اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔
سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان سے رابطہ کرکے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے، مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو آج کوئٹہ کی جانب پرامن مارچ کریں گے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اختر مینگل کو کوئٹہ کی
پڑھیں:
کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری
پولیس اور لیویز کیجانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تیز ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور لیویز کی جانب سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لیویز اہلکاروں نے مسجد کے سامنے سے افغان باشیندوں کو مسجد سے نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں گاڑیوں میں منتقل کرکے روانہ کر دیا گیا۔