2025-04-23@21:13:19 GMT
تلاش کی گنتی: 3979

«جنگ بندی معاہدے کے»:

(نئی خبر)
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موسیٰ رضا شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل تنظیم کے سابقہ صدر مرحوم مہر مزین عباس چاون کی قیادت میں لائسنسداران متولیان بانی مجالس عزاداران ماتمی انجمن اور دیگر عزاداری سے وابستہ عزاداران اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں، اب چونکہ ایام عزا قریب ہیں اس لیے تمام مکاتب عزاداری سے جاری مشاورت کے بعد تنظیم نوکے قواعد پر عمل درامد کر کے صدارت کے لیے مجھے منتخب کر لیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے صدر سید موسی رضا شاہ بخاری نے اراکین کے ہمراہ تنظیم کی تشکیل نو اور آمدہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں ملتان پریس...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں۔ اسکے ساتھ ہی غیر نصابی...
    راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو  اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    فائل فوٹو۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے، اطلاق 17 اپریل سے 16جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی...
    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات...
    کانفرنس میں طے پایا کہ ہر سال گلگت بلتستان کے چیمبرز اور چائنا کے انویسٹرز کی 4 میٹنگز ہوں گی، جس میں سے دو اجلاس چین میں اور دو گلگت بلتستان میں ہوں گے، اسی سلسلے کی اگلی کانفرنس ہنزہ میں ہو گی۔  اسلام ٹائمز۔ چین میں بارڈر ٹریڈ زون تاشغرغن میں تین روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاک چین تجارت میں اضافے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ چین اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے مابین کئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔ 3 روزہ کانفرنس کے اختتام پر دونوں ملکوں کے تاجروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی...
    ویب ڈیسک :  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں توسیع و تزین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں، ٹریفک کےبہاؤ میں بہتری آچکی ہے، بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا ہ، بلوچستان کی اس سڑک کو جسے خونی ٹریک بھی کہا جاتا ہے، ہائی وے بنانے جارہے ہیں ، اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی ، 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے...
    اسلام آباد میں اچانک بارش کے ساتھ ہونے والی ژالہ باری سے سابق کرکٹر عمر گل کا گھر بھی متاثر ہوا۔ گزشتہ روز، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ژالہ باری اور بڑے سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس حوالے سے سابق کرکٹر عمر گل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’انسٹاگرام‘‘ پر اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کے گھر کے اندر اور باہر بھی بڑے بڑے اولے پڑے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Umar Gul (@umargulofficial) ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ عمر گل گھر کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )شاہ بلوط، شمالی نصف کرہ سے تعلق رکھنے والا ایک قیمتی پھل کا درخت، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے شمالی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شھرہ مانکی کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد نے بتائی ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ بلوط ان کی اقتصادی قدر، غذائیت سے بھرپور اور خوشبودار گری دار میوے، قیمتی لکڑی، اور زرعی جنگلات کے نظام میں کردار کی وجہ سے قابل قدر ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شاہ بلوط کو پاکستان میں پھلوں کی نئی...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ۔اسی طرح اس قانون کے بنانے میں وفاقی حکومت یا ایس آئی ایف سی سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر نے ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ وفاق سے معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) سائنس دان کرہ ارض سے باہر جانداروں کے وجود کے بارے میں امیدیں بڑھانے کے خلاف احتیاط پر زور دیتے رہے ہیں۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر اب تک کی ایسی سب سے مضبوط نشانیاں دریافت کی ہیں، جو ایک دوسرے سیارے پر بھی زندگی کی ممکنہ موجودگی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے بدھ کے روز بتایا کہ انہیں ’’ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک بڑے سیارے پر ممکنہ زندگی کی اب تک کی مضبوط ترین نشانیاں ملی ہیں۔‘‘ کرہ ارض سے متعلق پانچ باتیں جو آپ کو پتہ ہونا چاہییں کیمبرج یونیورسٹی کے ماہر فلکیاتی طبیعیات نکو...
    —فائل فوٹو 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی 2024ء کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان، بس اسٹینڈ پر 4 افراد کی لڑکی سے مبینہ زیادتیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 862، اغواء کے 668، گمشدگی کے 82 اور کم عمری کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جنسی زیادتی...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے 7 ”محفوظ“ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس کا مقصد تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا اور ان ممالک کے شہریوں کے لیے بلاک میں پناہ حاصل کرنے کا عمل مشکل بنانا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں تاہم یورپی یونین کے لیے ضروری ہے کہ اس اقدام کے نفاذ سے قبل بلاک کی پارلیمنٹ اور ارکان کی منظوری لی جائے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے اس اقدام سے یورپی یونین کی حکومتوں کو ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے دائر کی جانے والی سیاسی پناہ کی...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں کرس رائٹ مشرق وسطیٰ کے سرکاری دورے پر ہیں اس دورے میں متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اس بارے میں بات چیت جاری ہے کہ کمرشل بنیادوں پر سعودی عرب میں جوہری توانائی کی صنعت کے قیام کے لیے کس طرح تعاون کیا جا سکتا ہے سعودی عرب ہمیشہ سے سویلین جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے...
    غیر ملکی سائنسدانوں کو ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہماری زمین کے علاوہ زندگی کے بارے میں اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندگی کے یہ اثا ہمارے اپنے نظام شمسی میں نہیں ہیں بلکہ ایک سیارے پر ملے ہیں جسے K2-18b کہا جاتا ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد زیر گردش  ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے K2-18b کے ماحول میں 2 گیسوں- ڈائمتھائل...
    ایف آئی آر کے مطابق سید صلاح الدین پر 1994ء میں آزاد کشمیر منتقل ہونے کے بعد سے عسکریت پسندی کو منظم کرنے کا الزام ہے جس میں عسکریت پسندوں کو تربیت دینا اور مسلح کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک عدالت نے 2002ء کے ایک قتل کیس میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیشن جج بڈگام اوم پرکاش بھگت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت سی آر پی سی کی دفعہ 512 کے تحت جاری کی جا رہی...
    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ 18 مارچ کو فلسطینی علاقے میں اپنی فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے غزہ کے 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی‘ بفر زون میں تبدیل کردیا ہے اور تقریباً ایک ہزار 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے تقریباً 30 فیصد علاقے کو اب آپریشنل سیکیورٹی پیرامیٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اسرائیلی فضائی حملوں نے عسکریت پسندوں کے تقریباً ایک ہزار 200 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور 18 مارچ سے اب تک 100 سے زیادہ افراد کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس سمیت اہم اداروں میں ہنر مندی کے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہواوے کے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے خصوصی تربیتی پروگراموں کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ ٹیکسلا اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے نصاب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع...
    آزاد کشمیر کی معروف سیاسی و سماجی رہنما شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نامور قانون دان و معروف سیاسی و سماجی رہنما شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار’’پام سنڈے‘‘ کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے جو کشمیریوں کے حق خودارایت کی بھرپور وکالت اور ترجمانی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کے بارے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھارتی تسلط کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کیلئے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے وحشیانہ بھارتی مطالم کا شکار کشمیریوں کے احساسات و...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا  کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
    امریکی فیڈرل ریزروز کے سربراہ جیروم پاول (Jerome Powell) نے بھی ٹرمپ ٹیرف کے نتیجے میں افراط زر کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ جیروم پاول کا کہنا ہے کہ اس ٹیرف کے نتیجے میں قلیل مدت میں افراط زر بڑھنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے جبکہ اس کے دیرپا نقصانات بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شرح سود میں کمی سے متعلق فیصلے سے پہلے مزید ڈیٹا کا انتظار کریں گے۔ امریکی فیڈرل ریزروز سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹیرف کے نتیجے میں ملازمتوں پر بھی برا اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ Post Views:...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج  شروع ہوں گے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا...
