی ادارے پاکستان کی معاشی...
ریاض احمدچودھری ایک امریکی ڈرائیور ٹریننگ کمپنی نے 53ممالک میں تحقیق کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت گاڑی چلانے کے لیے دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔یہ رپورٹ بین الاقوامی ڈرائیورز ایجوکیشن کمپنی Zutobi.com نے جاری کی ہے جواس سلسلے میںمتعدد ممالک میں کورسز کراتی ہے۔رپورٹ میںجنوبی افریقہ کو گاڑی چلانے کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔مسلسل چوتھے سال ناروے ڈرائیونگ کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے مسلسل دوسرے سال فہرست میں اپنی آخری پوزیشن برقرار رکھی۔زوٹوبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے موٹر ویز پر رفتار کی حد، ڈرائیوروں کے لیے خون میں الکوحل کی ملاوٹ کی حد اور سڑک...
---فائل فوٹو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔محکمۂ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی۔ دریائے سندھ میں پانی کے زائد نقصانات سے ملک میں پانی کی قلت مزید سنگین اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ... تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی قلت 39 فیصد تھی، رواں...
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو رہا کردیا گیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے آج ضمانت منظور کی تھی۔ کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔ نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، حکومتی نااہلی اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل...
دوشنبے: وسط ایشیائی ملک تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بجلی کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اب فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرے یا اسے بائی پاس کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ تاجکستان میں دہائیوں سے جاری توانائی بحران پانی کی کمی کے باعث مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، ملک میں سال میں...
ملک کے تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ آج تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7اپریل کو منگلا...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہی ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں طالب علم اور آن لائن کام کرنے والے برباد ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں انٹرنیٹ مسائل پر وزارت داخلہ نے خط کا جواب نہیں دیا، امین الحقامین الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ مسائل پر وزارت داخلہ کو خطوط لکھے جن کا جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیٹ نہیں دینا تو اسپیکٹرم کی نیلامی کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بابوں والے جواب نہیں حقیقی جواب چاہیے۔اس پر اسپیکر ایاز صادق...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی جانب سے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خصدار، قلات، مستونگ، حب، گوادر اور تربت میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم بی این پی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وڈھ میں بیٹھے پُرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر شیئر کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کیخلاف کسی قسم کی سازشوں کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔ میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کیلئے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا...
محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے...
شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ...
کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت متعارف کرائی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل کو ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارین پنجاب، ہری جدوجہد کمیٹی، کروفٹر فاؤنڈیشن اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 اپریل (آئندہ اتوار) کو مختلف شہروں اور پبلک سیکٹر فارمز میں ریلیاں اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔ شرکا کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے اور کسانوں کی ان زمینوں سے بے دخلی روکنے کا مطالبہ کریں گے جن پر وہ نسلوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب میں متنازع نہروں کی تعمیر پر پابندی کا...
پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز کراچی:پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونے والے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ان پر دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا درج ہے۔
کراچی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس قبل عدالت نے 3 اپریل کو کیس کی...
شکیل دہلوی— فائل فوٹو عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے۔شکیل دہلوی مرعوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر 1بج کر 5 منٹ پر بہادر آباد کراچی میں واقع عالمگیر مسجد میں ادا کی جائے گی۔اہلِ خانہ کے مطابق شکیل دہلوی کچھ عرصے سے علیل تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیس کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اسی وقت...
لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج مجھے یہاں بھیجا ہے، میں ان کا مشکور ہوں اور گولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دیے تو ایک بچے کے ہائر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ادارے کی صدر ثریا انور، سینیٹر ولید اقبال، کامران لاشاری،...
اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت...
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو کچھ پارٹیوں کیطرف سے دی گئی حمایت نے انکے نام نہاد سیکولر چہرہ پوری طرح سے بے نقاب کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آج کہا کہ وہ تمام مذاہب، برادریوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرے گا۔ بورڈ نے کہا کہ یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس قانون کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کیا جاتا۔ پارلیمنٹ میں وقف بل کی حمایت کرنے پر این ڈی اے میں شامل پارٹیوں جے ڈی یو، ٹی ڈی پی اور ایل جے پی (رام ولاس)...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔" وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ Post Views: 1
وفاقی وزیر امیر مقام(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، 12 سال سے نااہل لوگ خیبر پختونخوا پر مسلط ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ دفتر پشاور میں بھی کھول رہے ہیں، آپ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کریں، آرمی چیف نے بھی ملکی معیشت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی بقا کےلیے متحد ہونا چاہیے۔
ملک کے ٹوٹنے کا خواب دیکھنے والی جماعت خود ٹکڑے ہوگئی، مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 3 ٹکڑوں کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیر اعظم نے بجلی کے ریٹ کم کرکے عوام کو جو عید کا تحفہ دیا، وہ کسی محجزے سے کم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں سمیت تمام شعبوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے، الیکشن مہم...
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف رواں ماہ 12 اپریل کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوں گے۔ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کا طبعی معائنہ کیا اور میاں نواز شریف کو لندن میں علاج کا مشورہ دیا تھا۔ مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عید کے بعد کیا کرنے جارہے ہیں؟ پارٹی ذرائع کے مطابق طبیعت ناسازی پر ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک سفر سے روکا تھا۔ میاں نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے اس دوران لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے ان کا خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گئیں۔...
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیر اعظم نے بجلی کے ریٹ کم کرکے عوام کو جو عید کا تحفہ دیا، وہ کسی محجزے سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں سمیت تمام شعبوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے، الیکشن مہم کے دوران نوازشریف نے قوم سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے، ملک کو 3 ٹکڑنے کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے...
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لئے روانہ کر دیا۔اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو وہ کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ دشمن تاک میں تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔ سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 127 میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ لوگ یعنی عوام ہماری طاقت ہے۔ ہم نے مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری۔ مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں...
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ایک خوشگوار اور پُررونق عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، طلباء اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب میں اتحاد، خوشی اور ثقافتی ہم آہنگی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمیونٹی کو دلی عید کی مبارکباد دی اور بیلجیئم و یورپی یونین کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔ موسمیات کے مطابق آئندہ 02 سے 03 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو،شہید بینظیر آباد،مٹھی44،ٹنڈو جام،حیدرآباد،پڈھیدن ،چھور43،سکرنڈ، میر پور خاص ، موہنجو دڑو ، لسبیلہ ، 42، تربت اور نوکنڈی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی، یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، سیاسی مفادات کےلیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ...
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
ویب ڈیسک : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔کہ بجلی...
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا مستونگ کے علاقے لک پاس میں دھرنا جاری ہے، جبکہ حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کی آخری کوشش بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے۔ مذاکرات کے لیے حکومتی وفد کی قیادت سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی، اور بلا مشروط دھرنا ختم کرنے کی پیشکش کی۔ یہ بھی پڑھیں اختر مینگل کے بعد جمہوری وطن پارٹی نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا بی این پی رہنما ساجد ترین کے مطابق بی این پی نے حکومتی وفد کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے، تاہم اب بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین اور افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سردار اختر مینگل نے کل 6 اپریل کو کوئٹہ...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اسلام آباد سے موصولہ خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق حکام نے جمعہ چار اپریل سے افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی حقوق کے گروپوں کی طرف سے ان لوگوں کو جنہیں طالبان کے ظلم و ستم کا خطرات کا سامنا ہے، بچانے کے مطالبات کیے گئے تھے۔ پاکستانی حکام نے ان مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے قریب 10 لاکھ افغان مہاجرین کو زبردستی واپس وطن بھیجنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں افغان خواتین کارکنوں کو ملک بدری کا خوف پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار ذولکفل حسین کے مطابق، ''پولیس نے افغان باشندوں کو گرفتار کرنا شروع کر...
مظاہرہ کرنے والے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "وقف بل واپس لو" اور "UCC کو مسترد کرو" لکھا ہوا تھا، ساتھ ہی ساتھ ہجوم نے "تاناشاہی نہیں چلے" جیسے نعرے بھی لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک گیر احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوا اور ملک بھر میں پھیل گیا۔ مغربی بنگال سے لے کر گجرات تک، بہار سے تمل ناڈو تک اور تلنگانہ، کرناٹک، آسام اور جھارکھنڈ تک مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اس بل کی مخالفت کے لئے احتجاج شروع کردیا۔ احمد آباد میں تاریخی جامع مسجد اور سیدی سید مسجد میں نماز جمعہ کے...
