مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نئے وقف قانون کے منسوخ ہونے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو کچھ پارٹیوں کیطرف سے دی گئی حمایت نے انکے نام نہاد سیکولر چہرہ پوری طرح سے بے نقاب کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آج کہا کہ وہ تمام مذاہب، برادریوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرے گا۔ بورڈ نے کہا کہ یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس قانون کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کیا جاتا۔ پارلیمنٹ میں وقف بل کی حمایت کرنے پر این ڈی اے میں شامل پارٹیوں جے ڈی یو، ٹی ڈی پی اور ایل جے پی (رام ولاس) پر تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے کہا کہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو کچھ پارٹیوں کی طرف سے دی گئی حمایت نے ان کے نام نہاد سیکولر چہرہ پوری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔
اے آئی ایم پی ایل بی نے زور دے کر کہا کہ وہ تمام مذاہب، برادریوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس قانون کے خلاف ملک گیر تحریک کی قیادت کرے گا اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ترامیم کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کر دیا جاتا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ہندوستان کے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ قیادت اس معاملے میں کوئی بھی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ملک میں انصاف کے متلاشی تمام لوگوں کے ساتھ مل کر ان "جابرانہ ترامیم" کے خلاف آئینی فریم ورک کے اندر ایک مضبوط تحریک شروع کرے گا۔ سنیچر کو بورڈ کے عہدیداروں کے اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا گیا۔
بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے ملک گیر مہم کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ ان امتیازی اور غیر منصفانہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے نہ صرف قانونی راستہ اختیار کرے گا بلکہ احتجاج کے تمام جمہوری اور پُرامن طریقے بھی استعمال کرے گا۔ ان مظاہروں میں علامتی احتجاج جیسے سیاہ پٹیاں باندھنا، ساتھی شہریوں کے ساتھ مل کر گول میز ملاقاتیں اور پریس کانفرنسیں وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم قائدین سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں علامتی گرفتاریاں دیں گے اور ضلع سطح پر احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے تمام مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے صبر، تحمل اور اپنے موقف پر ثابت قدم رہنے کی اپیل کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ مل کر نے کہا کہ ملک گیر کرے گا
پڑھیں:
سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
رہنما جے یو آئی ف مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق 24، 25 اور 26 اپریل کو جلسہ کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔ 24 اپریل کو کندھ کوٹ سے انڈس ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 26 اپریل کو ضلع سکھر میں موٹروے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ
مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق اگلے مرحلے میں تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دیا جائےگا۔ جمعیت علما اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی، کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق ہوش کے ناخن لے، سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کیا ہے، سندھو دریا میں پہلے ہی پانی کی قلت کی وجہ سے زیر زمین پانی زہر بنتا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جے یو آئی ف سندھو بچاؤ تحریک سندھو دریا مولانا راشد محمود سومرو