پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری
عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس قبل عدالت نے 3 اپریل کو کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کودوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پیکا ایکٹ عدالت نے
پڑھیں:
اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔اختر مینگل نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی ۔