    —فائل فوٹو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترِ خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت کا آغاز کراچیپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست... بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب  ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات کی،  جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان  تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت احساس پروگرام سے متعلق اجلاس میں  علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان پروگراموں پر عملدرآمد کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، صوبائی حکومت کے اہم فلاحی منصوبے ہیں، ان پر عملدرآمد میں تاخیر قابل قبول نہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان پروگراموں کی بھر پور تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔ اضلاع کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ دیا جائے۔ خواتین، خصوصی افراد، نوجوانوں اور خواجہ سراؤں سمیت تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ احساس نوجوان پروگرام کے...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے موقف دینے سے انکار کردیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میں پاکستان سے ہوں میری خدمت پاکستان کے لیے ہے۔خیال رہے کہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج کل ہمارے دوست ہیں لیکن اس پارٹی نے پرویز خٹک، محمود خان اور عثمان بزدار کو وزرائے اعلیٰ بنایا، آج یہ تینوں پی ٹی آئی کے ہیں یا اسٹیبلمشنٹ کے ہیں۔
    سٹی42: اسلام آباد میں  امریکی سفارتخانےکے وفد نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور  وہاں قید ایک امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانے کے  وفدکو  امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر تک قونصلر  رسائی دی گئی۔ وفد کی امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔   ظاہر جعفرسابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالت  سے سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا  ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے  نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم...
    یورپی یونین نے 7 ممالک کی فہرست شائع کی ہے جنہیں وہ ’محفوظ‘ سمجھتی ہے کیونکہ رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے مائیگریشن میگنس برونر نے کہا ہے کہ بہت سے رکن...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ انہوں نے کشمیر میں تمام بڑی سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی پہل کی ہے اور ریاست کی خصوصی حیثیت کے دفاع کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد تشکیل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے بدھ کو سراغ رساں ادارے "را" کے سابق سربراہ اے ایس دُلت کے ان دعووں پر شدید ردعمل ظاہر کیا کہ انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی "درپردہ طور پر حمایت" کی تھی۔ فاروق عبداللہ نے دلت پر ان کی منظر عام پر آنے والی کتاب کی فروخت بڑھانے کے لئے "اوچھے ہتھکنڈے" استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے دُلت کے ان دعووں کو مسترد کیا کہ...
    ڈی جی خان: پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ کاررائیاں کی اور دعویٰ کیا کہ اہم علاقہ واگزار کروایا گیا ہے اور اس دوران 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا جبکہ دو مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور میں کچہ کریمنلز کے خلاف پکا  ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور بھرپور پیش قدمی سے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، جن میں علی شیر، ولی محمد، حبیب الرحمان، عبد الغفور اور عثمان عمرانی شامل۔ ان کا کہنا تھا کہ  گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں...
      اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہاہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں بنائی گئی بفر زون میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی معاہدے کے بعد بھی موجود رہیں گی  تاہم جنگ ختم کرنے کے لیے جنگ بندی معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔ گذشتہ ماہ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک وسیع ’سکیورٹی زون‘ قائم کر لیا جس کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جنوب اور ساحلی علاقوں میں محدود کر دیا گیا ہے۔ کاٹز نے فوجی کمانڈروں سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ماضی کے برعکس، آئی ڈی ایف ان علاقوں کو خالی نہیں کر رہی جو...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے یہ رقم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر لگانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کے بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ این 25 (چمن، کوئٹہ، قلات، خضدار، کراچی شاہراہ) کو دورویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ یہ بھی پڑھیں عوام کو پیٹرول میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ، کیا معاملہ عدالت تک جاسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کے درمیان پائی جانے والے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ جمعیت علمائے اور اسلام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر اعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ویمن کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں اتفاق نہیں اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، حالانکہ اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہوتی ہے، اسی وجہ سے ملک میں انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی...
    شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے شام میں دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے ملکی و عالمی سطح پر کیا کارہائے نمایاں انجام دیے؟   یہ منصوبہ مختلف رضاکارانہ طبی پروگراموں کی توسیع ہے جو کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے متعدد ممالک میں نافذ کیے گئے ہیں تاکہ محدود آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو علاج فراہم کیا جا سکے۔ شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کا یہ طبی منصوبہ 15 سے 22 اپریل 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے اس کی طبی ٹیم ’بالسم‘ ایسوسی ایشن فار ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ہیلتھ ڈویلپمنٹ شام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اپریل 2025ء) وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی تیاری اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے عالمی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے منظوری کے لیے آئندہ ماہ 'ورلڈ ہیلتھ اسمبلی' میں پیش کیا جائے گا۔اس مسودے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیراہتمام تین سال تک ہونے والی بات چیت کے بعد اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس میں ایسے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے وبائی بیماریوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں عالمگیر صحت عامہ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مساوات پر مبنی اقدامات میں...
    لاہور میں شہری کورونا وائرس کی علامات والے فلو سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں اور ہر گھر کے 3 سے 4 افراد فلو میں مبتلا ہیں۔ پلومونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان کے مطابق لاہور میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کے مطابق مریضوں میں کوویڈکی علامات آرہی ہیں، فلو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے، فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہےکہ فلو میں اینٹی بائیوٹک کھانےکی ضرورت نہیں، بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں۔ ڈاکٹر عرفان کے مطابق فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔
    رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اسٹیٹ بینک حکام سے خواتین کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال پوچھ لیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی جینڈر مین اسٹریمنگ کا اجلاس ہوا، شرکاء کو وزیراعظم کی ہدایت پر خواتین کو کاروبار کےلیے قرضوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔ ریونیو اسٹریم سوکھ چکی، بجٹ روپوں میں اور اخراجات ڈالرز میں ہیں، حنا ربانی کھرسابق وزیر خارجہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سربراہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہماری ریونیو اسٹریم سوکھ چکی ، بجٹ روپوں میں اور اخراجات ڈالرز میں ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکاء کو بریفنگ پیش کی اور بتایا کہ خواتین کے قرض اکاؤنٹس کی تعداد 32 فیصد جبکہ مردوں کے 68 فیصد ہیں۔انہوں نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ہزاروں قیمتی جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرکے محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ، ایل ڈی اے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پلرا اور ایل ڈی اے آپس میں ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پر کام کریں گے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ڈیجیٹل پراسیس کے لئے مستقل ٹیک پارٹنر کا کردار ادا کرے گی۔ پلرا نے نئی ٹیموں کی بھرتی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے پلرا کے ٹیک پارٹنر کے لئے ایجنڈا کی اصولی منظوری دے دی۔ پلرا ایل ڈی اے کی ستر ہزار نان سفٹڈ فائلز کو پراسیس کرے گا، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ آئندہ اجلاس میں پلرا اور ایل...
    اسلام آباد:دنیا کے دو بڑے  براعظموں، ایشیا اور افریقہ میں 110 سے زائد ممالک موجود ہیں، جو دنیا کی آبادی کا 70 فیصد ہیں. ایشیائی اور افریقی ممالک کے لوگ خوشحال، مستحکم اور باوقار زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟ اسی سوال سے “ایشیائی افریقی احیاء کا خواب” وجود میں آیا۔ 2015 میں ایشیائی اور  افریقی رہنماؤں کے اجلاس اور بانڈونگ کانفرنس کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیائی اور  افریقی رہنماؤں کے ساتھ  ان براعظموں کی ترقیاتی بحالی کا خواب پیش کیا تھا۔ شی جن پھنگ نے ایشیائی اور افریقی تعاون اور گلوبل ساؤتھ تعاون کی بنیاد پر شمالی جنوبی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا، اس حوالے سے مجوزہ تفصیلات سامنے آ گئیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے قابل ٹیکس آمدن کی حد 6 لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے جب کہ ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے۔تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینےکے لیے  تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔ دوسری جانب بھاری پنشن لینے والے پنشنرز پر بھی 5 فیصد سے 20 فیصد تک ٹیکس کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تجارتی جنگ میں شدت، چین پر ٹیرف  245 فیصدکردیا...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ،...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں امریکی سفارتی ٹیم کو نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ  امریکی نژاد مرکزی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ حکام کے مطابق امریکی سفارتی وفد نے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ظاہر جعفر سے ملاقات کی، جس کا مقصد امریکی شہری کو قانونی معاونت فراہم کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت...
    ویب ڈیسک: امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دی گئی ہے، جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔ وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار مائیکل پیٹرک، خاتون اہل کار ماریہ اور سکیورٹی آفیشل مہوش شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق  بات چیت تھا۔ Ansa Awais Content Writer
    امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس) امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دی گئی ہے، جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔ وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار مائیکل پیٹرک، خاتون اہل کار ماریہ اور سکیورٹی آفیشل مہوش شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔ امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق بات چیت تھا۔
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل ۔اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ۔چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں ۔   اس موقع پر نیول...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز نے گزشتہ روز کراچی کنگزکو 65 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد اسٹیڈیم سے شاہین شاہ آفریدی کی بیٹے آلیار اور اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے آلیار کو گود میں اٹھایا ہوا ہے جس میں ان کا چہرہ بھی واضح ہے۔ Shaheen Afridi with his son Aliyar after last night's match.❤️ pic.twitter.com/tFpyQepwbn — Salman (@SalmanAsif2007) April 16, 2025 ایک صارف نے لکھا کہ میچ کے بعد عالیار آفریدی کے بابا شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے پیارے لمحات۔ Adorable Aliyar Afridi post match...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سی پیک خوش حال مستقبل کی ضمانت ہے۔چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے زرعی اسکالر شپ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت...
    —اسکرین گریب اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیفپاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقد ہوئی۔ ...
    راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ نے بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ نئے بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں، جن کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ مقامی افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی...
    وہاڑی (نامہ نگار) ضلع وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کے قریب پاک آرمی کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا‘ تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پاک فوج...
    اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس نے کہا ہے کہ9 مئی کے تمام کیسز پر ٹرائل4  ماہ میں مکمل کرنے کا ایک ہی مرتبہ آرڈر جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ کے3  رکنی بنچ نے9 مئی مقدمات میں نامزد ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے حافظ فرحت عباس اور امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حافظ فرحت عباس کو جمعرات تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور ان کی عبوری ضمانت50  ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ چیف...
    کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی 11 مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سفارش پر لگائی گئی یہ پابندی 15 اپریل سے نافذ ہو کر 14 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹس اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 9 اہم سڑکوں پر 1+4 موٹر کیب رکشا (چنگچی) پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم 1+2 رکشہ محدود طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پابندی کی زد میں آنے والی سڑکوں میں شامل ہیں: – شاہراہ قائدین – شیر...
    عمران خان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست، صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے ۔بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر، جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، فواد...
    پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ کی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر عمران زیب خان، فومیکو کاشیوا اور فرمان خلجی شامل تھے، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان، انس محمود اور طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔
    رافائل گروسی آئندہ بدھ کی صبح تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ سمیت جوہری پروگرام کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" سے ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندہ "میخائل اولیانوف" نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے پس منظر میں انجام پائی جب رافائل گروسی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کی خبر میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میں نے IAEA کے سربراہ سے ملاقات کی۔ جس میں ہم نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان مستقبل میں ہونے والے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سیستان میں 8 بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے واقعے میں شہید کردیا جس کی جتنی...
    اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر انجنئیرنگ اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست پودے اور درخت لگانے اور شجرکاری مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا...
    مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح کر دیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نئے بلاک کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا۔نئے تعمیر شدہ بلاک میں جدید طرز کا آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو، گائنی کمپلیکس، بچوں کا شعبہ اور نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت یونٹ (NICU) شامل ہیں، جو خطے میں صحت کی سہولیات کو نئے معیار تک لے جانے کی علامت ہیں۔ ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان...
    سپریم کورٹ نے 9  مئی کے مزید متعدد اہم مقدمات کل سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ ان مقدمات میں ایک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی ہیں۔ جبکہ  سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف بھی اپیلیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ کل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بریت کی درخوست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی ہے۔ علاوہ ازیں  فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں تاثرات کے بجائے حقائق کا ادراک رکھنا چاہئے، گلگت بلتستان کے وسائل کو مقامی آبادی کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے میں ہم نہ صرف قانون سازی کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ آج ہم انفارمیشن وار فئیر سے گزر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے مرضی کے بیانیے بنا کر ہمیں گمراہ کرنے کوششیں ہو رہی ہیں، ہمیں تاثرات کے بجائے حقائق کا ادراک رکھنا چاہئے، گلگت بلتستان کے وسائل کو مقامی آبادی کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے میں ہم نہ صرف قانون سازی کر رہے...
    سپریم کورٹ نے 9مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر، جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کر دی گئی۔چیف...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل کو امریکہ میں ہی آئی فونز بنانے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کمپنیاں ملک کے اندر ہی پروڈکشن کریں۔ ایپل نے بھی وعدہ کیا کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ میں نہ فیکٹریاں ہیں، نہ وہ ماہر لوگ، اور نہ ہی وہ سپلائرز کا جال جو چین یا ایشیا میں موجود ہے۔ ہم سب سمجھتے ہیں کہ آئی فون چین میں صرف اس لیے بنتے ہیں کیونکہ مزدوری سستی ہے، یہ ایک پرانی بات ہو چکی ہے۔ اصل کہانی تھوڑی زیادہ دلچسپ ہے، اور خود ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی نے بیورو آف امیگریشن کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سے زیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے۔ بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے...
    بیجنگ:بدھ کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے آٹھویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ثقافتی طاقت کی تعمیر  کو  تیز کرنا “۔مضمون  میں  پانچ پہلوؤں سے ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے، ہمیں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ثقافتی ترقی کے راستے پر  گامزن  رہنا ہو گا۔ دوسرا یہ کہ پوری قوم کی ثقافتی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تیسرا، ہمیں ہمیشہ اس بات پر زور دینا چاہیے کہ ثقافتی تعمیر...
    ویب ڈیسک : بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز  اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔  رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ   ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے۔بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا...
    نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور پرتشدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یہ احتجاج پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، خاص طور پر بنگال کے مرشدآباد علاقے میں شدید ہنگامے دیکھنے کو ملے۔ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی اور پولیس کی بس بھی نذر آتش کر دی۔ مظاہروں کی شدت بڑھنے کے ساتھ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی۔ پولیس کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عوام کے سڑکوں پر نکلتے ہی پولیس نے طاقت کا...
    ---فائل فوٹو  9 مئی کے کیس میں نامزد تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت  میں 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ اظہر، فہیم خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔
    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے، دونوں معمولی زخمی ہوئے، زخمی پائلٹس کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں پائلٹ...
    بیرون ملک ملازمت کیلئے 2025 کے ابتدائی تین ماہ میں کتنے پاکستانی گئے؟ اعداد وشمار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی...
    وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے۔ چھوٹا طیارہ وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعےطیار سے بحفاظت اتر گئے تھے۔پولیس کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
    وہاڑی(نیوز ڈیسک)عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔ 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے مغربی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ طے کرنے کے لئے درکار تمام اہم نکات پر پورا ا±ترتا ہے۔ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے جوابی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور جب دیکھا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ اِن ٹیرف کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے تو ریکو ڈِک...
