اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد صوبے کے اربوں روپے ادا کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ کیا ہے کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات ادا کرے۔

خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں

لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔

خط کے مندرجات کے مطابق آئین میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔

رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے

علی امین گنڈاپور خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے، کونسل نے اس مقصد کے لئے قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشتگردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم سے کہا کہ آئین کے تقاضوں اور مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے مطابق مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

6 ارب روپے کی پہلی ادائیگی ہوئی تھی

خط کے مندرجات کے مطابق فارمولے کے تحت صوبے کو 6 ارب روپے کی پہلی ادائیگی ہوئی تھی، پن بجلی کے خالص منافع کی شرح 1اعشاریہ 10 روپے فی کلوواٹ آور مقرر کیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق عبوری طریقہ کار میں مذکورہ شرح پر سالانہ 5 فیصد اضافہ بھی مقرر کیا گیا ہے، اسی طریقہ کار کے تحت واپڈا نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ادائیگیاں شروع کیں۔

انہوں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی تجاویز پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے 128 ارب روپے بقایاجات کی تصدیق کی گئی

خط کے متن کے مطابق مالی سال 17-2016 کے مطابق خیبرپختونخوا کے 128 ارب روپے بقایاجات کی تصدیق کی گئی۔خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق دلانے میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پن بجلی شہبازشریف علی امین گنڈاپور مشترکہ مفاد کونسل واجبات وزیراعظم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پن بجلی شہبازشریف علی امین گنڈاپور مشترکہ مفاد کونسل واجبات وزیراعلی خیبرپختونخوا پن بجلی کے خالص منافع علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ارب روپے منافع کی کے مطابق گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری

 پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا