پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے جو کشمیریوں کے حق خودارایت کی بھرپور وکالت اور ترجمانی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کے بارے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھارتی تسلط کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کیلئے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے وحشیانہ بھارتی مطالم کا شکار کشمیریوں کے احساسات و جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف تسلط جما رکھا ہے اور وہ ان کی آزادی کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 1947ء سے اب تک 5 لاکھ کے قریب کشمیری شہید جبکہ ہزاروں لاپتہ کیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء کے بعد آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنی جارحانہ مہم میں تیزی لائی اور وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں و کشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھیننے کا بی جے پی حکومت کا واحد مقصد جموں و کشمیر کا مسلم تشخص اور شناخت مٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے جو کشمیریوں کے حق خودارایت کی بھرپور وکالت اور ترجمانی کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں، مملکت خداداد میں شامل ہونا کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک دن ضرور پورا ہو گا۔ یاد رہے کہ جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا یہ قول دہرایا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے بھی پاک فوج کے سربراہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حق خودارادیت کیلئے مصروف جدوجہد میں کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس کشمیریوں کے کی بھرپور کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے پاک فوج
پڑھیں:
پپپلز پارٹی پنجاب میں کسانوں کے حقوق کا پرچم بلند کرے گی
جڑانوالہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے 12 لوگوں کی شہادت کا سنا تو سوچا ضرور جاؤں گا، حکومت میں اعلیٰ عہدے پر رہ کر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آنا ضروری سمجھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان لنڈیانوالہ ٹریفک حادثہ میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت کیلئے جڑانوالہ پہنچ گئے۔ جڑانوالہ آمد پر سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کے ڈیرے پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے 12 لوگوں کی شہادت کا سنا تو سوچا ضرور جاؤں گا، حکومت میں اعلیٰ عہدے پر رہ کر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آنا ضروری سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، بہت جلد بلاول بھٹو پنجاب میں آکر کسانوں کی نمائندگی کریں گے، کارکنوں کے تعاون سے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنائیں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، میرے ہوتے ہوئے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا، شہر شہر جاکر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا پیغام پہنچا رہا ہوں۔ سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے، کسان اور مزدور کے حقوق کی بات کی ہے، پپپلز پارٹی پنجاب میں کسانوں کے حقوق کا پرچم بلند کرے گی۔