Islam Times:
2025-04-22@01:58:22 GMT

سعودی وزیر دفاع اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

سعودی وزیر دفاع اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے دونوں اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کے درمیان خطے میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے میجر جنرل باقری کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا تھا اور سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا یہ دورہ اس ملک کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار کا ایران کا دوسرا دورہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلح افواج کے چیف آف سعودی وزیر دفاع

پڑھیں:

 سعودی عرب اور ایران کے مضبوط ہوتے تعلقات پوری امت کے لیے خیر اور اطمینان کا پیغام ہیں، لیاقت بلوچ 

جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں اسرائیلی صیہونی مظالم کے خلاف اور مظلوم بہادر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخ ساز، فقیدالمثال غزہ مارچ ہوگا۔حکومتِ پاکستان فلسطین کے مسئلہ پر بزدلی، بے حِسی اور مجرمانہ غفلت ترک کرے اور سفارتی، اقتصادی، عسکری محاذوں پر فعالیت کے لیے اہم ترین مسلم ممالک سے مِل کر لائحہ عمل بنانے کی سرگرمی پیدا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی تاجر برادری سے اتفاقِ رائے ہوگیا ہے کہ 26 اپریل کو پورے ملک میں ایک دِن ملک گیر شٹرڈان ہڑتال ہوگی۔ 20 اپریل کو اسلام آباد میں اسرائیلی صیہونی مظالم کے خلاف اور مظلوم بہادر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخ ساز، فقیدالمثال غزہ مارچ ہوگا۔ حکومتِ پاکستان فلسطین کے مسئلہ پر بزدلی، بے حِسی اور مجرمانہ غفلت ترک کرے اور سفارتی، اقتصادی، عسکری محاذوں پر فعالیت کے لیے اہم ترین مسلم ممالک سے مِل کر لائحہ عمل بنانے کی سرگرمی پیدا کرے، وگرنہ پاکستان کے عوام غزہ مارچ، ملک گیر ہڑتال، فلسطین مارچ کے بعد حکومت کی بیحِسی اور بزدلی کے خلاف فیصلہ کن اقدام کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے لاہور میں مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما پیر ہارون گیلانی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے مضبوط ہوتے تعلقات پوری امت کے لیے خیر اور اطمینان کا پیغام ہیں۔ اِسی طرح پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش دو قالب یک جان ہیں۔ اِس موقع پر اتفاق رائے پایا گیا کہ ہدیۃ الہادی کی میزبانی میں 21 اپریل کو درگاہ میاں میر پر قومی قیادت سے رابطوں کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے لاہور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر پوری قوم کو تشویش ہے۔ حالات کی خرابی کے بیشمار اسباب ہیں لیکن اعتماد کی بحالی کے لیے لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچستان کی قید خواتین کی رہائی اور بلوچستان کے مسائل کا عسکری نہیں سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  •   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای  دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • عرب ممالک کے ویزوں کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویزہ مسائل کی بڑی وجہ بتادی
  •  سعودی عرب اور ایران کے مضبوط ہوتے تعلقات پوری امت کے لیے خیر اور اطمینان کا پیغام ہیں، لیاقت بلوچ