وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا: “انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔”
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور مظالم کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے تحت ہر بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ہم مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مخالفت کرتے رہیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