آرمی چیف کا وانا، ڈی آئی خان کا دورہ، سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کی لعنت کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، امن و استحکام کیلئے شہداء کی قربانیاں ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زائد سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی میں موجودہ اسکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج اہم اشاریے شامل ہیں۔ معذوری، بیوہ، علیحدگی اور شوہر/بیوی کی تعیناتی کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں وزن دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دیگر تمام محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں، کمزور محکمے مستقبل اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