ملک کے 3 ٹکڑوں کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیر اعظم نے بجلی کے ریٹ کم کرکے عوام کو جو عید کا تحفہ دیا، وہ کسی محجزے سے کم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں سمیت تمام شعبوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے، الیکشن مہم کے دوران نوازشریف نے قوم سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے، ملک کو 3 ٹکڑنے کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری ختم کی، نواز شریف کے دور میں ترقی، روزگار، مفت دوائیاں، اسکول، اسپتال، موٹروے اور میٹرو بنیں، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو تباہ کیا، معیشت کو برباد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کے دفتر کو تالے لگا دیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب ہر روز عوام کو ریلیف کے منصوبے دے رہی ہیں، رمضان بازار میں عوام کو 1 ارب 11 کروڑ کا ریلیف دیا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ رمضان پیکج میں 10 ہزار روپے کا راشن گھروں تک پہنچایا گیا، وزیراعلیٰ خود سبزی، آٹا، چینی کی قیمتیں چیک کر رہی ہیں، مریم نواز میو اسپتال اور جنرل اسپتال گئیں، مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، کسان دشمن پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
پنجاب کے ہر اسپتال میں اعلان کیا جا رہا ہے مریضوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں، اسپتال فارمیسی کی لسٹ آویزاں ہے، ڈاکٹر ڈیوٹی روسٹر سامنے ہے، جو ڈاکٹرز احتجاج کررہے ہیں صحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دیں، یہی توانائی عوامی خدمت پر صرف کریں احتجاج سے کچھ نہیں ہونا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا روڈ پر آنا کون سی نئی بات ہے، ان کا کام پولیس و رینجرز کے سر پھاڑنا ہے، پی ٹی آئی والے اور گنڈا پور پولیس یا فائر بریگیڈ لائیں تو عوام ان کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی و انتشار کی جگہ دینے میں واضح فرق ہے دہشت گردی و قانون کی خلاف ورزی پر اگر میں بھی حصہ بنوں گی تو قانون راستہ لے گا، ہم نے اس ملک کو انتشار سے بچانا ہے اگر چوبیس کروڑ عوام کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر کافی دیر سے سن رہی ہوں، کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے، صوبائیت کا تاثر نہیں دینا چاہیے، سی سی آئی کا پلیٹ فارم موجود ہے پارلیمنٹ کے فورم پر بات کرسکتے ہیں، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، آئین میں سب لکھا ہوا ہے، پنجاب و سندھ کا اپنا پانی ہے، فورمز پر بھی بات ہونی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص اچکزئی صاحب اور مولانا فضل الرحمن کی سرپر چادر لے کر نقل اتارتا تھا، وہ کنٹینرپر چڑھ کر انتشار پیدا کرنے، حملہ کرنے اور ملک کو بند کرنے کی بات کرتا رہا، جعفر ایکسپریس حملے پر سیاست کوئی جماعت کر سکتی ہے؟ عقل رکھنے والا ایسی سیاست کیسے کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کےلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہت محنت کی ہے ہر شخص ہر ادارے نے اپنا حصہ ڈالا ہے، امریکی ٹیرف پاکستان پر لگنے پر کہوں گی کہ ایسی بات نہیں کروں گی دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نالائقی نااہلی پر پی ٹی آئی کو یاد رکھا جاتا ہے جب مہنگائی صفر اعشاریہ سات فیصد پر آئی تو لوگوں نے پی ٹی آئی کو یاد تو کیا ہوگا، انہوں نے یاد رکھا نالائقی چور بازاری اتنے چھوٹے لوگ تھے کہ قومی پائلٹس کو رسوا کرکے چلے گئے چھ سال کے بعد اب پائلٹس بحال ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایک سال میں جس طرح مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند رکھا پرائس کنٹرول پر ادارہ قائم کردیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب عوام کو ریلیف پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے ملک کو
پڑھیں:
غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے والے ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے جنہوں نے 2007 یا اس کے بعد کسی بھی حوالے سے غزہ کا دورہ کیا ہے۔
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام افراد کی سوشل میڈیا اسکریننگ کی جائے گی جنہوں گزشتہ 18 سالوں میں غزہ کا دورہ کیا ہوں اور اب امریکا کے امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا کے حصول کے خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ویزے کے خواہشمندوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی چھان بین کا فیصلہ
ان احکامات کی روشنی میں غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ وابستہ ملازمین اور رضاکاروں کی بھی سوشل میڈیا اسکریننگ کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق اگر ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ‘سیکیورٹی معاملات سے متعلق توہین آمیز’ خیالات پائے گئے تو ویزا کی درخواست کی مختلف ایجنسیز کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی۔
اس سے قبل مارکو روبیو نے اعلان کیا تھا کہ ان کے محکمے نے سال کے آغاز سے اب تک 300 افراد کے ویزے منسوخ کردیے ہیں جن میں سے کئی ایسے طلبہ بھی تھے جنہوں نے غزہ سے متعلق امریکی کردار پر تنقید کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Gaza VISA اسرائیل فلسطین تنازع امریکی ویزا غزہ فلسطین