2025-04-22@12:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1025

«کیا تو»:

(نئی خبر)
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے ملتی ہیں، مغربی سرحد کو بھی مشرقی سرحد کی طرح ریگولیٹ کیا جائے گا۔اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی، پہلے مرحلے میں ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ افغان شہری اب ون ڈاکیومنٹ رجیم پاسپورٹ ویزا کے بغیر پاکستان نہیں آئیں گے، افغان شہریوں کو عزت احترام کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے۔
    اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ  طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔  طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر 2023 کو غیرملکیوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی، پہلے مرحلے میں کاغذات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 فروری 2025 کو افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے کابینہ نے فیصلہ...
    لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر وکیل سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے جوابی دلائل کے لیے پراسیکیوشن کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نومئی کے مقدمات میں ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور کہا کہ صرف کیس سے جڑے لوگ ہی رک سکتے ہیں باقی سب باہر جائیں۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو روسٹرم پر بلالیا اور کہا کہ بیرسٹر صاحب خود دیکھیں کیا ماحول بنا ہوا ہے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے...
    کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جائوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟،جسٹس نعیم اختر افغان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟۔ سپریم کورٹ کے...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مچل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس اپنی مرضی کا کلینڈر بنانے کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کی مصروفیات کے بعد اس سال بالآخر انہیں وقت ملا کہ وہ کچھ کرسکے جو ان کے لیے بہتر ہے، میں وہ نہیں کررہا جو لوگ مجھے کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: باراک اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں، کیا مشعل اوباما کو طلاق دے دی؟ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی سابق امریکی خاتون اول کو اہم سرکاری تقریبات میں نہیں دیکھا گیا جس...
    بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی۔ مزید 11 آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی پر تیار ہوگئیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس  کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز  نے بھی دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 ، جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل...
    تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے۔ 10 اپریل کو محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے...
    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں 0-3 سے کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگیں گے۔ ٹیلی کام ایشیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم آئندہ چند دنون میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز سے اپنے ڈراپ کرنے کا بھی معاملہ اٹھائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین شکستوں کے باوجود کپتان محمد رضوان پریشر بڑھانے کیلئے بورڈ سے مزید اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انکار کی صورت میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت...
    عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ احتساب کمیٹی نے صوبائی وزرا، معاونین اور مشیروں کو کرپشن کے الزمات پر طلب کرکے احتساب کا عمل تیز کر دیا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں کابینہ میں شامل کابینہ ممبران، سابق وزرا اور دیگر کے احتساب کے عمل میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پارٹی کے اندر سابق صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی ہو رہی ہے اور ان پر پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ‘pro establishment’ ہونے کے الزمات لگنے لگے ہیں جبکہ پارٹی کی کچھ رہنما احتساب کے عمل کو یک طرفہ اور مخالفیں کو دبانے...
    لاہور‘ سندر (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے، بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لیے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کی قیادت خود کریں...
    جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومتی اوراپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ اور اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا، سب ٹرمپ کی خوشنودی کا حصول چاہتے ہیں، اس موقع پر حماس کی حمایت نہ کرنا اور غزہ میں جاری ظلم پر خاموشی سب سے بڑی منافقت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور صہیونی افواج کی غزہ کی عوام پر سفاکیت کے تناظر میں جماعت اسلامی نے ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کر دیا ہے، پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی...
      اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے اور مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر 5 سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا. جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ انصاف اور شفاف ٹرائل کی بات کیسے کر رہے ہیں، ملٹری کورٹس میں کلاشنکوف رکھ کر تو فیصلہ کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشمتل 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت...
    وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی عوام کی کشمیر کے سلسلے میں قربانیوں...
    شہر کے بیچوں بیچ حاملہ عورت کے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں بچے کی پیدائش اور نومولود سمیت ماں باپ کی دل دہلا دینے والی موت کے بعد حکومتی نا اہلی ثابت کرنے کے لیے مزید کسی ثبوت یا گواہ کی ضرورت نہیں رہی۔ البتہ اتنے بڑے حادثے کے چند دن بعد ہی ٹریلر سے حادثے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں 15 برس کا اویس جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کے باوجود شہر لاوارث میں دندناتے ڈمپرز کے لیے کوئی سنجیدہ لائحہ عملی ابھی تک تیار نہیں کی گیا جس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ پیغام دینا ہے کہ کراچی والے مزید اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے کے لیے تیار رہیں۔ کراچی جو پاکستان کا سب سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
    ملک کی معاشی ترقی میں توانائی کے شعبے کو بنیادی عامل کی حیثیت حاصل ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے سے پیداواری اخراجات میں جو رد و بدل ہوتا ہے، اس سے اشیاء کی قیمتیں گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایک طویل عرصے سے بحران کا شکار چلا آ رہا ہے، بالخصوص بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج اضافے کے باعث نہ صرف مہنگائی میں برق رفتار اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بجلی کے بھاری بلز عوام کی قوت ادائیگی سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ایک عام آدمی اور دہاڑی دار مزدور جو کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اس کے لیے اپنے بچوں کے نان شبینہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ کا آئندہ 2 سماعتوں پر ملٹری کورٹس کیس مکمل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی ہونے کا نہیں ملکی سیکیورٹی کا معاملہ ہے، ایک پولیس والے کی ڈیوٹی ہماری عدالت کے دروازے ہے باہر ہو، اس پولیس والے کی ڈیوٹی ہوگی کہ کوئی اسلحہ سے لیس شخص عدالت داخل نہ ہو مگر وہ پولیس والا 5 منٹ کے لیے ادھر ادھر ہو جائے تو اس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، کیا یہ سیکورٹی آف اسٹیٹ نہیں ہے؟ جسٹس امین الدین خان...
    چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، حکومتی نااہلی اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے حربے اپنا رکھے ہیں اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان سمیت 47 ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف...
    میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔ حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ  صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا  ہماری کوشش ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے۔  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اس ایوان میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی کے لئے کردار بھی ادا کیا اور بے شمار قربانیاں بھی دیں، وزیر اطلاعات ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں، ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، اس ملک میں آئین اور نظام موجود ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تمام صوبوں کے دستخط موجود ہیں، اسی پارلیمان نے ارسا ایکٹ 1992ءمنظور کیا، اس ایکٹ...
    دمشق: شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جو ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔  شام کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان دوروں کا مقصد علاقائی تعلقات کی بحالی اور معاشی امداد حاصل کرنا ہے۔ احمد الشرع نے اس سے قبل فروری میں سعودی عرب اور ترکی کا غیر سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ اب یو اے ای کا یہ دورہ ان کی دوسری خلیجی ریاست سے ملاقات ہے، جو شام کی نئی حکومت کی سفارتی مہم کا حصہ ہے۔ شامی حکومت نے عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو بحال کیا جا سکے...
    ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
    جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار...
    رانا تنویر حسین(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت انتشار پسندوں کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کی حرکتوں پر بڑے صبر سے کام لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جس سے کے پی حکومت ختم ہو۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے، رانا تنویر حسین قومی اسمبلی: رانا تنویر حسین اور اسد قیصر میں تلخ...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    پاکستان تحریک اںصاف خیبرپختونخوا میں پائی جانے والی بے چینی واضح اختلافات کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ایک طرف پارٹی کی سینیئر قیادت کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اپنے لوگوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بعد اب ایک اور سینیئر رہنما عاطف خان بھی علی امین گنڈا پور کے متنازع انٹرویو کیخلاف بول پڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزیراعلیٰ کے پی، کے اس متنازع انٹرویو سے متعلق...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے درمیان سابقہ اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق اور پھر اپنی دیرینہ دوست آر جے مہوش کیساتھ منظر عام پر دیکھنے والے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آر جے مہوش نے بیٹنگ سائٹ کیلئے اشتہار میں کام کیا، جس میں وہ ایپ پر ٹیم بنانے اور پیسے کمانے کا طریقہ بتارہیں تھی تاہم ویڈیو کے آخر میں وہ اپنے دوست یوزویندر چہل کا نام لینا نہیں بھولیں۔ مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا دونوں کو پہلی ایک ساتھ ایک سال قبل کرسمس مناتے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور انکی...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات ہی چاہتا ہے تو دھمکیاں کیوں؟ اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران برابری کی بنیاد پرامریکا سے بات چیت چاہتا ہے، ایک طرف دھمکی دوسری طرف مذاکرات کی پیشکش ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا آج نہ صرف ایران بلکہ دنیا کی تذلیل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی رویہ مذاکرات کے مطالبے سے متضاد ہے۔ Post Views: 1
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بیدخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزا منسوخ کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکی آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزا بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کا نفاذ یقینی بنانا امریکا کی قومی سلامتی...
    بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر اور فلم ساز فرح خان نے شادی کے بعد ایک الگ ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا زکر کیا۔ فرح خان نے ایک کوکنگ پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میری شادی ساؤتھ انڈین گھرانے میں ہوئی جہاں پکوان روایتی انداز سے پکائے جاتے ہیں۔ فرح خان نے بتایا کہ شادی کے فوری بعد ہی ساس نے مسالوں کو پتھر پر پیسنے کو کہا تھا تاکہ کھانوں میں ذائقہ آئے۔ تاہم فرح نے اپنی ساس سے کہا کہ بھئی آج کل کس کے پاس وقت ہے کہ پتھر پر مسالے پیسے جب کہ مکسچر بھی موجود ہیں۔ فرح خان نے بتایا کہ اس پر میری ساس نے سمجھایا کہ اس طرح...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل پی ڈی ایم نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔  پاکستان میں کرپشن کے کھنڈرات کے اوپر ایک  عمارت کی تعمیر شروع کی، ساری پارٹیوں نے ملکر محنت اور جانفشانی کے ساتھ ایک امید کی کرن پیدا کی کہ یہاں ڈالر 600 روپے کا نہ ہو، خوراک کے بلوے نہ ہو۔ یہ خوف تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف نے ملک ملک دورے کیے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ  ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا...
    حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،وزیر اعظم نے ان کے پیغام کا خیرمقدم کیا۔اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشا اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماں نیغزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی...
    بجلی قیمتوں میںریلیف عارضی، وزیر توانائی کا ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھا کے مطابق نرخ متعین کرے گی، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم تمام آزاد پاور...
    امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ان کے پیغام کا خیرمقدم کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دوران گفتگو دونوں راہنماؤں نے غزہ...
    حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی نئی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ معاشی استحکام سے ہی ملک مستحکم ہوتے ہیں، ہمیں تعمیری سیاست کی طرف جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا ہے، پہلے بھی ہم نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، اب بھی پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں تاریخی رعایت دی۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے عوام کو ریلیف دیا، ہم گالم گلوچ کی نہیں ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔اُن...
        اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا: “انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔” گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور مظالم کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، ہم یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیاکہ ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قیمتوں میں مزید کمی لاکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر...
    نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
    مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ وہ جلد ہی وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر تحریک اور قانونی کارروائی شروع کریںگے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پیش کئے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے پوری سمجھ بوجھ، بھرپور تیاری اور لگن کے ساتھ اس بل کی مخالفت کی اور مسلمانوں کے موقف کو اور بھی واضح کر دیا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ اس مسئلے پر اپوزیشن کا اتحاد بہت خوش آئند قدم ہے۔ بورڈ اس بل کے خلاف کھڑے ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کے تمام سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کہا کہ بورڈ اس کی...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41 اور 7.69 روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام...
    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی نہیں مستقل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر رہے تو ریلیف چلتا رہے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جون سے کمی کو بنیادی ٹیرف کا حصہ بنایاجاسکتا ہے۔ دریں اثنا نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ مزید پڑھیے: بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994ء سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی طرف سے مسلم اوقاف سے متعلق قوانین میں ترمیم کے لیے پیش کیا گیا متنازع بل بھارتی پارلیمان کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے منظور کر لیا۔ جب کہ مسلم گروپوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس اقدام پر احتجاج کیا۔ بل اب صدر دروپدی مرمو کی توثیق کے لیے بھیجا جائے گا اور ان کے دستخط کے ساتھ ہی یہ قانون بن جائے گا۔ بھارت: مخالفت کے باوجود متنازع 'وقف بل‘ لوک سبھا میں منظور وزیر اعظم نریندر مودی نے وقف (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کی ستائش کی اور اسے ایک "اہم لمحہ" قرار...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
    جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے صدر یون سک یول کو برطرف کر دیا، گزشتہ سال مارشل لا کے نفاذ نے ملک میں دہائیوں کے بدترین سیاسی بحران کو جنم دیا تھا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مہینوں کے سیاسی خلفشار کے خاتمے کا سبب بنے گا، جس نے ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت میں شرح نمو کو سست رو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ ملک کے آئین کے مطابق یون سک یوول کی برطرفی کے بعد 60 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم ہان ڈک...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔ یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی آغاز ہے اختتام نہیں، پاکستانی قوم کا خون آئی پی پیز نے نچوڑا اور 1994 سے اب تک حکومتوں نے ان کو سپورٹ دی۔ اس لیے فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، جن لوگوں نے بھی پاکستانی قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان سب کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا کے بعد ہم نے اپنی تحریک کو جاری رکھا۔ گزشتہ برس 28 اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے کامیاب ہڑتال ہوئی تھی جس میں پوری قوم اور تاجر برادری نے متفقہ طور پر شرکت کی۔ اس طرح حکومت پر دباؤ بڑھتا چلا گیا۔  اس دوران حکومت...
    کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
      حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے، عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہیے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا، ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں۔...
    نیویارک: پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ لگانے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ 2025 کی نئی درجہ بندی میں آئرلینڈ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے پانچ اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے شہری 176 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال کو چوتھی پوزیشن ملی۔ دیگر مضبوط پاسپورٹس میں مالٹا، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان 195 ویں نمبر پر رہا اور کمزور ترین...
    لاہور(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ حکومت کا آخری نہیں پہلا اعلان ہونا چاہیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ابھی بہت گنجائش ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے ہمارےمطالبے کو جائزسمجھ کرآئی پی پیز سے بات چیت کے لیے معاہدہ کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کاخیرمقدم کرتےہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا محکمہ صحت کا کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ حکم نامے کے مطابق عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش قرار دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ادویات خریداری ٹینڈر کیس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ فرنٹیئر ڈیکسٹوز لمیٹڈ کو جعلی اور غیر معیاری ادویات پر بلیک لسٹ کیا گیا، بلیک لسٹڈ کمپنی کو ادویات کی فراہمی دینا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، جعلی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ آئندہ 5 سالوں میں گردشی قرضوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ سالہا سال سے بند پڑے زنگ آلود "جنکوز " کو بیچا جائے گا، ڈسکوز کو پرائیویٹائز یا پروفیشنلائز کیا جائے گا، سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا، نجکاری...
    اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے  قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے  کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...
    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی۔؟ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاریخ بتا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر دہشتگردی کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے۔ بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کیے جائیں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک طرف صوبہ دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس پر یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کو کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایس ایم تنویر نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعت و کاروبار میں تیزی آئے گی۔ اسلام آباد میں صدرایف پی سی سی آئی نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا فرض ہے معاشی استحکام کیلئے کام کریں، وزیراعظم کے اعلان پر تاجروں کو آگے آنا چاہئے۔ عاطف اکرام...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ  ٹی او یوصارفین کے لیے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سوزوکی کمپنی اپنی مشہور گاڑی ’مہران‘ کی پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں سوزوکی مہران کے مختلف ویریئنٹس کی قیمیں بھی شیئر کی گئی ہیں جس کے مطابق مہران وی ایکس کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے، وی ایکس آر کی قیمت 12 لاکھ 75 ہزار اور وی ایکس ایل کی قیمت 13 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ عرب خبررساں‌ادارے نے جب اس خبر کی حقیقت جانچنے کی کوشش کی تو یہ محص افواہ ثابت ہوئی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سوزوکی مہران کی واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ سال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
    پیرس: فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہو گئے تو خطے میں فوجی تصادم تقریباً ناگزیر ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بارو نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے نتیجے میں پورے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے معاملے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش جاری رکھے گا تو امریکہ اس پر بمباری کرے گا۔ دوسری...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب وہ پذیرائی نہیں ملی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔ ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے...
    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار اور ڈاکٹر ماہرنگ سمیت دیگر کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کے دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بدترین سکیورٹی صورتحال کے باوجود، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے مستونگ دھرنے میں شرکت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ صوبے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔ ‏رہنماؤں نے اپنے خطاب میں ماہرنگ بلوچ سمیت...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔  مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
    جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر...
      کانگریس سمیت مودی کی اتحادی جماعتوں نے بھی بل کی شدید مخالفت کی ہے تمام مسلم جماعتوں نے بل پاس ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کو آئینی اور قانونی طور پر حاصل مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکومتی رکن نے بل لوک سبھا میں وقف املاک سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا ہے ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے تاکہ املاک پر قبضے ، وراثت اور دیگر معاملات میں ابہام کو دور کیا جاسکے ۔تاہم مسلمان رہنماؤں اور اپوزیشن جماعت کانگریس...
    صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیئے جا رہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کریں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد اور بیٹی رابعہ کے ساتھ عید کی خوشگوار تصاویر شیئر کیں جس سے ہندو انتہاپسند جل بھن کر رہ گئے۔ سوارا بھاسکر نے مسلم سیاست دان کے بیٹے فہد احمد نے 16 فروری 2023 کو شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں۔ جسے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں انتہاپسندوں نے روایتی نفرت آمیز کمنٹس کیے۔ ہندو انتہاپسندوں جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکز شامل تھے۔ سوارا بھاسکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہندوتوا کے جنونیوں نے سوارا بھاسکر...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی  نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے...
    اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد صوبے کے اربوں روپے ادا کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ کیا ہے کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات ادا کرے۔ خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے...
    آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا اعظم سواتی کے مطابق ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات سے آگاہ کیا، پنجاب کے امور پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ کرلیا۔شہبازشریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی اور...
      کوئٹہ: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر 2 دن میں گرفتار خواتین کو رہا نا کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق لک پاس مستونگ پر بی این پی (مینگل) کا دھرنا اختر مینگل کی قیادت میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا،ماورائے آئین خواتین کی گرفتاری قابل قبول نہیں، 2 دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ Post Views: 1
      اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار نے منگل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی حکومت نے مخصوص دستاویزات کے حامل افغان پناہ گزینوں کو 31 مارچ تک ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک سرکاری عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان شہریوں کے ملک سے جانے کی آخری تاریخ میں عیدالفطر کی تعطیلات...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور  سرحد پر تعینات افسروں اور  جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے...
    فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے...
    روسی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز روسی فوج نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں، گولہ بارود کے گوداموں، ڈرون تیاری کے یونٹس اور اسٹوریج مراکز سمیت 140 فوجی اہداف اور سازوسامان کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی فوج نے یوکرین کی خصوصی افواج کے عارضی تعیناتی مراکز پر میزائل حملہ کیا جس میں تقریباً 170 یوکرینی اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، روسی فوج نے ڈونیسک میں زاپوریژیا کے ایک ذیلی علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ اسی دن، یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف نے جنگ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن متعدد محاذوں...