یورپی یونین نے سیاسی پناہ کے قوانین سخت کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
یورپی یونین نے 7 ممالک کی فہرست شائع کی ہے جنہیں وہ ’محفوظ‘ سمجھتی ہے کیونکہ رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔
ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا
توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔
یورپی یونین کے کمشنر برائے مائیگریشن میگنس برونر نے کہا ہے کہ بہت سے رکن ممالک کو پناہ کی درخواستوں کے ایک اہم بیک لاگ کا سامنا ہے اس لیے سیاسی پناہ کے تیز تر فیصلوں کی حمایت کے لیے جو کچھ ہم کر سکتے ہیں وہ ضروری ہے۔
اب تبدیلی کیوں کی جا رہی ہے؟یورپی یونین میں شامل ممالک کی حکومتوں پر غیر قانونی آمد پر کریک ڈاؤن کرنے اور ملک بدریوں کو بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ دائیں بازو کی جماعتوں نے یورپ بھر میں زوروشور سے مہاجر مخالف مہم چلائی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیے: یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟
اکتوبر میں سویڈن، اٹلی، ڈنمارک اور ہالینڈ سمیت ہاکس نے مہاجرین کو واپس بھجوانے کے لیے تیز رفتار قانون سازی کا مطالبہ کیا اور کمیشن پر زور دیا کہ وہ تیزی سے کام کرے۔
اگرچہ یورپی یونین نے سنہ 2015 میں اسی طرح کی ایک فہرست پیش کی تھی لیکن ترکی کو شامل کرنے یا نہ کرنے پر گرما گرم بحث کی وجہ سے منصوبہ ترک کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسکلز ڈیولپمنٹ انیشیٹو: یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی نے کہا کہ یہ تبدیلی اطالوی حکومت کے لیے ایک کامیابی ہے، جس نے ضابطے پر نظر ثانی کے لیے ہمیشہ دو طرفہ اور کثیرالجہتی دونوں سطحوں پر کام کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیاسی پناہ سیاسی پناہ قوانین یورپی یونین یورپی یونین سیاسی پناہ قوانین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاسی پناہ سیاسی پناہ قوانین یورپی یونین یورپی یونین سیاسی پناہ قوانین یورپی یونین نے سیاسی پناہ کے لیے
پڑھیں:
امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں نئے دن کا اضافہ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-8
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں شامل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و اندوز ہوسکیں گے۔یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے اور انہیں 2 جنوری بروز جمعہ کو بھی ورک فرام ہوم کی سہولت دی گئی ہے۔