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔ مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفاعت علی نے کہا کہ یہ مشن سی ایس ایس میں حیاتیاتی اور طبی سائنس، ایرو اسپیس، اپلائیڈ فزکس، فلوئڈ میکینکس، خلائی تابکاری، ماحولیات، مادی سائنسز، مائیکرو گریوٹی اسٹڈیز، اور فلکیات سمیت مختلف شعبوں میں جدید سائنسی تجربات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لیے بھیجے گا۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بھی وقف بل پیش کرنے کیلئے بی جے پی کی تنقید کی ہے اور بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ سے وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلم سماج کے لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کولکاتا، حیدرآباد، ممبئی سمیت ملک کے الگ الگ مقامات پر وقف بل کے خلاف مسلم تنظیمیوں نے احتجاج کیا ہے۔ اس درمیان وقف ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی جانب سے عرضی داخل کی...
دبئی : دی سٹی فاؤنڈیشن امریکہ ایک غیر نفع بخش تنظیم ہے جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے اسے اس کام میں لکشمی فوڈز کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ دونوں اداروں کو اس شراکت داری پر فخر ہے اور وہ اسے مستقبل میں جاری رکھنے سے متعلق بھی پرعزم ہیں۔ اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے دی سٹی فاؤنڈیشن نے امریکی شہر ٹریبیکا میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 سے زائد صاحب ثروت افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ۔ اس عشائیہ کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی تھی۔...
راؤ دلشاد : سربراہ ن لیگ نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا،سربراہ ن لیگ محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورایکسپورٹ بڑھے گی،مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،...
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لیے بھیجے گا۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لئے بھیجے گا۔یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی سٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لئے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج ملک بھر کی طرح گڑھی خدا بخش بھٹو میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے، جہاں پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ملک بھر سے قافلوں کی گڑھی خدا بخش بھٹو آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلسے کا باضابطہ آغاز سہہ پہر 2 بجے ہوگا جس میں ملک بھر سے آئے شعرا اپنی شاعری کے ذریعے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے، پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سٹیل ملز اور قومی پیداواری ادارے بنے، صدارتی ریفرنس پر ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) نیپال میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نوعمری میں بیاہی جاتی ہے جس سے ان کی زندگی، معاشرہ اور ملک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس مسئلے پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کی بدولت ایسی شادیوں میں اب نمایاں کمی آنے لگی ہے۔ملک میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی نمائندہ ایلس اکونگا نے یو این نیوز کے ویبو مشرا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نیپال میں نوعمری کی شادی ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جو لڑکیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ تقریباً 18 سال پہلے ملک میں ایسی شادیوں کی شرح...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما، اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، جنہوں نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا اور قوم کو پہلا متفقہ آئین...
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔ اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی...

میراکوئی باپ نہ بنے ،مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا،نازیبا ویڈیو لیک کے بعد مناہل ملک نے ڈھٹائی کی حد کردی
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی عید کے دنوں میں ایک بار پھر نازیبا ویڈیو لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ، اب نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل دیا ہے مناہل ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دیکھے جو اپنے گھروں پر نظر ڈالنے کی بجائے دوسرے گھروں پر زیادہ رکھتے ہیں، میں نے کہنا تھا کہ جو جو لوگ میرے بارے باتیں کر رہے ہیں، کرتے رہیں، یہ جو اب مناہل ہے اس کو گھنٹہ فرق نہیں پڑتا کسی کے بولنے سے کسی کے کچھ کہنے سے،مجھے دو نمبر گھٹیا کہا گیا، اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا، اگر میں یہی ہوںتو اللہ نے...
دنیا بھر میں پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے انڈیکس جاری کرنے والے ادارے نوماڈ پاسپورٹس انڈیکس کے مطابق یورپی ملک آئرلینڈ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار پایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایک ایشیائی ملک سب سے اوپر، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کا فیصلہ کسی بھی ملک میں انسانی حقوق اور امن و امان کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، چنانچہ اس کڑے معیار کے مطابق ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال 2025 کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ نوماڈ...

ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔اس اقدام سے زراعت، صنعت و عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ پچھلے دو یوم سے مایوسی پھیلانے والے عناصر جو ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار دیکھنا چاہتے ہیں والوں کو آج مایوسی سے دوچار ہونا پڑا۔(جاری ہے) گو کہ معیشت بحالی کے لیے ہم نے خطے کی مناسبت کے لحاظ سے ٹیرف کمی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہم سمجھتے ہیں موجودہ فیصلہ مناسب پیش رفت ہے۔پی بی ایف سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں آئندہ سہ ماہی میں مارک اپ میں بارہ فیصد سے کم کرکے آٹھ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
رطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انسٹیٹیوٹ برائے پبلک پالیسی ریسرچ کا کہنا ہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کہ جاگوار لینڈ روور اور کاؤلے کی منی فیکٹری اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 25000 سے زیادہ کار مینوفیکچرنگ سے منسلک نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ بھاری ٹیرف کی وجہ سے برطانیہ میں 25 ہزار سے زائد نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ برطانیہ نے امریکہ کو گذشتہ برس تقریباً 60 ارب پاؤنڈ کی مصنوعات برآمد کیں جن میں کاریں، مشینری، گاڑیاں اور فارماسوٹیکل سے منسلک اشیا شامل ہیں۔ اگر امریکہ کی جانب سے درآمدات پر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے...
