معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کاعدالتی حکم دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ لائیو ایشو ہے؟
کارتک آریان نے فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے،ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سننے سے روکنے کے کیس
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت
محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے '' محفل مذاکرہ '' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکراہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے بطور مہمان شرکت کی۔ محفل مذاکراہ میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے شوریٰ عمومی کی جانب سے سوالات کیے گئے جنہیں مقررین نے احسن انداز میں بیان کیا۔