    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ  ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
    حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس کا مؤقف برقرار ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ اور قابض افواج کا انخلا ہونا چاہیئے۔ عہدیدار نے کہا کہ حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے تازہ مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر اختتام کو پہنچ گئے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فلسطینی اور مصری ذرائع نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا خواب نہیں چھوڑتا تو امریکا فوجی کارروائی سمیت ہر ممکن آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بظاہر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تاخیر کررہا ہے اور اگر اس نے اپنے عزائم ترک نہ کیے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کا خیال چھوڑ دینا ہوگا، انہیں یہ واضح طور پر...
    سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...
    وزیر آبپاشی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو 1991ء کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے، سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کو 1991ء کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے، سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔ جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ 1991ء کے پانی معاہدہ کے تحت پنجاب کے کینالوں کو 54 فیصد پانی کی قلت برداشت...
    امریکی کانگریس کا ایک تین رکنی وفد آج کل پاکستان کے دورہ پر ہے۔اس دورہ کے حوالے سے پہلے تحریک انصاف میں بہت جوش و خروش تھا۔یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکا میں مقیم تحریک انصاف کے دوست ہی ان کانگریس مین کو پاکستان بھیج رہے ہیں۔ ایسا تاثر دیا جا رہا تھا کہ ان کانگریس مینز کا وفد پاکستان پہنچ ہی تحریک انصاف کی مدد کے لیے رہا ہے۔ ہمیں تو یہی بتایا جا رہا تھا کہ اس وفد کو ایسے ہی سمجھیں جیسے ٹرمپ خود آرہے ہیں۔ یہ وفد پاکستان کی سیاست میں ایک طوفان لے آئے گا اور اسٹبلشمنٹ کے لیے مسائل پیدا کر دے گا۔ پہلے تو یہ تاثر تھا کہ کانگریس کا یہ...
    حماس نے غیر مسلح ہونے کی شرط پر مبنی اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کی مصری تجویز کو مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس جنگ بندی اور امریکی سمیت 5 یرغمالی رہا کرنے پر رضامند حماس کے ایک سینئر اہلکار نے پیر کو الجزیرہ کو بتایا کہ مصر نے حال ہی میں جنگ بندی کی ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس میں غزہ کی پٹی میں خوراک اور پناہ گاہوں کے داخلے کے بدلے میں 45 دن کی جنگ بندی شامل ہے۔ مصری منصوبہ کے مطابق نصف اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے ہفتے میں رہا کر دیا جائے گا۔ حماس اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن مصر نے اپنی تجویز میں واضح کیا ہے کہ لڑائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے ترکیہ کی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے حکومت کے خلاف یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین 40 سال تک جاری رہنے والے خونریز تنازع کے بعد یہ اعلان خوش آئند ہے جس سے پرامن مستقبل کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے 'پی کے کے' اور ترکیہ کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تنازع کو پرامن طور سے طے کریں اور اس ضمن میں بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے عالمی قانون کا احترام کریں۔ Tweet URL 'پی کے کے' نے یکم مارچ کو...
    صدر سپریم کورٹ بارکی وفدکے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ بار کے صدر میاں روف عطا نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی جس میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ اور املاک کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت کی گئی۔سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق وفد میں بلوچستان اور سندھ کی ہائی کورٹ بار کے صدور بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ، املاک کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت ہوئی۔ مشن نے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2...
    آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس کے بعد دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز کرن نائر بھارت کے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ ارون جیٹلے اسٹیڈیم دہلی میں ممبئی انڈینز کے خلاف 206 رنز کے تعاقب میں دہلی کی جانب سے امپیکٹ متبادل کے طور پر آنے والے کرن نائر نے جسپریت بمراہ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ 22 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرنے والے کرن نائر نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا اور ایک ڈبل کے ساتھ جسپریت بمراہ پر 18 رنز اسکور کیے۔ کرن نے 40 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں کامیاب...
    کرتار پور/نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ بیساکھی کے تہوار پر کرتار پور راہداری و گوردوارہ صاحب کے دورے کے موقع پر زیرو پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ  محسن نقوی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ امریکی گانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ کرتار پور آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کرتار پور آکر  بہت...
    ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں،صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل qadir patel WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ...