برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے 7 ”محفوظ“ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس کا مقصد تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا اور ان ممالک کے شہریوں کے لیے بلاک میں پناہ حاصل کرنے کا عمل مشکل بنانا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں تاہم یورپی یونین کے لیے ضروری ہے کہ اس اقدام کے نفاذ سے قبل بلاک کی پارلیمنٹ اور ارکان کی منظوری لی جائے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے اس اقدام سے یورپی یونین کی حکومتوں کو ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے دائر کی جانے والی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کرنے کا موقع ملے گا.

(جاری ہے)

یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرین میگنس برنر کا کہنا ہے کہ بہت سے رکن ممالک کو پناہ کی درخواستوں کے ایک بڑے بیک لاگ کا سامنا ہے لہذا ہم سیاسی پناہ کے فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں یہ بہت ضروری ہے برسلز پر غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے اور ملک بدری کو آسان بنانے کے لیے دباﺅہے کیوں کہ ہجرت کے بارے میں رائے عامہ میں تلخی کے بعد کئی ممالک میں سخت دائیں بازو کے انتخابی فوائد کو ہوا ملی ہے.

یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین کے امیدوار ممالک بھی اصولی طور پر محفوظ ممالک کے طور پر نامزد ہونے کے معیار پر پورا اتریں گے لیکن اس میں استثنات بھی رکھے گئے ہیں بشمول جب وہ کسی تنازع کی زد میں آتے ہیں مثال کے طور پر یوکرین کو فہرست سے خارج کر دیا جائے گا یورپی یونین نے پہلے ہی 2015 میں اسی طرح کی فہرست پیش کی تھی لیکن رکنیت کے لیے ایک اور امیدوار ترکی کو شامل کرنے یا نا کرنے کے بارے میں گرما گرم بحث کی وجہ سے اس منصوبے کو ترک کردیا گیا تھا.

کمیشن نے کہا کہ شائع ہونے والی فہرست کو وقت کے ساتھ توسیع یا اس کا جائزہ لیا جاسکتا ہے اور یہ ان ممالک کو دیکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے جہاں سے اس وقت درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد آتی ہے کئی رکن ممالک پہلے ہی ان ممالک کو نامزد کر چکے ہیں جنہیں وہ پناہ کے حوالے سے ”محفوظ“ سمجھتے ہیں مثال کے طور پر فرانس کی فہرست میں منگولیا، سربیا اور کیپ ورڈے شامل ہیں یورپی یونین کی کوششوں کا مقصد قوانین کو ہم آہنگ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام ارکان کے پاس ایک ہی بیس لائن ہے ریاستیں انفرادی طور پر ممالک کو یورپی یونین کی فہرست میں شامل کر سکتی ہیں لیکن اس میں سے کٹوتی نہیں کر سکتیں.

کمیشن نے کہا کہ سیاسی پناہ کے مقدمات کا انفرادی طور پر جائزہ لینا ہوگا اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ موجودہ حفاظتی اقدامات برقرار رہیں اور پناہ کے متلاشی افراد کو یکسر مسترد نہ کیا جائے اس منصوبے کو نافذ العمل ہونے سے پہلے یورپی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی جانب سے منظور کیا جانا ضروری ہے لیکن اسے پہلے ہی سول سوسائٹی کے گروپوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور کچھ گروپوں نے تیونس اور مصر جیسے انسانی حقوق کے خراب ریکارڈ والے ممالک کو اس میں شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے یورپی کمیشن نے کہا کہ تیونس نے سیاسی شخصیات، وکلا، ججوں اور صحافیوں کو حراست میں لیا جب کہ مصر میں انسانی حقوق اور حزب اختلاف کے کارکنوں کو من مانی گرفتاریوں اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن مجموعی طور پر آبادی کو ظلم و ستم یا سنگین نقصان کے حقیقی خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا .

یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کے مطابق 2023 میں تقریباً 10 سال کی بلند ترین سطح کے بعد گزشتہ سال یورپی یونین میں غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کی نشاندہی 38 فیصد کم ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار رہ گئی تاہم اٹلی، ڈنمارک اور نیدرلینڈز کی قیادت میں یورپی یونین کے راہنماﺅں نے اکتوبر میں مطالبہ کیا تھا کہ مہاجرین کی واپسی میں اضافے اور رفتار بڑھانے کے لیے فوری طور پر نئی قانون سازی کی جائے اور کمیشن کو غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں کا جائزہ لینا چاہیے یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت یورپی یونین چھوڑنے کا حکم دینے والے 20 فیصد سے بھی کم افراد اپنے آبائی ملک واپس جا رہے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین کی یورپی یونین کے کی جانب سے ممالک کو ان ممالک کی فہرست پناہ کے کے لیے

پڑھیں:

فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی

ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے iOS 18.4.1 اور دیگر ڈیوائسز کے لیے ایک نہایت اہم سیکیورٹی اپڈیٹ جاری کیا ہے۔ یہ اپڈیٹ دو سنگین سیکیورٹی خامیوں کو دور کرتا ہے جنہیں سائبر حملہ آوروں نے حقیقت میں استعمال کیا ہے۔

ایپل کے مطابق، یہ خطرناک خامیاں ’کورآڈیو‘ اور ’پوائنٹر ایتھینٹکیشن سسٹم‘ میں پائی گئی ہیں۔ ان خامیوں کے ذریعے ہیکرز صارف کے آڈیو اسٹریمز تک رسائی حاصل کرکے حساس ڈیٹا چرا سکتے تھے اور متاثرہ ڈیوائس پر غیر مجاز کوڈ چلا سکتے تھے۔

حملے کی نوعیت اور خطرات

ایپل نے بتایا کہ ’کور آڈیو‘ پر کیا گیا حملہ ایک ’انتہائی جدید اور مخصوص افراد کو نشانہ بنانے والا‘ تھا۔ اگر کوئی آڈیو فائل بدنیتی پر مبنی طریقے سے تیار کی گئی ہو اور اسے پروسیس کیا جائے، تو ہیکرز کو کوڈ ایکزیکیوشن کا موقع مل سکتا ہے۔ یہ حملے خاص طور پر صحافیوں اور حکومتی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

دوسری بڑی خامی ’ریٹرن پوائنٹر ایتھینٹیکیشن کوڈ‘ (RPAC) سے متعلق ہے، جو کہ iOS، iPadOS، macOS، tvOS اور visionOS جیسے سسٹمز میں سیکیورٹی کا ایک اہم جزو ہے۔ ہیکرز نے اس فیچر کو بائی پاس کرتے ہوئے ڈیوائسز پر ریڈ اینڈ رائٹ ایکسس حاصل کر لیا تھا۔

ایپل کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی اقدامات

ایپل نے ان دونوں خامیوں کو اپڈیٹ کے ذریعے مکمل طور پر بند کر دیا ہے، اور صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے سسٹمز کو اپڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔

اپڈیٹس کی تفصیلات

آئی فون: iOS 18.4.1 صارفین کے لیے اہم اپڈیٹ، دو سنگین خامیوں کا ازالہ

آئی پیڈ اوایس18.4.1: آئی پیڈ صارفین کے لیے حفاظتی پیچز

میک او ایس سیکوئیا Sequoia 15.4.1: میک صارفین کے لیے سیکیورٹی اپڈیٹ

ٹی وی او ایس 18.4.1 اور ویژن او ایس 2.4.1: ایپل ٹی وی اور ویژن پرو صارفین کے لیے حفاظتی اپڈیٹس

اپڈیٹ کرنے کا طریقہ

سیٹنگزمیں جائیں

جنرل پر ٹیپ کریں

سافٹ ویئر اپڈیٹ منتخب کریں

ہدایات کے مطابق اپڈیٹ ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کریں

یاد رہے کہ اپڈیٹ کے دوران ڈیوائس کو مستحکم انٹرنیٹ سے جوڑنا اور بیٹری مکمل چارج یا پاور سورس سے منسلک ہونا ضروری ہے۔

ایپل نے تمام صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً اپڈیٹ انسٹال کریں تاکہ وہ اس وقت گردش کرنے والے ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • مغربی سامراجی قوتوں نے تاریخ کو کیسے مسخ کیا؟
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • عیدالاضحی پر کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز