سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی: چینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سی پیک خوش حال مستقبل کی ضمانت ہے۔
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے زرعی اسکالر شپ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور مختلف امور پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔
جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے 2013ء میں ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا بنیادی اصول پیش کیا۔
جیانگ ژی ڈونگ نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد خوش گوار، محفوظ و خوش حال ہمسائیگی کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے، چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی پیک
پڑھیں:
مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی پی اے اے، پی آئی اے مینجمنٹ سمیت آذربائیجان کے سفیر نے تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور سے باکو جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔
قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 174 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر لاہور سے پہلے مرحلے میں باکو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں