پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں:شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کر لیتے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ہے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔ ملک کو قرض پر چلایا جا رہا ہے حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر میں کوئی رد عمل نہیں دے سکتا، اعظم سواتی کے بیان کا جواب دینے کے لئے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ جب سب کا محور ایک بانی پی ٹی ائی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو بھی پی ٹی ائی میں سیاست کر رہا ہے وہ پانی پی ٹی ائی کی وجہ سے ہے، بڑے بڑے لوگوں کی حیثیت کو دیکھ لیا ہے ان کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں، ڈیل کی باتیں اخبارات میں پھیلائی جاتی رہیں ۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 600 دن سے زائد جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کر لیتے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ہے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں بدامنی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے، اتنے بڑے چیلنجز ہوں تو عوام کی سپورٹ کے بغیر حالات بہتر نہیں کئے جا سکتے، ملک کی چار اکائیوں میں سے تین اکائیوں میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے مفادات کے لئے فیصلہ کرتا ہے، پاکستان میں ملک کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے فیصلے کیے جاتے ہیں، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے عدالتوں کو ایگزیکٹو کے نیچے کر دیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو قرض پر چلایا جا رہا ہے حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں، قرض دارملک کیسے اپنی خارجہ پالیسی بنا سکتا ہے، کوئی آپشنز ہی موجود نہیں ہوتے۔
سندھ کے سینئر وزیر کا ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی پی ٹی آئی کے لئے ملک کی کہا کہ
پڑھیں:
کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر اہم سیاسی جماعت کے عہدیداران پر درج
گل شاہ: ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداران اور کارکنوں پر ہوئی ہے۔
ایف آئی آر میں ضلعی صدر سید جلال شاہ ، حیدر شورو، حکیم بروھی ، جاوید جانوری ، اور چار دیگر افراد نامزد ہیں۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