ملک کو بھٹو وژن کے مطابق خودمختار اور ترقی یافتہ بنائیں گے ،صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے
صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے ، جنہوں نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا اور قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا جبکہ اُن کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، مزدوروں، کسانوں، اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے ، انہیں بااختیار بنایا، اُن کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت، اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ‘ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے ، پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ بھٹو کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے ‘۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شہید ذوالفقار علی بھٹو صدر مملکت کے مطابق نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پی پی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
یوسی چیئرمین عامر بھٹو، فائل فوٹوکراچی میں پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے پولیس کو 120 گز پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
پولیس کے مطابق پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ کے وقت عامر بھٹو کے والد اور کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔
عامر بھٹو کے والد اور کوآرڈینیٹر نے بھی قاتلوں پر فائرنگ کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 7 اور 9 ایم ایم کے 3 خول ملے ہیں۔
عامر بھٹو کے دفتر میں آنے والے قاتلوں کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، ملزمان نے بیٹھتے ہی پانی مانگا اور پھر عامر بھٹو پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، موقع سے ایک 120 گز کے پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیا مقتول کو پلاٹ کے تنازعے پر ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، اس کی تحقیق بھی کرینگے،ابتدائی طور پر ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قتل سے قبل عامر بھٹو سے کس کس نے رابطہ کیا ریکارڈ حاصل کررہے ہیں، عامر بھٹو کے قتل کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