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے بعد گرمی کی شدت زیادہ ہو گی، آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی صورت حال میں بہتری...
امریکی حکومت نے نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے دو سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔ سعودی طالب علم صالح الجوراد سمیت دو طلبہ ملک چھوڑنے پر مجبور، نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکی حکومت سے ویزا منسوخی پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔ نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے طلبہ کی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ اپنی تعلیم بیرون ملک آن لائن سے مکمل کر سکیں گے۔ Post Views: 1
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کہنا ہے کہ اس بل سے وقف املاک پر سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر غیرقانونی دعوؤں میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کیلئے انہیں ضبط کرنا آسان ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلسل اس بل کی مخالفت کررہا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت میں 5 کروڑ ای-میل حکومت کو موصول ہوئیں لیکن کسی...
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے اپنے ملک میں ضم کردے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے حملوں میں اضافہ، مزید 21 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران الجزیرہ کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انہیں اسرائیلی سیکیورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی انتباہات کے بعد 2 روز سے غزہ کی پٹی کے...
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور صفِ اول کی اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے میٹھی عید کے موقع پر تصویریں شیئر کر کے اپنے مداحوں کی عید مزید میٹھی بنادی ہے۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک مشترکا پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو خوشگوار موڈ میں خوبصورت اور رومانٹک تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) ڈرامہ شائقین و کرکٹ کے متوالوں کی پسندیدہ جوڑی نے اپنی پوسٹ کو ’عید‘ کا کیپشن دیا ہے اور ساتھ میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔ تصویروں کے مطابق ثناء...
ویب ڈیسک :امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب غیر ملکی طالب علموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا...
دنیا میں کوئی اور ملک اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو اتنے طویل عرصے تک پناہ نہیں دے سکا، لیکن پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں اور بہنوں کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے۔ دہشت گردی، معاشی بحرانوں اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، پاکستان نے کبھی بھی افغان مہاجرین سے منہ نہیں موڑا اور ان کی عزت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عید کی تعطیلات کے بعد سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سال سے زائد عرصے تک، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے ایک مضبوط سہارا رہا ہے، انہیں پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، حالانکہ خود پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔...
اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار نے منگل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی حکومت نے مخصوص دستاویزات کے حامل افغان پناہ گزینوں کو 31 مارچ تک ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک سرکاری عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان شہریوں کے ملک سے جانے کی آخری تاریخ میں عیدالفطر کی تعطیلات...
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلو میٹر دور تھا جب کہ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کے حوالے سے شی جن پھنگ کا اہم مضمون “چھوشی” میگزین میں شائع ہوگا
بیجنگ :1 اپریل کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھںگ کا اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کی جانب بہادری سے آگے بڑھنا” ۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی قوم کی ترقی ہے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت ملک کی طاقت ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا ہے ، سائنس...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔عیدگاہ گراؤنڈ میں مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، ملک میں سیاسی بحران ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی...
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔نماز کےبعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی Post Views: 1
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس گردی کی سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں وردی میں ملبوس سب انسپکٹر ریحان خان نے ساتھیوں نے ساتھ مل کر اوسیز اور پاکستان میں بزنس کرنے والے بزنس مین کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ریحان خان سب انسپکٹر و حواریوں کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی ٹارچر سیل رکھنے کا بھی انکشاف ہوا، متاثرہ بزنس مین نے پولیس سے رجوع کرلیا حکام کا سخت نوٹس سب انسپکٹر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پاکستان اور یو اے ہی میں بزنس ہے یو اے ای سے بزنس کے سلسلے پاکستان آیا ہوا تھا، لاہور سے اپنی گاڑی پر واپس اپنی رہاہش گاہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی آرھا تھا، لیک ویو جنکشن...