ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موسیٰ رضا شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل تنظیم کے سابقہ صدر مرحوم مہر مزین عباس چاون کی قیادت میں لائسنسداران متولیان بانی مجالس عزاداران ماتمی انجمن اور دیگر عزاداری سے وابستہ عزاداران اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں، اب چونکہ ایام عزا قریب ہیں اس لیے تمام مکاتب عزاداری سے جاری مشاورت کے بعد تنظیم نوکے قواعد پر عمل درامد کر کے صدارت کے لیے مجھے منتخب کر لیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے صدر سید موسی رضا شاہ بخاری نے اراکین کے ہمراہ تنظیم کی تشکیل نو اور آمدہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری نے کہا کہ مرکزی تنظیم لائسنسداران نے گزشتہ 15 سال سے عزاداری امام حسین کے فروغ اور انتظامی امور کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، 4 ماہ قبل تنظیم کے سابقہ صدر مرحوم مہر مزین عباس چاون کی قیادت میں لائسنسداران، متولیان، بانی مجالس، عزاداران، ماتمی انجمن اور دیگر عزاداری سے وابستہ عزاداران اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں، مرحوم کی ناگہانی وفات کے بعد تنظیم کے قواعد کے مطابق مشاورت کا عمل جاری رہا، اب چونکہ ایام عزا قریب ہیں، اس لیے تمام مکاتب عزاداری سے جاری مشاورت کے بعد تنظیم نو کے قواعد پر عمل درامد کر کے صدارت کے لیے سید موسی رضا بخاری کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ روش کو جاری رکھتے ہوئے سابقہ روایات کے مطابق عزاداری کے احیا، فروغ نظم و ضبط کی درستگی اور انتظامی امور میں جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

رہنمائوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم نے ہمیشہ امن و امان کے فروغ، اتحاد وحدت بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے کا فروغ، فرقہ واریت کا خاتمہ اور انتظامی معاملات میں ہمیشہ اپنی خدمات کو پیش کیا ہے اور آئندہ بھی اپنی انہی خدمات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس کو جاری رکھے گی، اس کے علاوہ ملتان ضلع کے دیگر تحصیلوں شجاعباد اور جلال پور پیروالہ اور صدر ملتان میں بھی جلد دورے کر کے لائسنس داران اور عزاداران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم میں ذیلی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو کہ ضلع ملتان میں دورہ مکمل کرنے کے بعد ضلع مظفرگڑھ، خانیوال، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لودھراں اور بہاولپور میں دورے کر کے وہاں مقامی انتظامی افسران کے ساتھ حسب سابق میٹنگ کر کے لائسنس داران کے انتظامی معاملات پر مفصل گفتگو کریں گے۔ آخر میں مرکزی تنظیم کے مستقبل، وطن عزیز کی سلامتی اداروں اور سیکیورٹی اہلکاران کی سلامتی اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی تنظیم لائسنسداران تنظیم کے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پانی کا معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 6 نہروں کے معاملے کو درست طور پر پیش نہیں کیا ہے۔ وفاقی حکومت ابھی تک وضاحت نہیں دےسکی نہریں کہاں سےنکالیں گے، حکومت بتائے 6 کینالز کہاں سے نکالیں گے اور پانی کہاں سے دیں گے؟

پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ پانی کا معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کابھی مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے1991ء کے معاہدے پر من و عن عمل ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا واضح مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو جوابدہ ہے، پی پی پی کے اعتراضات کوئی سیاسی دباؤ نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہیں۔

نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی معترض ہیں، سوال تو یہ ہے کہ آئین میں موجود میکنزم پر کیوں عمل نہیں کیا جارہا؟

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائے، جس میں پانی، بجلی، معدنیات کے معاملات زیر بحث لائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب 
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس