ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں امریکی سفارتی ٹیم کو نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ  امریکی نژاد مرکزی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ حکام کے مطابق امریکی سفارتی وفد نے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ظاہر جعفر سے ملاقات کی، جس کا مقصد امریکی شہری کو قانونی معاونت فراہم کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت کی جا سکے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 24 فروری 2022 کو نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت، ریپ کے جرم میں 25 سال قید بامشقت، اغوا پر 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اسی کیس میں ظاہر جعفر کے ملازمین جان محمد (مالی) اور افتخار (سکیورٹی گارڈ) کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی اور دیگر ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 سالہ نورمقدم کو 20 جولائی 2021 کو اسلام آباد کے پوش علاقے ایف-7/4 کے ایک مکان میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

اسی روز مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فوری فیصلے کا حکم دیا تھا۔ مارچ 2023 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت برقرار رکھی اور ریپ کے جرم میں دی گئی سزا میں بھی اضافہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی سفارتی اسلام آباد ظاہر جعفر

پڑھیں:

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات


متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے  دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا :  پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
  • قاسم نون کی او ائی سی کے ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات
  • اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
  • چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
  • پاک بنگلہ دیش سفارتی تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت
  • بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارتی حکمت عملی